سرینگر// انتظامیہ نے ابتدائی مسابقتی امتحانات2021 میں پبلک سروس کمیشن کو ڈیپوٹیشن پر9ملازمین کیلئے متبادل عملہ فراہم کرنے کو منظوری دی ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے منگل کو جاری آرڈر میں کہا گیا کہ 13اکتوبر2021کو جاری سرکاری حکم نامہ میں جزوی ترمیم کر کے24اکتوبر اتوار کومشترکہ مسابقتی امتحانات (پرلیمنری) کے انعقاد کیلئے وادی میں8ملازمین کیلئے متبادل عملہ فراہم کیا گیا ہے،جن میں محکمہ خزانہ کے دفتری شوکت حسین کے بجائے محکمہ سیاحت کے سنیئر آفس اٹنڈنٹ محمد امین شیخ،محکمہ داخلہ کے آرڈرلی پرویز احمد پرے کے بجائے عمومی انتظامی محکمہ کے دفتری عبدالحمید بٹ، محکمہ افزئش بھیڑ و جانور کے آرڈرلی امتیاز احمد کے بجائے عمومی انتظامی محکمہ کے دفتری عبدالحمید بٹ، محکمہ صنعت و حرفت کے آرڈرلی اشفاق احمد خان کے بجائے عمومی انتظامی محکمہ کے دفتری عبدالرشید لون، محکمہ انفارمیشن کے آرڈرلی سید بشارت حسین کے بجائے محکمہ داخلہ کے جمعدار مشتاق احمد، محکمہ شہری ترقی ومکانات کے آرڈرلی عرفان اشرف کے بجائے محکمہ داخلہ کے جمعدار بشیر احمد کلو،محکمہ قبائلی امور کے آرڈرلی بلال احمد خان کے بجائے محکمہ زرعی پیدوار و بہبود کسان کے جمعدار محمد مظفر شیخ اور محکمہ جنگلات و ماحولیات کے آرڈرلی فیصل ولی ڈار کے بجائے محکمہ محنت و روزگار کے جمعدار مشتاق احمد بٹ شامل ہے۔حکم نامہ کے مطابق جموں میں محکمہ تعمیرات عامہ کے جمعدار عرفان اللہ کے بجائے عمومی انتظامی محکمہ کے دفتری پرتھوی پال کو تعینات کیا گیا۔