سرینگر// سرینگر میونسپل کارپوریشن کے 3مزید کارپوریٹر کل پی ڈی پی میں شامل ہوئے۔پارٹی بیان کے مطابق حاجی اشرف بٹ ،فینسی جان اور رقعیہ گلزار نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کے ضلع صدر سرینگر خورشید عالم نے ان کا خیر مقدم کیا ۔ اس موقعہ پر پارٹی کے کئی لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