Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 25, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
13 Min Read
SHARE

سندھ فاریسٹ ڈویژن گاندربل | عارضی ملازمین 8ماہ سے ماہانہ مشاہرے سے محروم

گاندربل//ارشاد احمد//ضلع گاندربل کے سندھ فاریسٹ ڈویژن میں مرکزی معاونت والی سکیم کیمپا میں تعینات متعددعارضی ملازمین پچھلے 8 ماہ سے ماہانہ مشاہرے سے محروم ہیں جس کے سبب ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔گاندربل کے محکمہ جنگلات میں مرکزی معاونت والی سکیم کیمپا میں متعددعارضی ملازمین نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ ان سے محکمہ دن رات کام لے رہا ہے،ان دنوں جہاں کورونا وبائی بیماری کی وجہ سے پوری آبادی گھروں میں محدود رہے تاہم اس وقت بھی وہ جنگلات کی حفاظت میں پیش پیش رہتے ہیں لیکن محکمے کے اعلیٰ حکام ان کے ماہانہ مشاہرے کو واگزار کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔حال ہی میں عیدالفطر پر بھی ان کو پچھلے 8 ماہ کی تنخواہ نہیں دی گئی جس وجہ سے ان کے گھروں میں کافی مشکلات درپیش آرہی ہیں۔ اس سلسلے میں جب کشمیر عظمی نے کیمپا کے پرنسپل چیف کنزرویٹر سریش رائے سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ چند روز میں مشاہرے کو واگزار کیا جائے گا ۔
 
 
 

جی ایم بھاون کی ہمشیرہ کا انتقال | الطاف بخاری کااظہار رنج وغم 

سرینگر// اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے سابق وزیر اور اپنی پارٹی سینئر جی ایم بھاون کی ہمشیرہ کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ الطاف بخاری نے کہاکہ موصوفہ نیک سیرت، ملنسار، خوش اخلاق اور مہمان نواز خاتون تھیں۔انہوں نے کہاکہ ’’یہ انتہائی دلدوز ہے کہ ایک ماہ کے اندر بھاون صاحب نے اپنی دو بہنوں کو کھویا، میں غمزدہ کنبہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور مرحومین کے ایصال ِ ثواب کے لئے دعا گوہوں‘‘۔پارٹی صدر کے علاوہ سینئر نائب صدر غلام حسن میر، سابقہ وزیر اور سینئر پارٹی لیڈر محمد دلاور میر، نائب صدور ظفر اقبال منہاس، اعجاز خان، عثمان مجید اور چوہدری ذوالفقار علی، جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، وجے بقایہ اور وکرم ملہوترہ، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، ریاستی سیکریٹری اور ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، ترجمان جاوید حسن بیگ نے تعزیت کااظہار کیا ہے۔ 
 
 
 
 

 بی ڈی سی چیئرمین چھترگل پنچایتی اراکین سمیت اپنی پارٹی میں شامل

اننت ناگ//انتظامیہ لوگوں کی توقعات پر کھرااُترنے میں ناکام ہوئی ہے اوریہی وجہ ہے کہ لوگوں کوویکسین کیلئے دردرکی ٹھوکریں کھانی پڑرہی ہیں۔اس بات کااظہار اپنی پارٹی کے ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر نے اننت ناگ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس تقریب پر بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئرمین چھترگل نے صدر ڈی ڈی سی کارڈی نیشن کمیٹی اننت ناگ چوہدری عبدالحمید چھارہ کے ہمراہ دیگر سرکردہ پنچایتی ممبران سمیت اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اُن کے علاوہ سرپنچ پنچلتھان محمد افضل گنائی، سرپنچ ڈیتھو اے شبیر احمد ماگرے، سرپنچ چھتر گل سی محمد صفدر میر، سرپنچ چھیر پورہ محمد ہارون چوہان، سرپنچ براہ بی مشتاق احمد بھٹ اور سرپنچ چھترگل ’بی‘ غلام حسن بھٹ بھی اپنی پارٹی میں شامل ہوئے۔ نئے ساتھیوں کا جماعت میں خیر مقدم کرتے ہوئے ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر نے کہاکہ اپنی پارٹی جموں وکشمیر کی ہمہ جہت ترقی کی وعدہ بند ہے اور عام عامہ کی مسائل کو اُجاگر کرنے کے لئے اپنی کوششیں لگاتار جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا’’ہمارا مقصد لوگوں کے مسائل ومشکلات کو مقررہ مدت کے اندر حل کر کے جموں وکشمیر میں امن وترقی کو فروغ دینا ہے۔ کویڈ19 وباء کے وقت ہم نے دیکھا ہے کہ کیسے لوگوں کو ویکسین کے لئے متاثر ہونا پڑ رہا ہے لیکن انتظامیہ عوامی توقعات پر کھرا اُتر نے میں ناکام رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپنی پارٹی لگاتار یہ مطالبہ کرتی آئی ہے کہ جموں وکشمیر میں منتخب حکومت ہونی چاہئے تاکہ وہ عوام کے سامنے جوابدہ ہوسکے‘‘۔
 
