مزید خبریں

سرکردہ سماجی کارکنان اپنی پارٹی میں شامل 

نمرتہ شرما نے نئے ساتھیوں کا خیر مقدم کیا 

جموں// اپنی پارٹی خواتین ونگ صوبائی صدر نمرتہ شرما کی موجودگی میں سرکردہ سماجی کارکن رجنی دیوی نے حمایتوں سمیت اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر سنیئر نائب صدر خواتین ونگ پونیت کور، صوبائی سیکریٹری پرویندر کور اور ضلع کارڈی نیٹر پرویندر کور بھی موجود تھیں۔نمرتہ نے اپنی پارٹی خواتین ونگ نومنتخب صوبائی اور ضلع کمیٹی عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔ موصوفہ نے کہاکہ اُن کی تعیناتیوں کے بعد اپنی خواتین کے مسائل ومشکلات کو موثر ڈھنگ سے اُجاگر کیاجاسکے گا۔ نئی ساتھی کا خیر مقدم کرتے ہوئے صوبائی صدر نمرتہ شرما نے کہاکہ اپنی پارٹی صحیح معنوں میں جموں وکشمیر کی ترقی کی وعدہ بند ہے۔ انہوں نے کہا”ہمارا مقصد چالاک اور گمراہ کن سیاسی چالوں سے لوگوں کو آزاد کر کے حقیقت پسندانہ سیاسی نظریہ کو فروغ دینا اور اُن کے روز مرہ مسائل کے بروقت ازالے کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے متعلقہ علاقوں میں پارٹی کی مضبوطی کے لئے کام کرنے کی تلقین کی۔ 
 

انتظامیہ سے بانہال میں پہالپورہ اور نوگام سڑک تعمیر کرنے کی اپیل 

جموں//اپنی پارٹی یوتھ ونگ صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری گوہر رشید وانی نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ تحصیل بانہال کے پہالپورہ اور نوگام کے درمیان بہتر سڑک رابطے کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں۔ یہاں جاری ایک بیان میں وانی نے کہاکہ حالیہ دورہ کے دوران علاقہ کے متعدد معززین نے اُن سے رابطہ کیا اور پہالپورہ اور نوگام کے درمیان سڑک کی خستہ حالی شکایات کیں جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ سڑک کاتعمیری کام متعلقہ محکمہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر بیچ میں ہی چھوڑ دیاتھا ۔ وانی نے ضلع انتظامیہ رام بن اور متعلقہ محکموں سے اپیل کی لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے فور ی طور جنگی بنیادوں پر سڑک کا کام مکمل کرنے کے لئے اقدامات اُٹھائے جائیں۔