Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

مزید 13کا اضافہ، کل تعداد 354 | جموں میں 55اور کشمیر میں295,،24گھنٹوں میں 717منفی قرار،355 زیر تشخیص

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 20, 2020 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
سرینگر // کورونا وائرس کے پھیلائو میں کوئی خاطر خواہ کمی واقع نہیں ہورہی ہے۔جموں کشمیر میں اتوار کو مزید 13نمونے مثبت آئے، جن میں کشمیر میں 12اور جموں کا ایک کیس مثبت آیا۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد 354ہوگئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اتوار کو جو کیس مثبت آئے ان میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع سے 3جبکہ بانڈی پورہ کے 3معاملات بھی شامل ہیں، جن میں ایک پولیس کانسٹیبل اور ایک نانوائی بھی شامل ہے۔ریاستی سرکار کے ترجمان روہت کنسل نے اپنے ٹیوٹ میں لکھا’’کچھ راحت لیکن سستی کی کوئی وجہ نہیں، جموں و کشمیر میں 13مثبت آئے‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا ’’ کل تعداد 354ہوگئی جن میں جموں 55 اور کشمیر کے 299 مریض شامل ہیں‘‘۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے12مریضوں میں سے10 سکمز صورہ جبکہ 2کی سی ڈی اسپتال قائم لیبارٹری سے رپورٹ مثبت آئی ہے۔اس دوران رعناواری اور اوڑی اسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس سے متاثر ہوئے 6مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو روانہ کردیئے گئے ہیں۔

سی ڈی اسپتال

 گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے ترجمان ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا’’ 18اپریل کی شام5بجے سے 19اپریل شام 5بجے تک 24گھنٹوں کے دوران کل210نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں208منفی قرار دئے گئے جبکہ 2کی رپورٹ مثبت آئی‘‘ ۔ انہوں نے کہا’’60نمونوں کی تشخیص کا عمل جاری ہے جبکہ مزید180نمونے موصول ہوئے ‘‘۔ انہوں نے کہا ’’مثبت قرار دئے گئے ایک مریض کا تعلق سرینگر جبکہ ایک اور مریض کے نمونے کولگام اسپتال سے موصول ہوئے تھے۔سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں مزید2مشتبہ مریض داخل ہوئے ہیں ۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سلیم ٹاک نے بتایا ’’ 26مثبت کورونا وائرس مریضوں میں سے 2کی موت ہوئی ہے، 13کو صحتیابی کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے جبکہ 10ابھی بھی آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں‘‘۔

 جے ایل این ایم رعناواری

رعناواری اسپتال کی خاتون نوڈل آفیسر تعینات ڈاکٹر بلقیس نے بتایا ’’ رعناواری اسپتال میں اتوار کو کسی بھی کورونا وائرس مریض کو داخل نہیں کیا گیا لیکن اسپتال میں داخل مریضوں میں سے 5کو صحتیاب  ہونے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی‘‘۔ ڈاکٹر بلقیس نے بتایا ’’ پہلے سے وضع قوائد و ضوابط کے تحت 24گھنٹوں میں 2تشخیصی رپورٹیں منفی آنے کے بعد ہی ان سبھی کو گھر بھیج دیا گیا‘‘۔

سکمز

سکمز صورہ میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کل515نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں6مثبت قرار دئے گئے جبکہ 509کی رپورٹ منفی آئی ‘‘۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا ’’پہلے موصولہ240نمونوں میں سے 238منفی جبکہ 2مثبت قرار دئے گئے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مثبت قرار دئے گئے دو مشتبہ مریضوں میں سے ایک کا تعلق بٹینگو سوپور جبکہ ایک کا تعلق بارہمولہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوٹینگو کے مریض نے حالیہ دنوں میں اتر پردیش کا سفر کیاہے۔ ڈاکٹر فاروق جان نے بتایا ’’ اتوار کو ہمیں مزید 450نمونے موصول ہوئے جن میں سے ابھی صرف 275کی تشخیص ہوئی‘‘۔ ڈاکٹر جان نے بتایا ’’275نمونوں میں سے 4مثبت قرار دئے گئے جبکہ 271کی رپورٹ منفی آئی ہے‘‘۔ ڈاکٹرجان نے بتایا ’’مثبت قرار دئے گئے 4نوجوانوں کا تعلق مقام شاہ ولی کپوارہ سے ہے جن میں 12،17،23اور45سالہ نوجوان شامل ہیں جو مقامی رابطے میں آنے کی وجہ سے بیماری کا شکار ہوئے ہیں۔ 

حکومتی بیان

حکومت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے 09نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںاور ان میں 8کا تعلق کشمیر صوبے اور ایک کا تعلق جموں صوبے سے ہیں۱وراس طرح جموںوکشمیر میں مثبت معاملات کی تعداد350تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے 289سرگرم معاملات ہیں ۔ 56مریض شفایاب ہوئے اور 5 0کی موت واقع ہوئی ہے ۔ علاوہ ازیں اب تک 61,331افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 5,939 اَفراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ264 اَفراد کو ہسپتال کورنٹین میں رکھا گیا ہے۔289کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 23,868 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق30,966اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔ اس کے علاوہ مزید 05مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن کو جے ایل این ایم ہسپتال سے رخصت کیا گیا۔ گیا۔بلیٹن کے مطابق 19؍اپریل 2020ء کی شام تک ,545 7نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔بلیٹن کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں اب تک 81 مثبت معاملات سامنے آئے ہی جن میں سے 69 سرگرم معاملات ہیں ، 11 مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھر سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 79 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 56 سرگرم معاملات ہیں ۔22 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ01 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 43 ہوئی ہیں جن میں سے 41سرگرم معاملات ہیں اوردومریضوں کی موت واقع ہوئی ہیں۔اِدھر بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 13ہوئی ہیںجن میں سے 6سرگرم ہیں اور07اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 3 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں دو سرگرم ہیں اور ایک صحتیاب ہوا ہے ۔ضلع شوپیان میں 22 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 20 سرگرم ہیں اور دو صحتیا ب ہوئے ہیںجبکہ کپواڑہ میں 31مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور سبھی کے سبھی سرگرم معاملات ہیں ۔ اسی طرح گاندربل اور کولگام میں بالترتیب 14اور 6 مثبت معاملات پائے گئے ہیںاور اننت ناگ میں تین مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔اسی طرح  جموں میں وائر س کے 26مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں 22سرگرم ہیں اور 4 شفایاب ہوئے ہیں۔اودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 20 ہوئی ہیں جن میں سے 14معاملات سرگرم ہیں۔ 5صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنأ راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک 4 مریض پائے گئے ہیںجس میں ایک سرگرم اور تین صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ سانبہ میں 04 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ سب سرگرم معاملات ہیں اور کشتواڑ میں سامنے آیا ایک معاملہ پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

صفحہ اول

۔38روزہ یاترا کل سے باضابطہ طور پر شروع ہوگی پہلا قافلہ کل جموں سے نکلے گا

June 30, 2025
صفحہ اول

یاتری بڑی تعداد میں آئیں گے دعا کریںبحفاظت واپس جائیں :عمرعبداللہ

June 30, 2025
صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025 مشترکہ سیکورٹی جائزہ اجلاس میں مشاورت

June 30, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

کل سے بدل جائے گا تتکال ٹکٹ کا ضابطہ، آئی آر سی ٹی سی سے ’آدھار‘ کو کرانا ہوگا لنک

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?