نئی دہلی//مشہور عالم دین، مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری اور امارت شرعیہ کے امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کاسنیچر کوپٹنہ کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ جمعیت علمائے ہند ، جماعت اسلامی ہند،جمعیت اہلحدیث، آل انڈیا ملی کونسل،آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت اور اسلامک پیس فاؤنڈیشن نے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خلاء کو پُرکرنا ناممکن ہے۔مولانا کو چند روز قبل انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ آئی سی یو میں داخل تھے ۔ان کی عمر77سال تھی۔پسماندگان میں ایک بیٹا فہد رحمانی اور دو بیٹیاں ہیں۔ذرائع کے مطابق سانس لینے میں تکلف کی وجہ سے انہیں دخل اسپتال کیا گیا تھا۔ وہ شروع سے آئی سی یو میں تھے اور طبیعت زیادہ خراب تھے۔