کونسلروں کی چیئرمین کے خلاف قرارداد | ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ کو پیش ،سجاد نجار کو 8کونسلروں کی حمایت حاصل
عاصف بٹ
کشتواڑ// کشتواڑ ضلع کی 13رکنی میونسپل کونسل میں کئی ماہ سے چل رہی اندورنی رسہ کشی نے جمعہ کو اُس وقت نیا موڑ لے لیا جب 8کونسلروں نے موجودہ چیئرمین کیخلاف ایک قراددادضلع ترقیاتی کمشنر کوپیش کی اور چیئرمین کو ہٹا کر اس کی جگہ سجاد نجار کو ہمایت دینے کا اعلان کیا ۔قرار دار کے ایک کاپی جو کشمیر عظمیٰ کے پاس موجود ہے میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ چیئرمین کی نااہلی اور سست روائی کے سبب قصبہ کشتواڑ میں تمام تعمیراتی کام بری طرح متاثر ہوے ہیں اور ٹھکیداران اور این جی اوز کی طرف سے اُن پر لگائے گے الزامات کے باعث وہ چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ چیئرمین کے خلاف ڈال رہے ہیں ۔انہوں نے قرادراد میں لکھا ہے کہ جموں کشمیر میونسپل کمیٹی ایکٹ 2000کے زیر دفعہ 25 (2) کے تحت سجاد احمد نجار پر اعتماد قائم کرتے ہوئے ہم اُسے اپنا چیئرمین تسلیم کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ ضلع کشتواڑ میں میونسپل کمیٹی 13 کونسلروں پر مشتمل ہے جبکہ سجاد احمد نجار پیپلز کانفرس کے ضلع صدر و وارڈ نمبر 6 کے کونسلر ہیں۔
ڈھیر گلی پر ڈیڑھ فٹ برف جمع | جموں پونچھ متبادل سڑک دوسرے روز بھی بند
تھنہ منڈی// حالیہ برف بھاری سے جموں پونچھ متبادل شاہراہ براستہ ڈھیرہ گلی دوسرے روز بھی بند رہی جسکی وجہ سے آنے جانے والے مسافروں کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق جموں کو سرحدی ضلع پونچھ کے ساتھ ملانے والی متبادل شاہراہ جو تھنہ منڈی کے ڈھیرہ گلی سے گزرتے ہوئے پونچھ کے بفلیاز علاقے میں داخل ہوتی ہے پر جمعرات کی رات کو برف بھاری ہوئی اور تقریبا ڈیڈھ فٹ برف جمع ہوئی ہے جسکی وجہ سے اس سڑک پر گاڑیوں کی امدورفت بند ہو گئی۔بیکن حکام کے مطابق مشین کی خرابی کی وجہ سے اس اہم سڑک سے برف نہیں ہٹائی جا سکی ہے۔ حکام کے مطابق سنیچر کی شام تک سڑک سے برف ہٹائی جائے گی اور اگر کہرے کی وجہ سے پھسلن نہ ہوئی تو سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔
عالمی یوم سرطان | ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول تھنہ منڈی میں تقریب
طارق شال
تھنہ منڈی //ماڈل ہائر سیکنڈی سکول تھنہ منڈی میں عالمی یوم سرطان کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں طلاب کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کی صدارت تنویر خان انچارج پرنسپل نے نجام دی جبکہ اسکول فیکلٹی ممبران الطاف جاوید ڈار اور محمد ایاز رائنا نے کینسر بیماری ، دنیا اور ہندوستان میں اس کی موجودہ حیثیت ، اس کی وجہ ، روک تھام اور علاج پر ایک تفصیلی نوٹ پڑھے ۔ اس موقع پر گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلباء نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کا اہتمام پریانکا شرمانے کیا تھا ۔تنویر خان نے اپنے صدارتی خطاب میں پروگرام کے انعقاد کیلئے پریانکا شرما کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کینسر کا جلد پتہ لگانے سے یقینی طور پر اس سے وابستہ اموات کم ہوجائیں گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسی خوفناک بیماریوں سے آگاہی لینا چاہئے اور حفاظتی اقدامات اپنانے چاہیں ،اس موقعہ پر شریک طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔
ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات | بھاجپا نے چیئرمین اور وائس چیئرمین نامزد کیا
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //بھاجپا نے بھدرواہ ایسٹ سے ڈی ڈی سی ممبر دھنتر سنگھ کوشل کو ضلع ترقیاتی کونسل کا چیئرمین و وائس چیئرمین کیلئے بھاگواہ سے ڈی ڈی سی ممبر جیا رانی کو اُمیدوار نامزد کیا ہے۔ اس سلسلہ میں جمعہ کو ڈی ڈی سی ممبران کی میٹنگ بی جے پی نائب صدر و ڈی ڈی سی الیکشن انچارج شکتی راج پریہار کی صدارت میں منعقد ہوئی اس موقع پر بلدیو سنگھ بلاوریہ، ضلع صدر سوامی راج شرما، پارلیمانی حلقہ کے انچارج وپن شرما، سابق ایم ایل اے دلیپ سنگھ پریہار نے بھی شرکت کی۔ اس دوران مختصر تبادلہ خیال کے بعد سبھی ممبران نے دھنتر سنگھ کوشل کو ضلع چیئرمین و جیہ رانی کو وائس چیئرمین نامزد کرنے پر اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ ڈوڈہ ضلع کے چودہ حلقوں میں سے 8 نشستوں پر بھاجپا کا قبضہ ہے، وہیں چار پر کانگریس، ایک این سی و ایک نشست پر آزاد امیدوار قابض ہے۔ذرائع کے مطابق سرکاری طور پر ضلع ترقیاتی کونسل کیلئے چیئرمین و وائس چیئرمین منتخب کرنے کیلئے 8 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔
