سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 42ہزار729ٹیسٹ کئے گئے جن میں 7مسافروں سمیت 126افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں،اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد3لاکھ 26ہزار 159ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل تیسرے دن بھی وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4410بنی ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 126افراد میں جموں میں34جبکہ 92افراد کا تعلق کشمیر سے ہے۔ کشمیرسے تعلق رکھنے والے سبھی 92افراد مقامی سطح پر رابطے میںآنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 92 متاثرین میں سرینگر میں46، بارہمولہ میں 20، بڈگام میں13، پلوامہ میں2، کپوارہ میں 2، اننت ناگ میں 0 ،بانڈی پورہ میں 1، گاندربل میں 1،کولگام میں 6 اور شوپیان میں 1شخص وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 2ہزار966تک پہنچ گئی ہے۔ منگل کو مسلسل تیسرے روز کشمیر میں کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی ۔ جموں صوبے میں مزید 34افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 7افراد بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 27افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں وائرس سے متاثر ہونے والے 34افراد میں جموں میں 4، ادھمپور میں 2، راجوری میں2،ڈوڈہ میں 7،کشتواڑ میں2،رام بن میں1،ریاسی میں 16جبکہ کٹھوعہ ، سانبہ اور پونچھ میں کوئی بھی متاثر نہیں ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 23ہزار193ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں بھی منگل کو کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔متوفین کی مجموعی تعداد 2166بنی ہوئی ہے۔
کٹھوعہ ضلع کورونا سے مکمل پاک
۔ 19اضلاع میں 1246کیس فعال
پرویز احمد
سرینگر //کٹھوعہ ضلع جموں و کشمیر کا پہلا ضلع بن گیا ہے جہاں اب کورونا وائرس کا کوئی بھی فعال کیس نہیں ہے جبکہ دیگر 19اضلاع میں ابھی بھی کورونا وائرس کے 1246فعال معاملات ہیں جن میں 1013کشمیر جبکہ 251 معاملات جموں میںفعال ہیں۔ کشمیر کے 1013فعال معاملات میں سب سے زیادہ 558سرینگر،، بارہمولہ میں 140، بڈگام میں 144، پلوامہ میں 42،کپوارہ میں26، اننت ناگ میں 26،بانڈی پور میں 28، گاندربل میں28، کولگام میں18 اور شوپیان میں5معاملات شامل ہیں۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس کے 251 معاملات میں سب سے زیادہ 83 ڈوڈہ میںسرگرم ہیں جبکہ کٹھوعہ ضلع پہلا ضلع بن گیا ہے جہاں وائرس کا کوی بھی معاملہ سرگرم نہیں ہے۔ جموں صوبے کے دیگر اضلاع میںجموں میں60، ادھمپور میں5،راجوری میں22،پونچھ میں 11، رام بن میں 14 جبکہ ریاسی میں 29معاملات سرگرم ہیں۔