مزید 9فوت، متوفین کی مجموعی تعداد1826 | 24گھنٹوں میں 28ہزار ٹیسٹ ،نئے385 معاملات مثبت، مجموعی تعداد 117317

سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 28ہزار 308تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 385افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ 17ہزار317ہوگئی ہے جن میں 69ہزار224کشمیر جبکہ جموں میں یہ تعداد 48ہزار کا ہندسہ پار کرکے 48ہزار 93 ہوگئی ۔ جمعرات کو مزید 9افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1826ہوگئی ہے۔ ان میں 665جموں جبکہ 1161کشمیر میں فوت ہوگئے۔ نئے 385متاثرین میں سے 223کشمیر جبکہ 152جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 223متاثرین میں 94ضلع سرینگر، 20بارہمولہ، 24بڈگام، 13کپوارہ، 35پلوامہ، 7اننت ناگ، 20بانڈی پورہ، 9گاندربل، 3کولگام اور 8شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 152متاثرین میں 98ضلع جموں، 10ادھمپور، 9راجوری، 8ڈوڈہ، 12کٹھوعہ، 2کشتواڑ، 5سانبہ، 0پونچھ،6رام بن اور 2ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

 مزید 9اموات

 جموں و کشمیر میں 9افراد کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں 4کشمیر جبکہ 5جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے میں فوت ہونیوالے 4افراد میں2سرینگر، ایک بارہمولہ اور ایک گاندربل سے تعلق رکھتا ہے۔ سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ صفاکدل سے تعلق رکھنے والی 56سالہ خاتون اور صورہ سے تعلق رکھنے والا 68سالہ معمر شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ہے‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک صدر اسپتال اور ایک سکمز صورہ میں فوت ہوگیا ہے۔ بارہمولہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’زلورہ سپور سے تعلق رکھنے والے 38سالہ نوجوان کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے سکمز صورہ میں فوت ہوگیا ہے‘‘۔گاندربل میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر بتایا کہ واندر کنگن سے تعلق رکھنے والا 65سالہ شخص کورونا وائرس سے فوت ہونے والے نمونیا سے سکمز صورہ میں فوت ہوگیا ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 5افراد فوت ہوگئے ۔ مرنے والوں میں 3ضلع جموں، ایک راجوری اور ایک ریاسی سے تعلق رکھتا ہے۔ 

حکومتی بیان

سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,17,317معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے4,327سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,11,164اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,826تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,161کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور665کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید395فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے216اَفراداور کشمیر صوبے کے 179اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 34,48,733ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  17؍دسمبر 2020 کی شام تک 33,31,416نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک8,37,563افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں20,087اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔4,327  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ27,414اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب7,83,900اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
 
 
 

کوویڈ ویکسین 3مرحلوں میں دی جائیگی | پہلے ایک لاکھ ہیلتھ ورکر، پھر 7لاکھ فرنٹ لائن ورکراور بعد میں 20لاکھ عام مستحقین

نیوز ڈیسک
جموں//کووڈ 19 ویکسین کو متعارف کرنے سے متعلق مختلف تیاریوں کی عمل آوری کیلئے یو ٹی سطح کے ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اٹل ڈلو کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ ڈائریکٹر خاندانی بہبود نے جموں کشمیر میں کووڈ 19 کی روکتھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیل دی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کے رہنما خطوط کے تحت یو ٹی میں کووڈ 19 ویکسین مرحلہ وار طور پر متعارف کی جائے گی ۔ پہلے مرحلے میں لگ بھگ ایک لاکھ صحت ورکروں کی ٹیکہ کاری ہو گی جبکہ دوسرے مرحلے میں تخمیناً 7 لاکھ فرنٹ لائین ورکروں کو یہ ٹیکے لگائے جائیں گے جبکہ مرحلہ سوم میں20 لاکھ آبادی کے حساس ترین مستحقین کو یہ ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ کووڈ 19 ویکسین کو سی او ڈبلیو آئی این ڈیش بورڈ پلیٹ فارم کے ذریعے لگائے جائیں گے ۔ متعارف کرنے کے بعد یہ ٹیکے قبل از وقت رجسٹریشن کے بعد ہی لگائے جائیں گے اور اس سلسلے میں ٹیکہ لگانے کیلئے موقعہ پر کوئی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی ۔ فائنانشل کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو اپنے وسائل متحرک کر کے کووڈ 19 ٹیکہ کاری کیلئے تمام تیاریاں کرنے کیلئے کہا ۔