پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت حسین انقلابی کی قیادت میں افسروں کی ایک ٹیم نے قصبہ پونچھ کی تمام مساجدہ کا دورہ کر کے وہاں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس دورا ن مساجد میں پانی کی فراہمی،بجلی اور دیگر سہولیات کے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے بعد موقعہ پر ہی افسران نے سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی جبکہ مساجد کی انتظامیہ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ بھی تمام افسران نے بات کی اور انہیں یقین دلایا کہ انتظامیہ کی جانب سے انہیں ہر طرح کا تعاون فراہم کیا جائے گا۔افسروں نے عید الفطر کے انتظامات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