مظفرآباد// انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے زیراہتمام نے مظفرآباد میں احتجاجی ریلی کے دوران بین الاقوامی تنظیموں سے شہری ہلاکتوں پر روک لگانے کے سلسلے میں سنجیدہ ہونے کی اپیل کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈاٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے درج تھے۔اس موقعہ پر تنظیم کے وائس چیئرمین مشتاق الاسلام نے کہاکے پلوامہ اور وادی کے دیگر علاقوں میں نوجوانوں کا قتل عام، نہتے مظاہرین پر پیلٹ اورفائرنگ روکنا انسانی حقوق کی تنظیموں کیلئے ایک چیلنج بن چکاہے۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں جس طرح سے انسانیت کش حملے جاری ہیں وہ انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے ۔انہوں نے سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