Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 2, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
13 Min Read
SHARE

راجوری ۔تھنہ منڈی سڑک پر 3ماہ میں بلیک ٹاپ متوقعہ 

سمت بھارگو
راجوری//عوامی مداخلت اور تنازعات کے درمیان اہم راجوری ۔تھنہ منڈی سرنکوٹ سڑک پروجیکٹ پر تعمیری عمل تیز رفتار سے جاری ہے اور بہت مصروف راجوری تا تھنہ منڈی حصہ پر بلیک ٹاپنگ اگلے تین مہینوں میں متوقع ہے۔اس پروجیکٹ کے تحت سڑک راجوری قصبے کے درہالی پل سے شروع ہوتی ہے اور تھنہ منڈی سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر، دہرہ کی گلی ٹورسٹ پوائنٹ اور بفلیاز کے علاقہ جوکہ مغل روڈ کا نقطہ آغاز بھی ہے، کو عبور کرنے کے بعد پونچھ ضلع کے سرنکوٹ پر ختم ہوتی ہے۔اس پروجیکٹ کی تعمیراتی ایجنسی بارڈر روڈز آرگنائزیشن ہے، جسے جنرل ریزرو انجینئرنگ فورس بھی کہا جاتا ہے، پروجیکٹ سمپارک کے تحت اس پروجیکٹ کیلئے کام دھرم راج کنٹریکٹس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو دیا کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کیلئے منظور شدہ رقم 284.22 کروڑ ہے اور اس پروجیکٹ پر کام 18 مارچ 2021 کو شروع کیا گیا تھا جس کی تکمیل کی تاریخ 18 مارچ 2023 ہے۔تعمیراتی ایجنسی دھرم راج کنسٹریکشن انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (ڈی سی آئی پی ایل) کی طرف سے کشمیرعظمیٰ کو فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اس سڑک پر کام گزشتہ تقریباً ایک سال سے جاری ہے۔تعمیراتی عمل راجوری کی طرف سے شروع کیا گیا تھاجبکہ اس کا تعمیراتی عمل بہتر طریقہ کار سے مسلسل جاری ہے اور حکام اس کو جلدازجلد مکمل کرنے کیلئے کام کررہے ہیں ۔ایجنسی نے بتایا کہ کئی مقامات یا تو کام ابھی شروع ہونا باقی ہے یا زمین پر کچھ رکاوٹوں کی وجہ سے سست رفتار سے جاری ہیں۔ اونیش اگروال جو اس پروجیکٹ کیلئے انتظامیہ اور ایجنسی کے ایچ آر سائیڈ کی دیکھ بھال کرتے ہیں، نے بتایا کہ راجوری ٹاؤن اور تھنہ منڈی ٹاؤن کے درمیان تقریباً 20 کلومیٹر پر زمین کا کام، راجوری کی طرف سے پہلے چھ کلومیٹر کو چھوڑ کر مکمل ہونے کے قریب ہے اور ایجنسی اس پرکنکریٹ بچھانے، نالی اور پل کی تعمیر کی تکمیل کا مرحلے پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس رفتار سے’’ ہمیں یقین ہے کہ راجوری اور تھنہ منڈی کے درمیان پہلے چھ کلومیٹر کے علاوہ بلیک ٹاپنگ اگلے تین ماہ تک مکمل ہو جائے گی‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً بیس کلومیٹر کا یہ حصہ سب سے زیادہ مصروف رہتا ہے ۔اس پروجیکٹ کے تحت سڑک کے بقیہ حصے کے بارے میںاونیش اگروال نے بتایا کہ تھنہ منڈی قصبہ سے سیاحتی مقام دہرہ کی گلی کے درمیان زمین کی کٹائی اور اس سے متعلقہ کام پوری رفتار سے جاری ہے اور ایجنسی نے مارچ 2023 کو بلیک ٹاپنگ کی تاریخ رکھی ہے۔روڈ اپ گریڈیشن پروجیکٹ کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے بارے میںاونیش اگروال نے بتایا کہ مارچ 2023 کی تکمیل کی تاریخ کی مدت سے تھوڑی تاخیر ہوگی کیونکہ زمین پر کئی رکاوٹیں ہیں اور کئی پیچ پر کام شروع ہونا باقی ہے۔انہوں نے بڑے پیمانے پر عوامی مداخلت کے بارے میں مزید بتایا کہ عمل درآمد ایجنسی کام کے ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن انہوں نے مزید کہا کہ اب علاقے کے لوگوں کی اکثریت کا تعاون مل رہا ہے جبکہ تعمیراتی عمل میں مداخلت کرنے والوں کی تعداد کم ہے ۔کام کی سست رفتاری کے الزامات کے بارے میںموصوف نے کہاکہ ایجنسی بہتر رفتار سے کام کر رہی ہے لیکن کچھ جگہوں پر رکائوٹ کی وجہ سے کچھ حد تک خلل بھی آیا ہے ۔انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ تعمیراتی کمپنی معیاری کام کرئے گی ۔
 
