مزید خبریں

مشیر بصیر خان کا عوامی دربارملتوی 

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان جو آج یعنی بدھ کو شکایتی سیل واقع چرچ لین سری نگر میں عوامی شکایات کی شنوائی کرنے والے تھے، چند نامساعد حالات کی وجہ سے ملتوی کرد ی گئی ہے ۔عوامی سماعت اَب آئندہ ہفتے میں ہوگی ۔ وقت اور تاریخ کے بارے میں الگ سے مطلع کیا جائے گا۔
 
 

 جہلم مارکیٹ بٹہ مالو میں2دکانیں خاکستر

سرینگر// پلازا کمپلیکس جہلم مارکیٹ بٹہ مالو میں آگ کی ایک واردات میں2دکانیں خاکستر ہوئیں ۔دکانداروں کے مطابق اتوار کو دن کے 11بجے  پلازا کمپلیکس میں دکان نمبر82سے آگ نمودار ہوئی اور پھر آگ نے دکان نمبر83کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں میسرز دی وانی فٹ وئر کے دونوں دکانات مکمل طور خاکستر ہوئے ۔اس دوران محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور دیگر دکانوں کو بچا لیا گیا۔
 
 

’عائلی زندگی اور تربیت اولاد‘ خانقاہ معلی میں مجلس وعظ کا انعقاد

سرینگر// مرکز اسلام خانقاہ معلی سرینگر میں منگل کوبعد معمولات مجلس وعظ کاانعقاد ہوا جس میں انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو عائلی زندگی اور تربیت اولاد کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہاکہ وفا شعار زوجہ اور شوہر کی آمدنی پر قناعت کی بسر زندگی اور تربیت اولاد مسلمان کی سب سے بڑی دولت ہے جس کیلئے انبیاء کرائم ،اولیائے عظام و نیک بندوں نے آرزو کی کیونکہ یہی گھریلو زندگی اور عالم دنیا کی اطمینان اور امن و امان و بہتر ماحول کا ضامن ہے اور اسلام نے ہمیں یہی ذمہ داری سونپی ہے۔