 

فدا علی کے انتقال پر ناظم اطلاعات، نیشنل کانفرنس، اپنی پارٹی اور انجمن شرعی شعییاں کی تعزیت 

سرینگر//نیشنل کانفرنس ، ناظم اِطلاعات و تعلقات عامہ راہل پانڈے ،  اپنی پارٹی،  اور انجمن شرعی شعییاں نے محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر فدا علی کے انتقال پر رنج و غم کااظہار کیا ہے۔نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے مرحوم کے پسماندگان کے ساتھ تعزیت کاا ظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ فدا علی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دونوں لیڈران نے کہا کہ موصوف ایک معروف صحافی، قلمکار اور ایک بہترین منتظم تھے اور اپنے کیریئر کے ساتھ تمام ذمہ داریاں خوش اسلوبی اور تن دہی کیساتھ ا نجام دیں۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، تنویر صادق اور ترجمان عمران نبی ڈار نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ادھر راہل پانڈے نے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن فدا علی کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا جن کا آج صبح اِنتقال ہو ا۔اَپنے تعزیتی پیغام میں راہل پانڈے نے فدا علی کے اِنتقال پر گہرے رنج و غم کا اِظہار کیا اوراُنہوں نے اُنہیں محکمہ میں بے لوث خدمات کے تئیں یاد کیا۔اُنہوں نے مرحوم کی روح کے اَبدی سکون کے لئے دعا کی اور سوگوار کنبے کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اِظہار کیا۔اِدھر ڈی آئی پی آر کے ملازمین نے بھی فدا علی کے اِنتقال پرگہرے دُکھ کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے سوگوارکنبے کے ساتھ دلّی ہمدردی کا اِظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے دائمی سکو ن اورسوگوار کنبے کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کے لئے دعا کی ۔ اپنی پارٹی میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی نے فدا علی کی وفات کو ذاتی نقصان قرار دیتے ہوئے کہاکہ موصوف شریف النفس شخص تھا جنہوں نے محکمہ اطلاعات میں شاندار خدمات انجام دیں جو ناقابل فراموش ہیں۔اس دوران  انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن نے فدا علی شال ساکن شمسواری حال باغوان پورہ سرینگر کی وفات پر لواحقین بالخصوص مرحوم کے برادر  ظفر علی شال سے تعزیت کی ۔ آغا حسن نے کہاکہ موصوف نے ڈائریکٹر امام حسین ؑ اسپتال بمنہ کی حیثیت سے اسپتال کی بہتری کے لئے جو سنجیدہ اقدام کئے وہ ناقابل فراموش ہیں۔دریں اثناء سابق انفارمیشن آفیسر اور محفل بہار ادب شاہورہ پلوامہ کے صدر حمید اللہ حمید نے محکمہ اطلاعات کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فدا علی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے متوفی خاندان کیساتھ تعزیت کاا ظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔
 
 
 

