سرینگر//معراج العالم کے سلسلے میں ایک باوقار ، اہم اور روح پرور مجلس تاریخی عالی مسجد عیدگاہ سرینگر میں بعد نماز مغرب تا عشا انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ۔ مجلس وعظ و تبلیغ میں ہزاروں مردوزن خاص طور پر نوجوانوں نے شرکت کرکے متحدہ مجلس علماء کے امیر میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کا خصوصی بیان جس میں فلسفہ معراج، عظمت معراج ، مقاصد معراج اور پیغام معراج کی عالمانہ طرز و انداز میںتشریح کی گئی خطاب سے بھر پور استفادہ کیا۔میرواعظ نے معراج عالم ﷺکی نورانی رات کے موقعہ پر اہل اسلام کو بالعموم اور مسلمانان کشمیر کو بالخصوص پُر خلوص اوردلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مسلمانوں کو معراج عالم ﷺ کی حقیقی روح، فلسفہ اور پیغام کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے