جموں // سنگیت ناٹک اکیڈمی کے انعام یافتہ اور سینئر تھیٹر ڈائریکٹر مشتاق کاک کو نئی دہلی میں ارد ڈرامہ فیسٹول میں بیگم عابدہ احمد کی اید میں ایک اردو ڈرامہ ’’ لمحوں کی ملاقات‘‘ پیش کر رہے ہیں۔شرکت کرنے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔اس ڈرامہ کے ہدایت کار اور ترتیب کار مشتاق کاک ہیں،جسے امیچر تھیٹر گروپ پیش کر رہے ہیں۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں مشتاق کاک نے کہا کہ چنانچہ اردو ریاست کی ایک سرکاری زبان ہے، اردو ڈرامہ فیسٹول میںلمحے کی ملاقات وزارت کلچر ،نئی دہلی کی جانب سے معاونت شدہ ہے۔نئی دہلی اس زبان کو قومی فورم میں لینے میں ایک اہم رول نبھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اردو ڈرامہ فیسٹول قومی سطح ایک اعلیٰ سطح فیسٹول ہے ، جہاں پر اس زبان کی اہمیت کو دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیسٹول میں شرکت کرنے پر انہیں فخر حاصل ہے۔مشتاق کاک نے پہلے ہی متعدد ڈرامے پیش کئے ہیں۔انہوں نے دو ر درشن پر ایک درجن سے زائداردو سیریلوں کی ہدایت کاری کی ہے۔اسکے علاوہ انہوں نے متعدد ڈراموں و پروگرامون میں بطور جج اپنے فرائض بھی انجام دئے ہیں۔