سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے61ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے جن میں 142افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 22ہزار 428ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں دوسری دن بھی کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے اور اسطرح متوفین کی مجموعی تعداد 4386تک پہنچ گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوان3سفر کرنے والوں سمیت مزید 142افراد متاثر ہوئے ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 142افراد میں 59جموں جبکہ 83کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 83افراد میں ایک شخص بیرون ریاستوں اور ممالک سے کشمیر لوٹا ہے جبکہ دیگر 82افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 83متاثرین میں سرینگر میں 36، بارہمولہ میں 3،بڈگام میں 13،پلوامہ میں 9،کپوارہ میں 7، اننت ناگ میں 0، بانڈی پورہ میں 5، گاندربل میں 7،کولگام میں 3اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 285تک پہنچ گئی ہے۔ سنیچر کو کشمیر میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4386بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 59افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 2بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے جموں پہنچے ہیں جبکہ 82مقامی سطح پر رابطے آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 59متاثرین میں جموں میں 15، ادھمپور میں 8، راجوری میں 6،ڈوڈہ میں 16، کٹھوعہ میں 0، سانبہ میں 0، کشتواڑ میں 7، پونچھ میں 3، رام بن میں 2 اور ریاسی میں 2افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 22ہزار 143ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں بھی مسلسل دوسری دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے اور اسلئے صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2148ہوگئی ہے۔
جانسن اور جانسن کا ایک ڈوزوالا ویکسین
ایمرجنسی صورتحال میں استعمال کرنےکی منظوری
نیوز ڈیسک
نئی دہلی //مرکزی وزیر برائے صحت منسکھ مندیہ نے کہا ہے کہ سرکار نے جانسن اور جانسن کی جانب سے بنائے گئے ایک ڈوزوالے ویکسین کو ایمرجنسی صورتحال میں استعمال کرنےکی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے کورونا کے خلاف ملک کی لڑائی میں مزید مدد ملے گی۔ جانسن اور جانسن کے ویکسین کو منظوری ملنے کی وجہ سے بھارت کو کورونا کے خلاف ایک اور ویسکین مل گیا ہے۔ بھارت میں اب کورونا وائرس کے خلاف استعمال ہونے والے ویکسینوں کی تعداد 5ہوگئی ہے۔جانسن اینڈ جانسل کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار نے 7اگست کو جانسن اور جانسن کے ایک ڈوز والے ویکسین کو ایمرجنسی صورتحال میں استعمال کرنی کی منظوری دی ہے۔کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ فیصلہ ویکسین کی اعلیٰ صلاحیت اور سیفٹی کو دیکھر لیا گیا ہے جو ویکسین کی تیسری ٹرائلز کے دوران ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین لگانے کے 28دنوں بعد نہ صرف لوگوںکی مدافعتی قوت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ واموات میں بھی کمی آتی ہے۔ بھارت میں کورونا کے خلاف 5ویکسین استعمال کئے جاتے ہیں جن میںCovishield، Covaxin،Russia's Sputnik V ، Moderna اور اب جانسن اور جانس کو بھی منظوری مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے ٹرائلز کے دوران 18سال سے 60سال تک کی عمر کے 600لوگوں کو ویکسین دیا گیا ہے اور نتائج میں یہ ویکسین، محفوظ اور کارآمد پایا گیا لیکن کمپنی نے 29جولائی کو منظوری کیلئے جمع کئے گئے دستاویزات واپس لئے تھے۔ محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ کمپنی کو پہلے دیگر ممالک کی جانب سے ویکسین کو استعمال کرنے کے اجازت جمع کرنے کی ہدایت دی گےی تھی لیکن قوائد و ضوابط میں نرمی کے بعد اب کمی کو یہ سرٹیفیکٹ ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی صورتحال استعمال کیلئے ویکسینوں کی منظوری کو دینے کا عمل تیز کیا گیا ہے جو پہلے امریکہ، برطانیہ اور دیگر پورپی ممالک کی طرح محدود کیا گیا تھا۔
ملک میں 38ہزار 628معاملات
۔ 24گھنٹوں کے دوران 617فوت
یو این آئی
نئی دہلی//ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار سے زیادہ لوگوں نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے اور اس دوران اس وبا کی گرفت میں آنے والے لوگوں کے مقابلے میں اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی ۔ ملک میں جمعہ کے روز 49 لاکھ 55 ہزار 138 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 50 کروڑ 10 لاکھ نو ہزار 609 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38،628 نئے کیسزسامنے آنے کے ساستھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 18 لاکھ 95 ہزار 385 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 40 ہزار 17 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3،10،55،861 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 2006 کم ہو کر 4 لاکھ 12 ہزار 108 ہو گئے ہیں ۔ اسی دوران میں 617 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 27 ہزار 371 ہو گئی ہے ۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 1.29 فیصد ،شفایابی کی شرح 97.37 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے ۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 507 کم ہو کر 77905 رہ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 5859 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6130137 ہوگئی ہے ، جبکہ 187 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 133717 ہوگئی ہے ۔