جموں// ریاست کے معروف صحافی اور انگریزی روزنامہ ٹربیون کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ارون جوشی کی والدہ کرشنا دیوی بدھ کی شام کو وفات پا گئیں۔ ان کی آخری رسومات آج یعنی جمعرات کو بعد دوپہر 2بجے شاستری نگر شمشان گھاٹ پر سر انجام دی جائیں گی۔اس دوران ریاستی گورنر،صلاح کاروں اور چیف سیکریٹری سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے صحافی ارون جوشی کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔گورنر ستیہ پال ملک ، گورنر کے مشیروں بی بی ویاس کے وجے کمار ، خورشید احمد گنائی اور کے کے شرما کے علاوہ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرا منیم نے کرشنا دیوی کے انتقال پر دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی ۔ دریں اثنا سیکرٹری اطلاعات سرمد حفیظ اور ناظمِ اطلاعات طارق احمد زرگر نے بھی ارون جوشی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی کی آتمام کی شانتی کیلئے دعا کی ۔