Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 2, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
12 Min Read
SHARE

نئے سال کی آمد آمد   | پہلگام میں سیاحوں کا بھاری رش

پہلگام//نئے سال کی تقریبا ت کے حصے کے طور پر شہرہ آفاق سیاحتی مقام پہلگام موسیقی سے گونج اُٹھا اور دیگر رنگا رنگ سرگرمیوں سے رنگین ہوا جس میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا اِنعقاد محکمہ سیاحت ، جے کے ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور پہلگام ڈیولپمنٹ اَتھارٹی نے مشترکہ طور کیا تھا۔اِس موقعہ پر پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او مشتاق احمد سمنانی اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ ، محکمہ سیاحت کے ایس ڈی ایم ، پہلگام اور دیگر افسران کے علاوہ ہوٹلوں ، گیسٹ ہاؤسز اور ریستوران کے نمائندے بھی موجود تھے۔محکمہ سیاحت نے اس سیاحتی مقام میں قیام پذیر سیاحوں کا خیر مقدم کرتے ہوے اُمید ظاہر کی کہ وہ وہاں اپنا قیام یاد رکھیں گے ۔انہوں نے سیاحوں کو انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا ۔پہلگام میں اپنی سرمائی چھٹیاں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سینکڑوں سیاحوں نے تقریب میں شرکت کی۔ معروف فنکار بشمول گلو کار شفیع سوپوری اور اس کے گروپ نے کئی مقبول عام گیتوں سے حاضرین کو محظوظ کیا ۔بعد میں پٹاخوں کا ایک شو بھی منعقد ہوا جس میں سیاحوں کی ایک بھاری تعدا دنے شرکت کی۔شہرہ آفا ق سیاحتی منزل پہلگام میں ان دنوں سیاحوں کی بھاری تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے۔واضح رہے کہ کووِڈ ۔19پابندیاں ہٹانے کے فوراً بعد محکمہ سیاحت نے یوٹی میں سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے انعقاد کیا جن میں حال ہی میں منعقد کئے گئے پہلگام میلہ اور دیگرتقریبات شامل ہیں۔
 
 
 

اننت ناگ سے 2ڈی ڈی سی اُمیدواروںسمیت سرکردہ سیاسی کارکنان اپنی پارٹی میں شامل

سرینگر//ضلع اننت ناگ کی معروف خواتین سیاسی کارکنان غزالہ حمید اور جبینہ اختر جنہوں نے ضلع اننت ناگ سے حالیہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات لڑے ہیں، نے جمعہ کے روز اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ غزالہ نے اچھابل جبکہ جبینہ نے کھوری پورہ حلقہ سے بطور آزاد اُمیدوار انتخابات لڑے ۔دونوں سیاسی کارکنان اننت ناگ میں منعقدہ الگ الگ تقریبات کے دوران چند پنچایتی نمائندگان کے ہمراہ اپنی پارٹی میں شامل ہوئے ،جن کا جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر، صوبائی سیکریٹری نذیر احمد ڈیلگامی، پارٹی یوتھ لیڈر میر عماد رفیع اور پیرزادہ عبدالحمید نے خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر پارٹی جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر نے پارٹی ورکروں پرزور دیاکہ وہ ضلع کے اندر لوگوں کی مشکلات کی جانکاری حاصل کرنے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کریں۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہاکہ وہ گھر گھر پروگرام شروع کریں ،جہاں وہ زمینی صورتحال جان سکتے ہیں ساتھ ہی متعلقہ علاقوں میں پارٹی کیڈر بھی مضبوط ہوگا۔ ایک اور تقریب میں پارٹی ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر نے ورکروں سے گذارش کی کہ وہ آپس میں پارٹی کے سماجی، اقتصادی اور سیاسی ایجنڈے پر تفصیلی غوروخوض کریں اور اِس کو لوگوں تک پہنچائیں۔ راتھر نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں سے تاکید کی کہ وہ متعلقہ علاقوں میں عام آدمی کو درپیش روز مرہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوششیں کریں۔
 
 
 

گاندربل میں ڈی سی کی صدارت میں اجلاس | ناجائز تجاوزات کو ہٹانے اور جمبندی مکمل کرنے پر زور