سابق ایم ایل اے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //سابق ایم ایل اے دلیپ سنگھ پریہار نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کرکے بھدرواہ، بھلیسہ و ٹھاٹھری سے جڑے عوامی مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ پریہار نے بھدرواہ کو ضلع کا درجہ دینے، رابطہ سڑکوں پر تار کول بچھانے، پانی کی اسکیموں کی مرمت ، بھدرواہ یونیورسٹی کیمپس میں اضافی مضامین کو منظوری دینے، بھدرواہ میں جل شکتی ڈویژن و گندوہ میں بجلی کا ورکشاپ قائم کرنے، بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی میں کمی لانے، بھیلہ، بھالہ ،پنگل و کاہرہ میں نئے ڈگری کالج قائم کرنے، سیاحتی شعبہ کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا۔لیفٹینٹ گورنر نے سابق ممبر اسمبلی کو یقین دلایا کہ ان مطالبات کا ترجیجی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے گا۔
اپنی پارٹی لیڈر غلام محمد گنائی فوت | غمزدہ کنبہ کے ساتھ الطاف بخاری کا اظہار تعزیت
جموں//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے ضلع کشتواڑ کے معروف سماجی ورکر اور اپنی پارٹی لیڈر غلام محمد گنائی کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔تعزیتی پیغام میں الطاف بخاری نے غمزدہ کنبہ کے ساتھ دکھ کی اِس گھڑی میں دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اپنی پارٹی کشتواڑ میںایک دیانتدارلیڈر سے محروم ہوگئی ہے جوکہ لوگوں کی فلاح وبہبودی کیلئے پر عزم تھے۔ متوفی ضلع کے اندر لوگوں کو درپیش مشکلات ومسائل سے بخوبی واقف تھے اور اُن کے ازالہ کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے تھے۔ اپنی پارٹی کے دیگر لیڈران نے بھی غلام محمد گنائی کی وفات پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔
سماجی کارکن دلشاد قادری اعزاز سے سرفراز
جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر کے بھاٹی دارعلاقہ سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن دلشاد قادری کو جموں میں اے سی ایف ائی ایوار ڈ سے نوازا گیا یہ ایوارڈ اے سی ایف ائی کے چیف ایگزیکٹو جموں و کشمیر نزاکت چوہدری نے دیا۔ اس موقعہ پر دلشاد قادری نے اینٹی کوریپشن فائونڈیشن آف انڈیا ایوار حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فائونڈیشن کے عہدیداران کا شکریہ اداء کیا جنہوں نے مجھے منتخب کیا انکا کہنا تھا کہ میری کوشش رہے گی کہ میں ایمانداری سے غریب لوگوں کیلئے کام کروں ۔ اس موقعہ پر فائونڈیشن کے ممبران نے دلشاد قادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے 2020-21کا ایوارڈ حاصل کیا اور امید ہے کہ ایمانداری سے لوگوں کا کام کرتے رہوگے ۔
سدو الا سے سوائیاں سڑک 13 برس بعد بھی مکمل نہیں ہوئی
سرینگر// سب ڈویژ مینڈھرمیں سڑکوں کے جال پچھائے گئے ہیں مگر بدقسمی یہاں کی عوام کی یہ ہے کہ ایک سڑک بھی مکمل نہیں ہے جس پر گاڑی اسانی کے ساتھ چل سکے۔ سدوالا تا سوئیاں سڑک جس کا 2008 میں شروع کر کے کھدائی کی گئی تھی آج 2021 چل رہا ہے لیکن یہ سڑک مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے جس کی وجہ سے سرحدی علاقہ میں بسنے والے کم سے کم بیس ہزار افراد سڑک کی سہولیات سے محروم ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ اس سڑک کا کوئی والی وارس نہیں ہے جس کی وجہ سے اور ٹھکیدار اپنی من مرضی سے کام کر رہا ہے ۔ اس ضمن میں ولایت شاہ سابقہ سرپنچ شبیر، پنچ عمر فاروق، ریٹائرڈ ماسٹر محمد فارق خان سوئیاں نے عوام کے ہمرہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہمارا علاقہ جو ہمیشہ گولہ باری کی زد میں رہتا ہے سڑک رابطہ نہ ہونے کے باعث خطہ میں آباد عوام کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنارہتا ہے ۔ اگر گولہ باری میں کوئی شخص زخمی ہوجاتا ہے یا کوئی شخص بیمار ہوجاتا ہے تو اسے کندوں پر اٹھا کرسڑک تک پہنچانے میں کہی کلومیٹر کا پیدل سفر طہ کرنا پڑتا ہے ۔ عوام نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس سڑک کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