مشیر فاروق خان نے جموںمیں ایورسٹ کوہ پیمائوں کی اعزازی تقریب میں شرکت کی

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج کہا کہ جموں اور سری نگر شہروں میں بین الاقوامی معیار کی دو سپاٹ کلیمنگ والزجلدہوں گی ۔اِس کا اعلان مشیرموصوف نے توی ٹریکرس جے اینڈ کے کی طرف سے جموں کے 11 کوہ پیماؤں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا ہے۔تقریب پر مشیر فاروق خان مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے ،نے مہمان ذی وَقار پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ کیپٹن بانا سنگھ سرپرست کلب کی موجودگی میں جموں کے گیارہ ایورسٹ کوہ پیمائوںکو ’’ ڈگر گورو ایڈونچر ایوارڈ ‘‘ سے نوازا۔ اِس موقعہ پر چیئر مین سپرولنگ بڈس آئی سی ایس ای سکول جموںراہل شرما ،،کلب کے مشیر پروفیسر للت ماگوترا،کلب کے کو۔ چیئرمین زوراور سنگھ جموال،جنرل سیکرٹری شوی تیکاکھجوریہ اور کلب کے نائب صدر مردو پادھا کے علاوہ کلب کے قانونی مشیر پریم سدوترا ،سابق چیئرمین جموں سٹیزن کوآپریٹیو بینک پروین شرما،سابق صدر جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری راکیش گپتا موجود تھے۔ ایوارڈ تقریب کا آغاز جموں کے دوسرے ایوارسٹر راجیو شرما سے ہوا جنہوں نے 1993 ء میں ایورسٹ سر کیا ۔ اس کے بعد دوسرے ایورسٹ سر کرنے والوں میں 2008ء میں رام سنگھ، 2012ء میں کم نیان، 2016ء میں بلکار سنگھ، 2017 ء مٰں راہل جرنگل ، سندیپ سنگھ اور نرمل کمار شامل تھے ،پھر سنگیتا بہل تھیں جنہوں نے 2018ء میں ایورسٹ سر کیا اور 53 برس کی عمر میں ایورسٹ کرنے والی سب سے عمر رسیدہ ہندوستانی خاتون بن گئیں ۔مشیر فارو ق خان نے کوہ پیمائوں کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ قومی اور بین الاقوامی کوہ پیمائوں کو اِپنی طرف راغب کرنے کے لئے ڈوڈہ اور کشتواڑ خطے کی غیر دریافت شدہ اور مضبوط چوٹیوں کی صلاحیت سے فائدہ اُٹھانے کے لئے تمام ضروری اِقدامات کئے جائیں گے۔مشیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام خطوں میں کھیل بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھیل سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔ اُنہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اَپنے بچوں کو ذہنی اور جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ اَپنے کردار کی تعمیر کے لئے کھیل سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیں۔اِ س سے قبل مشیر موصوف نے تمام ایوارڈ یافتہ اَفراد کو پگڑی ، ایک شال ، ایک فریم شدہ توصیفی سنداور ڈگر گورو ایڈونچر ایوارڈ سے نوازا جس میں کالج فار وومن پریڈ جموں کی طالبہ اور بین اقوامی کھل کوہ پیما شیوانی چار ک بھی موجود تھی۔