مزید خبریں

مہاجن اورکھتری برادری کے لئے زرعی 

اراضی خریدنے روک لگانے کا فیصلہ قابل ِ مذمت :ڈاکٹر روہت گپتا

جموں//اپنی پارٹی صوبائی سیکریٹری ڈاکٹر روہت گپتا نے مہاجن اور کھتری برادی کے لئے اراضی اراضی خریدنے پر روک لگانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ آئین ِ ہند کے تحت حاصل حقوق کی سریحاًخلاف ورزی قرار دیتے ہوئے گپتا نے کہاکہ حکومت کو اِس یکطرفہ فیصلے کو واپس لینا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ یہ مہاجن اور کھتری طبقہ جات کے ساتھ امتیازی سلوک کی عظیم مثال ہے جنہیں زرعی اراضی خریدنے کی اجازت نہیں۔ ذات ، برادری کے نام پر سماج کی تقسیم بدقسمت آمیز ہے جس کی ہرسطح پر مذمت کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے فیصلے جموں وکشمیر میں بی جے پی کی منقسم سیاست کی پول کھول دی ہے جنہوں نے طبقہ جات کو ذات برادریوں کے نام پر تقسیم کرنے کی روایت بحال کی ہے۔ بی جے پی نے اقتدار میں آنے کے بعد لوگوں کے حقوق آہستہ آہستہ چھین لئے ہیں، اگر فیصلے پر نظر ثانی نہ کی گئی تو انتظامیہ کے متعصبانہ رویہ کے خلاف احتجاجی راستہ اختیار کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ آئین میں سبھی کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور اپنی پارٹی جموں میں سماج کو اِس طرح تقسیم کرنے کی سازشوں کو بردداشت نہیں کرے گی۔
 

اپنی پارٹی صوبہ جموں خواتین ونگ عہدیداران کی تقرریاں

جموں//جموں وکشمیر اپنی پارٹی نے خواتین ونگ صوبہ جموں کے عہدیداران کی تقرریاں عمل میں لائی ہیں جن کا اعلان پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد کیاگیاہے۔ خواتین ونگ صوبائی کمیٹی میں کوشلیہ راجپوت اورفردوس کوثر کو صوبائی سیکریٹری بنایاگیاہے۔ اس کے علاوہ سپنا دیوی کو ضلع کارڈی نیٹر ریاسی، وکشا دیوی جموال کو ضلع کارڈی نیٹر رام بن، سشما دیوی اور ذلفا بیگم کو ضلع سیکریٹری ریاسی، مونیکا شرما کو بلاک صدر ارناس، شمیم بیگم کو بلاک صدر تھورو، منیرہ بیگم کو بلاک صدر مہور، زاہدہ بیگم کو بلاک صدر گول، زوبیدہ بیگم کو بلاک صدر گنڈی دھاڑم اور نویدہ بیگم کو بلاک صدر سنگلدان بنایاگیاہے۔