مزید خبریں

۔12ویں روز بھی ہونزڈ سانحہ میں لاپتہ افراد کا کوئی سراغ نہ ملا

 عاصف بٹ
کشتواڑ//تحصیل دچھن کے علاقہ ہونزڈ میں گزشتہ ماہ کی 27تاریخ کو پیش آے المناک سانحہ میں ہنوز لاپتہ 19افراد کی تلاش جاری ہے۔12روز کا وقت گزر جانے کے بعد بھی لاپتہ افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ جہاں آج بھی تلاشی کاروائی میں لگی ٹیموں پولیس ، فوج این ڈی آر ایف ،ایس ڈی آر ایف نے کئی مقامات پر تلاشی کاروائی کی تاکہ ملبہ کے نیچے دبے افراد کو نکالا جاسکے لیکن آج بھی انکے ہاتھ کچھ نہیں لگاجس کے بعد اب بہت جلد اس آپریشن کے ختم ہونے کے امکانات ہیں۔اس دوران پولیس بچا ﺅکاروائی کے ساتھ ساتھ دیگر کاموں کو بھی انجام دے رہی ہے تاکہ غمزدہ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی ہو۔ ابھی تک علاقہ میں بجلی کا نظام ٹھیک نہیں ہوپایا اور علاقہ ابھی بھی گھپ اندھیرے میں ڈوبا ہواہے۔واضح رہے کہ اس سانحہ میں 19افراد ہنوز لاپتہ ہیں جبکہ7افراد کی نعشوں کو برآمد کیا گیا اور17 افرد کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔ علاقہ کی عوام انتظامیہ سے مسلسل کسی دوسری جگہ منتقلی کی مانگ کررہی ہے لیکن انکی اس مانگ کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جبکہ عوام نے سیلاب میں مارے گئے افرد کے اہل خانہ کو سرکاری نوکری فراہم کرنے کی مانگ کی ہے تاکہ وہ اپنے گھر کو چلا سکےں ۔
 
 

ڈوڈہ میں چھ مقامات پر این آئی اے کے چھاپے 

جماعت اسلامی سے وابستہ افراد کے گھروں کی تلاشی، کوئی گرفتاری نہیں 

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //قومی تحقیقاتی ایجنسی کی ایک ٹیم نے اتوار کو اعلی الصبح ڈوڈہ ضلع کے چھ مقامات پر چھاپے تاہم اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی لیکن کچھ موبائل فون و کاغذات ساتھ لے گئے۔ ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح این آئی اے کی ٹیم نے پولیس و سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں جماعت اسلامی سے وابستہ چھ افراد کے گھروں میں چھاپے ڈالے ان میں تین سرکاری ملازم بھی ہیں۔ذرائع کے حوالے سے ملی جانکاری کے مطابق این آئی اے نے مسجد محلہ ڈوڈہ، فرقان آباد گھٹ، باڑی و سروال (مرمت) ،ڈگلی کیلاڑ (بھالہ) و زنہری (ٹھاٹھری) میں الگ الگ چھاپے ڈالے تاہم اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ جن افراد کے گھروں پر چھاپے ڈالے گئے وہ سبھی جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں۔
 

کشتواڑ میں بھی چھاپے

کشتواڑ//این آئی اے نے اتوار کی صبح کشتواڑ کے لاین علاقے میں عبدالمجید شیخ کے گھر چھاپے مارے ۔ ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق این آئی اے نے پولیس و سی آر پی ایف کے ہمران 74سالہ عبدالمجید کے گھر چھاپے ماری کی ۔عبدالمجید جماعت اسلامی کے رکن رہ چکے ہیںجسکے بعد انھیں پولیس تھانہ لیا گیا جہاں ان پوچھ تاچھ کی گئی۔
 

ڈوڈہ میں کورونا وائرس کے 11 نئے مثبت معاملات 

۔16 مریض صحتیاب ،224418 افراد نے ٹیکے لگوائے 

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں کورونا وائرس کے 11 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 16 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہوئی کوو¿ڈ جانچ کے دوران گیارہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور سولہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 130 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7094 پہنچ گئی ہے جبکہ کوو¿ڈ 19 سے اب تک 127 افراد فوت ہوئے ہیں اور 224418 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