کنگن //دراس کی مشکو وادی میں برفانی تودے گرنے سے ٹپر میں سوار مزدورمعجزاتی طور پر بچ گئے۔ کشمیر عظمیٰ کو ذرائع سے معلوم ہوا کہ جمعرات کو دراس سے مشکو وادی کی طرف پروجیکٹ وجیک کا ایک ٹپر،جس میں مزدور تھے، مشکو وادی سے دو کلو میٹر دور اچانک ایک بھاری برکم برفانی تودہ گر آیا جس کی زد میں ٹپر آیا تاہم مزدور اور ڈرائیور بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور نزدیکی بستی کے لوگ بھی جائے حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے اور انہیں اپنی منزل پر پہنچایا ۔ پروجیکٹ وجیک کے ذرائع نے بتایا کہ ٹپر مشکو وادی سے دو کلو میٹرکی دوری پر برفانی تودے کی زد میں آگئی تاہم اس میں سوار ڈرائیور تمام معجزاتی طور بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ موسم صاف رہنے کی صورت میں گاڑی کو جلد نکالا جائے گا۔