Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

معراج العالم عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 2, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر// ٹنل کے آر پار ِ 2برسوں کے بعد کورونا احتیاتی تدابیر کی پاسداری کرتے ہوئے معراج العالم کی تقریبات عقیدت واحترام سے منائی گئیں۔ اس سلسلے میں وادی کی مساجد اور خانقاہوں میں شب خوانی ہوئی اور لوگ اللہ کے حضور سربسجود ہو کر درود اذکار میں محو رہے۔ وادی میں شب معراج کی سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی ،جہاں شہر سرینگر سمیت وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمند درگاہ حضرت بل میں جمع ہوئے اور وہ شب خوانی میں محو رہے جبکہ زائرین نے یہاں درودواذکار کی محفلیں آراستہ کیں جس کے ساتھ ہی حضرت بل کا علاقہ دروداذکار سے گونجنے لگا۔درگاہ حضرتبل کے راستوں کو چراغاں کیا گیاتھا۔ معراج عالم کے سلسلے میںدرگاہ حضرت بل میں منعقدہ تقریب کے دوران ہزاروں عقیدتمند رات بھر توبہ و استغفار ،درود اذکار، نعت خوانی اور وعظ وتبلیغ کی مجالس میں محو رہنے کے بعد منگل کو نماز فجر ادا کرنے کے بعدموئے مقدس کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔انتظامیہ نے زائرین کو درگاہ حضرت بل اور دیگر مقدس مقامات تک لانے اور لیجانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے علاوہ پانی اور بجلی کے مناسب انتظامات کئے تھے جبکہ کئی رضاکار تنظیموں نے زائرین کی سہولیات کیلئے خصوصی کیمپ لگا دئے تھے۔ زائر ین کو درگاہ تک پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ درگاہ حضرتبل میںپیر کی شام نماز عشا ٹھیک ساڑھے 10بجے ادا کی گئی جس کے بعد وہاں ختمات المعظمات اور توبہ و استغفار کی مجالس آراستہ ہوئیں۔ نہ صرف سرینگر بلکہ وادی کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے درگاہ میں شب خوانی کی۔ اس ضمن میں درگاہ میں گاڑیوں کی غیر معمولی نقل و حمل نظر آئی جن میں مختلف اضلاع سے عقیدتمندوں کو لیکر آنے والی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔ شب خوانی کے بعدمنگل کو نماز فجر کے موقعہ پر زائرین کی ایک بڑی تعداد موئے پاک ؐکی زیارت سے فیضیاب ہوئی۔ اس موقعہ پر درود سلام سے پورا حضرتبل علاقہ گونجتا رہا۔ شب خوانی میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مجلس میں ہر عقیدتمند کی آنکھیں پْر نم تھی اور ان کے آنکھوں سے آنسو ٹپک رہے تھے ۔ان تقریبات کیلئے پولیس کے علاوہ کئی غیر سرکاری محکموں ، مسلم وقف بورڈ اور محکمہ صحت نے عقیدت مندوں کیلئے کھانے پینے کے چیزوں کا انتظام کیا تھاجبکہ زائرین کو کئی ایک مقامات پر زائرین کے لئے ایس آر ٹی سی کی گاڑیاں وقف رکھی گئی تھیں جو زائرین کو درگاہ حضرتبل لانے اور لیجانے کے لئے استعمال ہوئیں۔ درگاہ جانے والے زائرین کیلئے سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی طرف سے خصوصی گاڑیوں کا انتظام کیاگیا تھاجبکہ جگہ جگہ رضاکار تنظیموں کی طرف سے لوگوں کیلئے مشروبات کا بھی انتظام تھا۔ اس حوالے سے تمام طرح کی تیاریاں کی گئیں۔انتظامیہ نے ان کیمپوں کو سڑکوں سے دور پارکوں اور کھلی جگہوں پر نصب کرنے کی ہدایت دی تھی تاکہ درگاہ آنے والے زائرین کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ معراج تقریب کے موقع پر شہر سرینگر اور تمام تحصیل وصدر مقامات پر بھی لوگوں نے شب خوانی کی۔ جامع مسجد سرینگر ، چرار شریف، آثار شریف شہری کلاش پورہ ، زیارت مخدوم صاحب سرینگر، خانقاہ معلی، جناب صاحب صورہ ، زیارت دستگیر صاحب ،سرائے بالا سرینگر، مسجد مدنی رعناواری ، کھرم سرہامہ ، آثار شریف پنجورہ ، اہم شریف بانڈی پورہ ،حشرو چاڈورہ، پانزن ،دیو باغ ، واگام ،نمتہ ہال ، کانیرہ ،رانگر ، زوہامہ ، زیارت خواجہ ہلال نسبل سمبل اور درگاہ عالیہ بارہمولہ میں بھی اس شب کی مناسبت سے خصوصی مجالس کا اہتمام کیا گیا جبکہ دیگر قصبوں میںاور دیہی علاقوں میں بھی اس حوالے سے بھی تقاریب اور خصوصی روح پرور مجالس کا اہتمام ہوا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

شہر نامہ

صفاکدل آتشزدگی میں2زخمی | تجارتی عمارت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

June 29, 2025
شہر نامہ

کشمیری کنڑزبان میں پہلی مشترکہ پروڈکشن ہرمکھ فیچر فلم کاپرئمیر

June 27, 2025
شہر نامہ

سرینگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ پر 990 کروڑ کی سرمایہ کاری ۔10 منصوبے ہنوز نامکمل

June 26, 2025
شہر نامہ

وادی میں سیاحتی شعبے کی بحالی کا اقدام اپنی پارٹی کے زیر اہتمام ڈل جھیل میںشکارا ریلی

June 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?