جموں // مسلم طبقہ کو متبرک ماہ رمضان کے دوران وقت کا استعمال کرنے کیلئے آرین کالج آف انجینئرنگ کی چار آرئین جے کے طالبات نے ایک ’’رمضان ایپ‘‘ کا نیا ورژن متعارف کیا ہے۔ایپ میں رمضان کریم۔2019 کے مطابق ضروری بدلائو کیا گیا ہے۔ان جے کے طلابات نے یہ ایپ خصوصی طور سے جموں و کشمیر خطہ کیلئے تیار کی ہے اور اس میں خصوصی خطہ کا وقت طے کیا گیا ہے۔ان طالبات کا دیگر خطوں کے مطابق بدلائو لانے کی خواہش ہے،جس کا تعین مسلمان طبقہ کو اپنے روزہ کے وقت کی سہولیت کے لئے کیا گیا ہے۔ایپ کو صُبح کے سحری وقت اور شام کے افطار کے وقت کے تحت اپڈیٹ کیا گیا ہے۔ایپ میں ایک خود مختار الارم ہے ،جو سحری اور افطار کے وقت بجے گی۔ایپ گوگل پلے اسٹور بی پر دستیاب ہے۔ٹیکنکل طالبات مہویش رشید اور بسما پروین سرینگر سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ پوجا صفایا اور مانسی سلاریہ جموں سے تعلق رکھتی ہیں،نے مذہبی اعتقاد ، عالمی روا داری، اور ایک دوسرے مذہب کی وزت کرنے کی مثال قائم کی ہے۔چیر مین آرئینز گروپ ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے اس موقعہ پر کہا کہ آرئینز نے ہمیشہ سے ہی طلاب و طالبات کو نئی نئی ایجاد کی ترغیب دی ہے،جس سے وہ سماج میں ایک انقلاب لاسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری طلاب کو اس سمت میں کام کرنے کی خواہش ہے،جس کے لئے انہیں ہمیشہ سے تعاون کیا گیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ آرئین ہمیشہ سے ہی جے کے طلاب کی منزل بن گئی ہے۔آئینز ایسا ایک واحد ادارہ کشمیر سے دور چندی گڑھ میں ہے جہاں پر جے کے طلاب کی اکثریت ہے۔