سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کو مزید701افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت ظاہر ہوئے جن میں84مسافر بھی شامل ہیں ۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد33776تک پہنچ گئی ہے۔
آج وادی کشمیر میں562جبکہ صوبہ جموں میں 139کیس سامنے آئے۔
اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع میں208،بارہمولہ میں29،پلوامہ میں56،بڈگام میں49،اننت ناگ میں44،کولگام میں18،شوپیان میں6،کپوارہ میں55،بانڈی پورہ میں66،گاندر بل میں31،جموں میں76،راجوری میں9،کٹھوعہ میں11،اُدھمپور میں6،رام بن میں6،سانبہ میں13،ڈوڈہ میں3،پونچھ میں12،ریاسی میں2،اور کشتواڑ میں1کورونا کیس سامنے آگئے۔