گاندربل/ارشاد احمد //ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال کی صدارت میں جمعہ کو ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاروق احمد بابا،ایس ڈی ایم کنگن تنویر حکیم ،اسسٹنٹ کمشنر مال بصیر احمدکے علاوہ متعلقہ محکموں کے دیگر افسران بھی شریک ہوئے ۔اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر مال نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو تجاوزات کے خاتمے اور ضلع کے تمام علاقوں کی جمابندیوں کی تحریری کارروائیوں کے بارے میں مفصل رپورٹ پیش کی۔اس موقع پر سرکاری اراضی اور کاچرائی اراضی پر ناجائز تجاوزات کے خاتمے کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ تحصیلداروں سے بازیاب شدہ اراضی کے بارے میں تفصیلات طلب کیں۔کمشنر نے تحصیلداروں سے کہا کہ وہ  غیر قانونی طور قبضہ میں لی گئی زمینوں کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر انہدامی مہم شروع کریں ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کو ہدایت دی کہ وہ ان اہلکاروں کے خلاف قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں جو جمابندی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔
 
 
 
 
 
 
 

قاسم سلیمانی کی برسی پر انجمن شرعی شیعیان کا خراج

سرینگر // انجمن شرعی شیعیان نے ایران کے مایہ ناز سپہ سالار اور رہبر قاسم سلیمانی اور انکے ہمر کاب شہداے بغداد بالخصوص عراقی سپاہ قدس کے کمانڈر شہید مہدی المہندس کو انکی پہلی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے موصوف کی ایمان افروز قربانیوں کو مظلومین عالم کیلئے مزاحمتی حوصلوں کا سرچشمہ قرار دیا۔ تنظیم کے اہتمام سے وادی بھر میں منعقد ہونے والے جمعہ اجتما عات کے موقعہ پر ائمہ جمعہ نے شہدائے مذکورہ کے سانحہ شہادت کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا اور گلہاے عقیدت نذر کئے، جن مقامات پر شہید قاسم سلیمانی اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کی گئی ان میں مرکزی امام باڑہ بڈگام ،قدیمی امام باڑہ حسن آباد ،امام باڑہ یاگی پورہ ماگام ،گاڈ کھوڑ گامدو،چاڈورہ،چھتر گام ،نوگام سوناواری وغیرہ شامل ہیں ۔مرکزی امام باڑہ بڈگام میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے قاسم سلیمانی کی گراں قدر خدمات کی وضاحت کی آغا حسن نے قاسم سلیمانی کی شہادت کو امریکہ و اسرائیل کی شدید اسلام دشمنی کا بدترین مظاہرہ قرار دیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 

تجارت کرنے کو آسان بنانا حکومت کی ترجیح: بصیر خان

جموں//  لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت  مرکزی زیرانتظام علاقہ جموںوکشمیر میں متحد اور مربوط تجارتی قواعد و ضوابط کے لئے ایک حقیقی سنگل ونڈو نظام کے قیام کے لئے وعدہ بند ہے ۔مشیر نے اِن خیالات کا اِظہار  ریگولیٹری حکام کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کیا جس کا انعقاد تجارت کے لئے ایک پائیدار پالیسی اور قواعد و ضوابط کو ترتیب دینا تھا۔  میٹنگ میں پرنسپل چیف کنزرویٹرجنگلات ،چیئرمین پولیوشن کنٹرول بورڈ ، ڈائریکٹر جیولوجی اینڈ مائننگ نے شرکت کی۔میٹنگ میں صنعتی انجمنوں کی جانب سے اُٹھائے گئے مسائل پر غور و خوض کیاگیا جو مشیر سے لاسی پورہ ، گھٹی سانبہ اور اودھمپور انڈسٹرئیل ایسٹیٹس دوروں کے دوران ملے تھے جنہوں نے مختلف سطحوں پر این او سیز کے حصول سے متعلق متعدد مسائل مشیر کے گوش گزار کئے تھے۔مشیر نے کہا کہ حکومت تجارت کو حقیقی طور پر آسان بنانے کے لئے وعدہ بند ہے اور تجارت سے متعلق تمام این او سیز کو ایک سنگل وِنڈو نظام کے تحت معین مدت کے اندر جاری کرنے کے لئے متعدد اِقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ریگولیٹری حکام نے مشیر کو یقین دلایا کہ صنعتی انجمنوں کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کا بغور جائزہ لیا گیا ہے اور تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔
 
