مزید 2 جرنیلوں پر امریکی پابندی عائد

رنگون//میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری عوامی احتجاج مزید زور پکڑنے لگا۔ امریکا نے میانمار کے مزید 2 جرنیلوں پر پابندی عائد کردی۔ امریکا نے لیفٹیننٹ جنرل مو مینٹ تون اور جنرل مونگ مونگ کیوا پر دو شہریوں کو احتجاجی کے دوران ہلاک کرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ عوام کی رائے کو دبانے والے اور ان پر تشدد کرنے والوں کے خلاف مزید سخت اقدامات بھی کیے جاسکتے ہیں۔