مستحق خواتین کو سیلف ہیلپ گروپوں میں شامل کریں: سحرش اصغر | بڈگام میں جے کے آر ایل ایم کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سرینگر//مشن ڈائریکٹر جموںوکشمیر رورل لائیو لی ہُڈس مشن ( جے کے آر ایل ایم ) ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے مشن کے فیلڈ اَفسران پر زور دیا وہ تمام مستحق دیہی خواتین کو سیلف ہیلپ گروپوں میں شامل کریں ۔  ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے اِن خیالات کا اِظہار آج ضلع بڈگام کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کرنے کے دوران کیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سحرش اَصغر نے بلاک پروگرام مینجروں کو ہدایت دی کہ وہ مختلف سماجی تحفظ سکیموں کے تحت ایس ایچ جی ممبران کا اِندراج کریں تاکہ ان سکیموں کے فوائد پروگرام’ اُمید ‘کے تحت بننے والے ایس ایچ جی ممبران تک پہنچ سکیں۔مشن ڈائریکٹر نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ ممکنہ ذریعہ معاش کی نشاندہی کے لئے خصوصی مہم چلائیں ۔انہوں نے کہاکہ مشن ڈائریکٹوریٹ معاش کو بڑھانے اور اَپ گریڈ کرنے کی خاطر تمام اقدامات کرنے کے لئے پرجوش ہے جس میں ایس ایچ جی کے اراکین کو ان کی روزی روٹی بڑھانے کے لئے اورنٹیشن اور ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کرنے کے لئے بہترین وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔اُنہوں نے ضلع میں دیہی خواتین کی روزی روٹی اور آمدنی کو بڑھانے کے لئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن ( ایف پی اوز کی تشکیل پر توجہ دیں۔ ایف پی او دیہی خواتین کے لئے پیداوار، پیکیجنگ، مارکیٹنگ، انتظام اور فروخت سے آخر تک مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان ایف پی او کا اِنتظام خود ایس ایچ جی ممبران کریں گے۔ بلاکوں کی پیش رفت کے بارے میں میٹنگ کو جانکاری دیتے ہوئے اَفسران نے کہا کہ 42,682 دیہی خواتین کو4827 ایس ایچ جیز میں فیڈریشن کیا گیا ہے اور ایس ایچ جیز کو مشن سے کیپٹلائزیشن کے طور پر 26.97 کروڑ روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے ۔مزید بتایا گیا کہ ایس ایچ جیز کو بینکوں سے 46.83 کرو ڑ روپے کا قرضہ دیا گیا ہے ۔ ایس ایچ جی ممبران نے اِس رقم کو مختلف معاشی شعبوں بشمول فش پانڈس، ، لیوینڈر کی کاشت ، مشروم کی کاشت ، کمیونٹی بازاروں ، ڈیری یونٹس ، دستکاری میں لگایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ دوسرے شعبہ جات کے ساتھ مل کر معاش کے مختلف اقدامات کامیابی کے ساتھ شروع کئے گئے ہیں۔میٹنگ میں سٹیٹ پروجیکٹ مینجران جے کے آر ایل ایم ، ڈسٹرکٹ پروگرام مینجران ، بلاک پروگرام مینجران ، ضلع بڈگام کے مس اسسٹنٹ نے شرکت کی اور مشن کے دیگر اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