مزید خبریں

ڈ وڈہ میں کورونا وائرس کے 10نئے مثبت معاملات 

۔16 مریض صحتیاب ،243526ٹیکے لگائے گئے 

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں ہفتہ کے روز کورونا وائرس کے 10نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 16مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہوئی کوڈ جانچ کے دوران دس افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ سولہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد سمٹ کر 94 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7183 پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک کورونا وائرس سے 128 افراد فوت ہوئے ہیں اور 243526 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ادھر متعدد ڈی ڈی سی و بی ڈی سی چیئرپرسنوں، پنچائتی و بلدیہ کے نمائندوں، مذہبی و سماجی شخصیات نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کوڈ 19 کی مہلک وبا سے محفوظ رہنے کے لئے تمام تر حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور اٹھارہ سال سے زیادہ کے عمر کے لوگ ٹیکے لگوائیں۔
 

ٹیچر بھون میں شجرکاری مہم کا انعقاد

جموں// ”آزادی کا امرت مہااُتسو“ کے تحت شجرکاری مہم نوڈل آفیسر دیویندر سنگھ منہاس کی نگرانی میں ٹیچر بھون گاندھی نگر کے احاطے میں منعقد کی گئی۔ناظم سکولی تعلیم جموں ڈاکٹر روی شنکر شرما اور چیف ایجوکیشن آفیسر جموں سورج سنگھ راٹھور نے شجرکاری مہم کے دوران سجاوٹی اور چنار کے درختوں کے پودے لگائے۔ڈائریکٹر نے ٹیچر بھون کے تمام عملے کے جوش اور کوششوں کو سراہا۔
 
  

دکانداروں پر20ہزار کا جرمانہ عائد

 کشتواڑ// ایڈجوڈیکیٹنگ آفیسر (ADM) کشتواڑ کشوری لال شرما کی عدالت نے 12فوڈ بزنس آپریٹرز کو فوڈ سیفٹی اور سٹینڈرڈ ایکٹ 2006 اور رولز کی مقررہ دفعات/اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر 20000 روپے جرمانہ عائد کیا۔ایف بی او کے خلاف ایف ڈی ایس او کی دفعات کی خلاف ورزی کرنے والے ایڈجوڈیکیٹنگ آفیسر/اے ڈی ایم کشتواڑ کی عدالت میں شکایت درج کی گئی ہے۔ عدالت نے شکایت/کیس میں شامل دونوں فریقوں کو سمن جاری کیے ہیں۔ فریقین عدالت میں پیش ہوئے جہاں ایڈجوڈیکیٹنگ افسر کشتواڑ نے ایف ایس او کشتواڑ اور غیر شکایت کنندہ کی سماعت کی۔FSSA کی 26/51/52 کی دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر غیر شکایت کرنے والے فریق نے مجرم محسوس کیا جس پر ایڈجوڈیکیٹنگ آفیسر کشتواڑ نے 4 فوڈ بزنس آپریٹرز (غیر شکایت کنندگان) کو FSSA کی 49 کی عام دفعات کے تحت 20000روپے جرمانہ عائد کیا۔