مرزا اعجاز بیگ کا انتقال | محبوبہ مفتی اور ڈاکٹر فاروق کا اظہار دکھ 

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے پارٹی کے جنرل سیکریٹری (آرگنائزیشن )ڈاکٹرمحبوب بیگ کے برادر ڈاکٹر اعجاز احمد بیگ کے انتقال پر رنج و غم کااظہار کیا ہے۔ادھر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی کے مرحوم رہنما مرزا محمد افضل بیگ کے فرزند ڈاکٹر مرزا اعجاز بیگ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے ڈاکٹر محبوب بیگ اور پسماندگان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ محبوبہ مفتی نے کہاکہ جدیدجموں وکشمیر کے خالق مرزا محمد افضل بیگ (مرحوم) کے فرزند ڈاکٹر اعجاز شریف النفس اور پیشہ ور ڈاکٹر تھے جنہوںنے اپنی پوری زندگی عوام اور خاص کر نادار لوگوں کیل وقف کی تھی۔ پی ڈی پی کے نائب صدر اے آر ویری، جنرل سیکٹری جی این لون و نظام الدین بٹ ، سینئر لیڈران نعیم اختر اور ترجمان اعلیٰ سید سہیل بخاری نے بھی لواحقین سے تعزیت کی ہے۔اس دوران  ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی کے مرحوم رہنما مرزا محمد افضل بیگ کے فرزند ڈاکٹر مرزا اعجاز بیگ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگواران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ دونوں لیڈران نے مرزا اعجاز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک باصلاحیت اور ہمدرد معالج ہونے کے علاوہ ایک انسانی دوست اور شریف النفس شخصیت کے مالک تھے۔دریں اثناء پارٹی صدر اور نائب صدر نے نے پارٹی کے پبلسٹی سکریٹری میر غلام محمد ساقی کی نیک سیرت اور پارسا ہمشیرہ کے انتقال پر بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ دونو ںلیڈران نے اس سانحہ ارتحال پر مرحومہ کے سوگواران خصوصاً ساقی صاحب کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، شریف الدین شارق، چودھری محمد رضان، میاں الطاف احمد، مبارک گل، سکینہ ایتو، شمیمہ فردوس، ڈکٹر بشیر احمد ویری، عرفان احمد شاہ،محمد سعید آخون، ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، ترجمان عمران نبی ڈار ،غلام قادر پردیسی، پیر آفاق احمد، سلمان علی ساگر، سارا حیات شاہ اور احسان پردیسی کے علاوہ دیگر لیڈران نے بھی مرزا خاندان اور غلام محمد میر ساقی کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 
 
 
 

نگوا صدر سکمز کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سے ملاقی | ملازمین کے مسائل حل کرنے پر تبادلہ خیال 

سرینگر//نگوا کے ملازمین نے اشتیاق بیگ کو دوبارہ صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں جملہ ملازمین کی طرف سے مکمل تعاون دینے کی یقین دہانی دی۔اشتیاق بیگ کی قیادت میں نگوا کا ایک اعلیٰ سطحی وفد سکمز کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض احمد وانی کے ساتھ ملاقی ہوا ۔ میٹنگ میں وفد نے سکمز کے ملازمین کے مسائل اُبھارے خاص طور پر کیجول لیبروں کی مستقلی، ایس ایس ی ریویو جیسے معاملے بھی ایڈیشنل ڈائریٹر کی نوٹس میں لائے گئے میٹنگ میں وفد نے خصوصی طور ہسپتال میں افرادی قوت کی کمی کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ماہ یہاں سے متعدد ملازمین سبکدوش ہوجاتے ہیں جن کی جگہوں پر کسی کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جاتی ۔ وفد نے کہاکہ اس وبائی دور میں ہسپتال میں مریضوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ضرورت پڑتی ہے تاہم یہاں پہلے ہی عملہ کی کمی ہے ۔ وفد کو اے ڈی سی نے یقین دلایا کہ ان کے مسائل اور جائزہ مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا اور ترجیحی بنیادوں پر انہیں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ افرادی قوت کو دور کرنے کیلئے بھی ایل جی انتظامیہ سے بات کی جائے گی ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امرناتھ یاترا: جموں بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا تیسرا قافلہ روانہ
تازہ ترین
وادی میں شدید گرمی کی لہر: ماہرینِ صحت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی
تازہ ترین
صوبائی کمشنر، آئی جی پی، ڈی سی، ایس ایس پی سرینگر نے لال چوک میں محرم جلوس میں شرکت کی، عزاداروں کو پانی پیش کیا
تازہ ترین
سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد ٹریفک کا رخ موڑا گیا، رضاکار تعینات، شدید گرمی میں عزاداروں کو راحت دینے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ
تازہ ترین

Related

کشمیر

۔5برسوں سے لگاتار خشک موسم ۔ 2024کی طرح 2025کے 6ماہ میں بھی بارش کی کمی ریکارڈ

July 3, 2025
کشمیر

پلاسٹک بیک سے پاک بین الاقوامی دن ۔2024میں 1.46 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک فضلہ جمع، 2023 کی نسبت 21فیصد زیادہ

July 3, 2025
کشمیر

صاف پانی فراہم کرنے کیلئے پُرعزم :وزیراعلیٰ ۔10 ٹینکروں کے بیڑے کو ہری جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

July 3, 2025
کشمیر

ایس آئی اے کی بجبہاڑہ میں تلاشی ترال میں 2 معاونین گرفتار

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?