 
 

 لاوے پورہ جھڑپ کی سابق جج کے ذریعہ تحقیقات کی جائے: کمال

سرینگر //لاوے پورہ تصادم میں مارے گئے نوجوانوں کی لاشیں لواحقین کے سپرد کرکے اِس جھڑپ کے بارے میں حقائق معلوم کرنے کیلئے کسی سابق جج کے ذریعے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وادی کو5اگست2019کے بعد فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وادی میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں ہورہی ہیں اور نوجوانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے لوگوں کی کوئی نہیں سنتا ہے اور بے گناہوں کا قتل عام جاری ہے۔ڈاکٹر مصطفی کمال نے کہا کہ سیاسی رہنمائوں کو ناانصافیوں کے خلاف آوازاُٹھانے پر مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاوے پورہ جھڑپ کی تحقیقات ہونی چاہیے اور قصورواروں کو عبرتناک سزا دی جانی چاہیے۔
 
 

اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹوافسر کو اضافی چارج تفویض

سرینگر//انتظامیہ نے اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر کو محکمہ تواضع کے جوائنٹ ڈائریکٹر جبکہ محکمہ پی ایچ ی،و آبپاشی کی کلکٹر کو  ڈپٹی ڈائریکٹر کا اضافی چارج تفویض کیاہے۔ محکمہ عموی انتظامی کے ایڈیشنل سیکریٹری چرن دیپ سنگھ کی جانب سے ایک حکم نامہ جمعہ کو جاری کیا گیا جس میں اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر ریاض احمد شاہ کو محکمہ ہاسپٹلٹی ایند پروٹوکول کے جوائنٹ ڈائریکٹر کشمیر کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔اسی حکم نامہ میں محکمہ آب پاشی فلڈ کنٹرول و پی ایچ ای  میں حصول اراضی کی کلکٹر آشما شیر کو محکمہ تواضع میں مزید احکامات تک ڈپٹی ڈائریکٹر کا اضافی چارج دیا گیا۔ محکمہ تواضع کے ڈپٹی ڈائریکٹر نثار احمدگزشتہ روز کئی دہائیوں تک اس محکمہ میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہوئے۔
 
 
 

پردیش کانگریس نے سُنار کی ہلاکت کی مذمت کی

سرینگر//جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے سرائے بالا سرینگر میں ایک سنار کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔ایک بیان میں پارٹی نے سنار ست پال کی نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ہلاکت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک اوربدقسمت واقعہ قرار دیاہے۔بیان میں پارٹی نے کہا کہ کسی بھی مہذب سماج میں معصوم لوگوں کی ہلاکت قابل قبول نہیں ہے ۔پارٹی نے حکومت پرزوردیا کہ وہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے فوری کارروائی کرے۔
 
 
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گاندربل میں منشیات فروش پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار:پولیس
تازہ ترین
پونچھ میں شری بابا بدھا امرناتھ یاترا 28 جولائی سے شروع ہونے کا امکان
پیر پنچال
کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے حقوق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے:ترون چگ
برصغیر
ریزرویشن معاملہ:حکومت رپورٹ کو چھپاکرذمہ داری سے راہِ فرار اختیار کر رہی ہے: پرہ
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینجموںکشمیر

جموں کشمیر کا پانی پنجاب کو دینے کی ہرگزاجازت نہیں دوں گا: عمرعبداللہ

June 20, 2025
کشمیر

مشہد سے 600سے زائد طلبا ءترکمانستان سے انخلاء کے منتظر ۔104طلبا ءکاپہلا گروپ نئی دہلی پہنچا،9وادی پہنچ گئے،دیگر راستے میں

June 19, 2025
کشمیر

کشمیر محفوظ ، یاتری اور سیاح یہاں آئیں غیر متزلزل مہمان نوازی اور خاموش عزم کشمیر کی اصل روح :گجندر سنگھ شخاوت

June 19, 2025
کشمیر

وزیر سیاحت کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات مرکز و جموں و کشمیر یاتریوں کی حفاظت کیلئے پُرعزم

June 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?