ریاسی/ /لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ریاسی کا دورہ کیا اور کووڈ 19 وباء سے موثر طور نمٹنے کیلئے اٹھائے جا رہے اقدامات کی صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ مشیر فاروق خان نے ڈپٹی کمشنر ریاسی اجے کمار کے ہمراہ ہسپتال میں طبی سہولیات کی دستیابی کا جائیزہ لیا ۔ انہیں بتایا گیا کہ ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین ، الٹرا ساؤنڈ مشین کے علاوہ او ٹی رومز، گاینی رومز اور جنرل وارڈ کی سہولیات موجود ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے مشیر کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ٹیکہ کاری کے مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں کووڈ 19 کے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں ۔ اس موقعہ پر اجے کمار نے مشیر فاروق خان کو ضلع میں آر ٹی پی سی آر /آر اے ٹی ٹیسٹنگ ، مثبت معاملات ، مائیکرو کنٹینمنٹ زون ، ایچ سی ڈبلیو /ایف ایل ڈبلیو اے ڈبلیو کی ویکسی نیشن ، آکسیجن ، بستروں اور دیگر طبی سہولیات کی دستیابی سے بھی آگاہ کیا ۔ مشیر فاروق خان نے محکمہ ایف سی ایس اینڈ سی اے ، محکمہ سوشل ویلفئیر ، محکمہ پولیس ، محکمہ مال اور محکمہ صحت کے کام کاج کا بھی جائیزہ لیا اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ کووڈ وباء سے نمٹنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائیں ۔ انہوں نے غیر کووڈ 19 مریضوں کیلئے او پی ڈی میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ مشیر فاروق خان نے ضلع میں آکسیجن پیدا کرنے والے پلانٹوں کی حثیت کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ اس موقعہ پر وی ایس ایس پی شلیندر سنگھ ، پی او آئی سی ڈی ایس رینو کماری ، اے سی آر سنجے بڈیال ، ڈی ایس ڈبلیو او گلشن کمار ، سی ایم او راجیو کمار شرما ، ڈی ڈی سی سراف سنگھ ناگ موجود تھے ۔ اس موقعہ پر سراف سنگھ ناگ نے ضلع ریاسی کیلئے ایمبو لینس کا مطالبہ کیا ۔