 

منشیات کے مضر اثرات پر آگاہی پروگرام 

رمیش کیسر 
نوشہرہ //فوج کی جانب سے گور نمنٹ مڈل سکول سیری میں منشیات کے مضراثرات سے متعلق ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا جس کے دوران فوج کے ماہرین نے طلباء کو منشیات کے نقصانات کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔مقررین نے کہاکہ موجودہ وقت کے دوران منشیات کی وجہ سے نوجوانوں کی ایک بری تعداد متاثر ہورہی ہے جس کی وجہ سے سماج میں برائیاں عام ہونے کیساتھ ساتھ والدین بھی پریشان ہو رہے ہیں ۔اس دوران فوج کے کلال راشٹریہ رائفل کے ڈاکٹروں نے بھی بچوں کو منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں بیدار کرتے ہوئے تلقین کی کہ وہ خود بھی منشیات سے دور رہیں جبکہ سماج میں پھیل رہی اس برائی کو ختم کرنے کیلئے بھی اپنا رول ادا کریں ۔
 
 

ماسٹر مختار احمد وانی اور ابرار ملک شعبہ تعلیم سے سبکدوش 

عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی // شعبہ تعلیم میں اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ماسٹر مختار احمد وانی اور ابرار ملک سبکدوش ہو گئے ہیں جبکہ ان کے اعزاز میں شاندار تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا ۔نیشنل ایوارڈ یافتہ ماسٹر گریڈ استاد محمد ابرار ملک محکمہ تعلیم میں 25 سال سروس کرنے کے بعد اپنی خدمات سے سبکدوش ہو گئے۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم سے وابستہ کئی عہدیداروں نے ان کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور محکمہ تعلیم میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ابرار ملک بے شمار خوبیوں کے مالک ہیں لہذا ان کے کام اور لگن کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ موصوف نے اپنے شعبہ میں نہایت ہی اچھا اور معیاری کام کیا ہے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ واقعی وہ محکمہ تعلیم کا انمول اثاثہ ہیں۔ انھوں نے اپنی سروس کے آخری ایام گورنمنٹ اسکول ٹوپا میں گزارے اور وہیں سے محکمہ تعلیم سے ان کا سفر اختتام پذیر ہوا محکمہ تعلیم سے منسلک درجنوں اساتذہ اکرام نے انکو محکمہ تعلیم میں انکی بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی یاد رہے کہ ابرار ملک کی رہائش پر ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں محکمہ تعلیم سے وابستہ کئی افراد اور رشتے داروں نے شرکت کی۔اسی دوران فزیکل ایجوکیشن ماسٹر مختار احمد وانی کے اعزاز میں گورنمنٹ مڈل سکول تھنہ منڈی میں ایک عظیم الشان الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ تعلیم سے وابستہ کئی افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں اسکول انتظامیہ اور دیگر اسٹاف ممبران بھی موجود رہے۔ مختار احمد وانی اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر محکمہ تعلیم سے سبکدوش ہوئے۔ اس موقع مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور محکمہ تعلیم میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بے شمار خوبیوں کے مالک ہیں ان کے کام اور لگن کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ مقررین نے معزز مہمان کی محنت اور لگن کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ زندگی بھر متحرک اور فعال رہ کر انھوں نے طلباء  کی خاطر بہترین کام کیا ہے جسے برسوں یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر جن معززین نے شرکت کی ان میں پرنسپل ماڈل بوائز ہائر سکینڈری سکول تھنہ منڈی صدیق احمد گنائی، فزیکل ایجوکیشن ماسٹر سلیم نوشاد رینہ ، فیزیکل ایجوکیشن ماسٹر رخسار احمد بٹ، عبدالرؤف خان، ریاض احمد ڈار، ظہورہ میڈم ،راحیل احمد ملک اور مہران احمد شال وغیرہ شامل ہیں۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے معزز مہمانوں کے لیے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس طرح یہ شاندار تقریب اختتام پذیر ہوئی۔
 
