سرینگر//معروف صنعت کار محمد اقبال بژھ کا مختصرعلالت کے بعدانتقال ہوگیا۔ سماج کے تمام طبقوں کے لوگوں نے ان کے نمازجنازہ میں شرکت کرکے ان کی موت پر افسوس کااظہار کیا۔اس دوران فیڈریشن چیمبرآف انڈسٹریزکشمیر نے ان کی وفات پرتعزیت کااظہار کیا ہے۔ایک بیان میں فیڈریشن نے کہاکہ مرحوم فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری رہ چکے ہیں اور وہ اس وقت ایگزیکیٹو کونسل کے ممبر تھے۔ فیڈریشن کے ممبران نے مرحوم کی رہائش گاہ واقع حیدرپورہ جاکر تعزیت پرسی کی اور ان کے تدفین میں بھی نوہٹہ میں حاضر رہے۔اس دوران شاہد کاملی کی صدارت میں فیڈریشن کی ایک میٹنگ میں مرحوم کو خراج عقیدت اداکیاگیااوران کے لواحقین اور دوست واحباب سے اظہارتعزیت کیاگیا۔