سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں مزید دو نوجوانوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق عمل میں لاتے ہوئے اُنہیں جموں جیل منتقل کیا گیا ہے۔مذکورہ نوجوانوں پر الزام ہے کہ وہ'' امن کا ماحول درہم برہم کرنے میں ملوث ہیں''۔
پولیس ذرائع کے مطابق نثار رشید ولد عبد الرشید ساکنہ راجپورہ پلوامہ اور عاشق حسین ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکنہ روہمو پلوامہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ عاید کرتے ہوئے کوٹ بلوال جیل، جموں منتقل کیا گیا ہے۔
نثار اور عاشق کو دو ہفتے قبل اُنکے گھروں سے پولیس چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ دس روز کے دوران وادی بھر میں سینکڑوں گرفتاریاں عمل میں لائی جاچکی ہیں۔