نئی دہلی// بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت مسلسل تیسرے مہینے بڑھائی گئی ہے۔ دہلی میں یکم ستمبر سے بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 30.50 روپے بڑھ کر 820 روپے ہو جائے گی۔ اگست میں اس کی قیمت 789.50 روپے تھی۔ رسوئی گیس سلنڈر 14.2 کلو گرام کا ہوتا ہے۔ سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 1.49 روپے بڑھاکر 499.51 روپے کر دی گئی ہے جو اگست میں 498 روپے کا مل رہا تھا۔ اس سے پہلے جون اور جولائی میں بغیر سبسڈی والے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت بالترتیب 77 روپے اور 83.50 روپے اور سبسڈی والے گیس سلنڈر کے دام 2.34 روپے اور 2.71 روپے فی لیٹر بڑھائے گئے تھے۔
یو این آئی