 

الحاج چوہدری میر حسین انتقال کر گئے 

کئی سیاسی ،سماجی و مذہبی شخصیات کا اظہار افسوس 

محمد بشارت 
کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن کی مشہور شخصیت الحاج چوہدری میر حسین مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے جبکہ ان کے انتقال پر کئی سیاسی ،سماجی و مذہبی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔غور طلب ہے کہ مرحوم نے اپنی زندگی کے دوران غریبوں کی مدد اور سماج کے کمزور طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے انتہائی محنت و لگن کیساتھ کام کیا ہے ۔ان کی وفات پر کئی سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔چوہدری میر حسین کی وفات پر اپنی پارٹی کے نائب صدر و سابقہ وزیر چوہدری ذوالفقا ر علی ،محمد اقبال ملک ،جاوید چوہدری ،شازیہ چوہدری ،این سی لیڈر چوہدری محمد شفیع ،ضلع ترقیاتی کونسل چیئر مین راجوری چوہدری نسیم لیاقت ،ایڈوکیٹ لیاقت چوہدری ،کانگریس لیڈر مسعود چوہدری ،پی ڈی پی لیڈر محمد فاروق انقلابی ودیگران نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔
 
 

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کیس درج کرنے کا مطالبہ 

بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سرنکوٹ تراڑانوالی میں گزشتہ روز ہوئے سڑک حادثے میں 9 گھروں میں صف ماتم بچھ گیا جبکہ اس دوران سرنکوٹ کے معززین نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل عمل آوری کیلئے عملی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں ۔انھوں نے کہا کہ اے آر ٹی او پونچھ اور ٹریفک پولیس کے اعلیٰ آفیسران کو چائیے کہ وہ ان معاملات میں صرف چلان نہیں بلکہ غیر قانونی چلنے والے ڈرائیوروں کے خلاف ایف آر درج کریں تاکہ اسطرح کے حادثات کو کسی طرح سے روکا جا سکے۔معززین نے کہاکہ دیہات اور رابطہ سڑکوں کیساتھ ساتھ مین سڑکوں پر ٹریفک حکام کی لاپرواہی کی وجہ سے ڈرائیور انتہائی لاپرواہی او ر تیز رفتاری کیساتھ گاڑیاں چلاتے ہیں لیکن ان کیخلاف کارروائی ہی عمل میں نہیں لائی جاتی ۔انہوں نے کہاکہ ٹاٹا سومو جیسی چھوٹی گاڑیوں میں 13سے 14سوریاں لوڈ کرنے کی وجہ سے مذکورہ نوعیت کے حادثات ہی رونما ہو سکتے ہیں ۔سرنکوٹ کی عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر کیساتھ ساتھ ایس ایس پی پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ گاڑیوں میں اور لوڈنگ کیساتھ ساتھ ٹریفک کے دیگر قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائیں ۔
 

پونچھ میں 11سالہ بچہ لاپتہ ہوگیا

 پونچھ//پونچھ میں ایک گیارہ سالہ کمسن بچہ پراسرار حالات میں لاپتہ ہوگیا ہے جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔لاپتہ بچے کی شناخت ارجن شرما ولد سریش کمارسکنہ محلہ پاور ہاؤس پونچھ قصبہ کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ بچہ لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد پونچھ تھانے میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ لاپتہ بچے کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ قصبہ کے کچھ علاقوں میں تلاشی مہم چلائی گئی لیکن ابھی تک بچے کے سلسلہ میں کوئی جانکاری موصول نہیں ہوئی ۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

پیر پنچال

سرنکوٹ میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ تباہ کی ہینڈ گرینیڈ، گولیاں اور قابل اعتراض مواد برآمد،تحقیقات جاری

July 5, 2025
پیر پنچال

حد متارکہ پر3ہفتوں میں 3 دراندازی کی کوششیں، سیکورٹی ادارے متحرک مونسون میں دھند کے دوران مزید کوششوں کا خدشہ

July 4, 2025
پیر پنچال

بابا غلام شاہ بادشاہ کا سالانہ عرس 5 اور 6 جولائی کو ہوگا ڈی سی، ایس ایس پی راجوری نے درگاہ کا دورہ کر کے انتظامات کو حتمی شکل دی

July 4, 2025
پیر پنچال

سیرت النبی کانفرنس سے قبل منڈی میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?