جموں//وزیر اعظم نریندر مودی کو دوسری مرتبہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے سابقہ ایک ایل اے و جے کے این پی پی کے صدر بلونت سنگھ منکوٹیہ نے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کا واحد حل کشمیر /جموں کو علحیدہ ریاستیں دینے میں مضمر ہے۔ یہاں پریس کلب جموں میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کشمیر اور جموں دونوں کو الگ الگ ریاستوں کا درجہ اور لداخ کو مرکزی علاقہ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی دونوں خطوں کے امتیاز کو دور کرنے کا حل ہے۔ منکوٹیہ نے نو تشکیل شدہ سرکار سے اس مسلہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے حال ہی میںسرکار کی جانب سے جاری حکم کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا جس کی رو سے 2010 کے بعد تعینات کئے گئے ڈیلی وئیجروں پر پابندی لگائی گئی ہے۔پریس کانفرنس کے آخرمیں انہوں نے کہا کہ پینتھرس پارٹی 3 جون کو این ایچ اے آئی جموں کے دفتر میں بن ٹول پلازہ کی شرحوں میں اضافہ کرنے کے خلا ف یک روزہ احتجاج کرے گی۔پریس کانفرنس میں پارٹی کے ترجمان گگن پرتاپ سنگھ ، شنکر چب، انیل رکوال بھی موجود تھے۔