Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 3, 2022 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
21 Min Read
SHARE

زون منڈی میں شعبہ تعلیم کا حال بے حال | 57 تعلیمی اداروں میں ہیڈ ماسٹروں کی اسامیاں خالی

عشرت حسین بٹ
منڈی// تحصیل منڈی کے تحت آنے والے تعلیمی زون کے 57 سکولوں میں ہیڈ ماسٹرز کی اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں جبکہ زونل ایجوکشن پلانگ آفسر کی کرسی بھی گزشتہ دو ماہ سے خالی پڑی ہے جس کی وجہ سے اس تعلیمی زون کا تعلیمی نظام بھی کافی حد تک متاثر ہو رہا ہے ۔دو ہائی سکول جن میں سرکار کی جانب سے ہیڈ ماسٹرز تعینات کئے گئے ہیں ،جن میں ہائی سکول بیدار اور ہائی سکول پلیرہ شامل ہیں جبکہ 6ایسے ہائی سکول ہیں جو بغیر ہیڈ ماسٹرز کے چلائے جا رہے ہیں جن میں ہائی سکول گگڑیاں، ہائی سکول چھمبر،ہائی سکول ڈنوگام،ہائی سکول بٹل کوٹ، ہائی سکول گڈرا، اور ہائی سکول آڑائی ملکاں شامل ہیں اور اس تعلیمی زون کے تحت 53مڈل سکول پڑتے ہیں جن میں سے 50 مڈل سکولوں میں ہیڈ ماسٹرز کی کرسیاں کافی عرصہ سے خالی پڑی ہوئی ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو اس زون کے تحت محض تین ایسے سکول ہیں جن میں ہیڈ ماسٹرز تعیناتکئے گئے ہیں جن میں مڈل سکول چکھڑی،مڈل سکول لوہیل بیلہ،اور مڈل سکول سبِ شامل ہیں ۔ادھر ہائر سکنڈری سکول لورن کو بھی بغیر پرنسپل کے چلایا جا رہا ہے جبکہ اس زون میں زیڈ ای پی او کی نشست گزشتہ دو ماہ سے خالی پڑی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے جب زیڈ ای او منڈی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے اعلیٰ آفسران کو تحریری طور پر لکھا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد ان تمام اسامیوں کو پورا کیا جائے گا۔
 
 

مینڈھر میں کھیلا جارہا کرکٹ ٹورنا منٹ اختتام پذیر 

جاوید اقبال 
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے او پی اہل سٹیڈیم میں فوج کی جانب سے منعقدہ ’جنرل بپن روات میموریل کرکٹ ٹورنا منٹ کا پہلا سیزن اختتام پذیر ہو گیا ہے ۔فوج کی ایس آف سپیڈ یونٹ کی جانب سے مینڈھر کرکٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے مذکورہ ٹورنا منٹ کا آغاز 2مارچ سے کیا گیا تھا جس میں مختلف علاقوں کی کل 30ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ مذکورہ ٹورنامنٹ کے دوران میچ ناک آئوٹ کی بنیاد پر کھیلے گئے ۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ڈریم الیون اور الیون سٹار گرسائی کے درمیان کھیلا گیا تھا جبکہ ٹورنا منٹ کا فائل میچ جٹ الیون اور سٹار کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں سٹار کلب کی ٹیم نے کامیابی حاصل کرلی ۔اس دورن ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں فوج اور سیول انتظامیہ کے سنیئر آفیسران کیساتھ ساتھ علاقہ کے عام معززین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔فوج کے کمانڈنگ آفیسر نے ٹورنامنٹ میں بہتر ین کھیل کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات سے بھی نوزا ۔مقررین نے نوجوانوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ پڑھائی کیساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب راغب ہو کر اپنے علاقہ کا نام روشن کریں ۔
 
 

کسبلاڑی میں بی ڈی سی کا عوامی اجلاس  

جاوید اقبات 
مینڈھر //بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین منکوٹ امان اللہ چوہدری کی قیادت میں مینڈھر کے منکوٹ بلاک میں ایک عوامی اجلاس منعقد کیا گیا ۔تحصیل کے بریالا کسبلاڑی علاقہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران مقامی لوگوں و پنچایتی اراکین نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس کے دوران مقامی معززین نے علاقہ میں عوام کو درپیش مسائل کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ رمضان کی آمد تک عوام کو بنیادی سہولیات ہی فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں اس وقت پینے کے صاف پانی کی بحرانی صورتحال پیدا ہو ئی ہے جس کی وجہ سے مقامی خواتین قدرتی چشموں پر انتظار کرنے پر مجبور ہوئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے جبکہ علاقہ کی سڑکیں و دیگر بنیادی سہولیات بھی عوام کو فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ رمضان میں پینے کے صاف پانی کیساتھ ساتھ بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیا ت میسر ہو سکیں ۔بی ڈی سی چیئر مین نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ اس سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر سے بات کی جائے گی ۔
 
 
 

طبی مراکز کو ایمبو لینس گاڑی دی گئی 

جاوید اقبال 
مینڈھر //ضلع ترقیاتی کونسل کی بالاکوٹ کی ممبر مسرت جبین نے ضلع کپیکس بجٹ سے مختلف طبی مراکز میں عوامی سہولیات کیلئے ایمبو لینس گاڑیاں فراہم کیں ۔ضلع ترقیاتی کونسل رکن کی جانب سے شعبہ صحت کو فراہم کی گئی 2ایمبو لینسوں میں سے ایک محکمہ کے طبی مرکز سنگیوٹ اور دوسری گاڑی کو نکہ منجہاڑی علاقہ میں قائم کر دہ سنٹر میں رکھا جائے گا تاکہ مقامی لوگو ں کو معیاری بنیادی سہولیات میسر ہو سکیں ۔اس موقعہ پر بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز خان اور سرپنچ ایسوسی ایشن کے صدر قیوم خان ،پی ڈی پی لیڈر راجہ وسیم خان ،سابقہ سرپنچ چوہدری نور احمد سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے ۔بی ایم او مینڈھر نے کہاکہ مذکورہ گاڑیاں ملنے کے بعد ان دور دراز علاقوں میں عوام کو مشکل وقت میں ایمبو لینس سروس دستیاب ہو گی ۔
 

انتظامیہ میں شفافیت او ر جوابدہی لانے کی مانگ 

جاوید اقبال 
مینڈھر //جموں اور کشمیر بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ کانفرنس نے حکومت سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سرحدی علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ انتظامیہ میں شفافیت اور جوبداہی کو عملی بنیادوں پر لانے کیلئے کام کیا جائے ۔ بلاک منکوٹ کے پنچایت اوچھاد میں ایک روزہ یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیمکے چیئر مین ڈاکٹر شہزاد ملک کہا کہ انسداد بدعنوانی اور عوام دوست نظام قائم کرنے کے دعوؤں کے باوجود جموں و کشمیر حکومت دور دراز اور سرحدی علاقوں اور خاص طور پر ضلع پونچھ میں صورت حال کو تبدیل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ پی ایچ ای، پی ڈبلیو ڈی، رورل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ اور رورل انجینئرنگ ونگ سمیت بعض محکموں کی مثال دیتے ہوئے سابق وی سی نے کہا کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر نوجوانوں سے معلومات ملتی ہیں کہ متعلقہ افسران یا تو ان کے ذریعے کئے گئے کنٹریکٹ کاموں کی ادائیگی نہیں کر رہے ہیں اور جان بوجھ کر چھوٹی موٹی وجوہات کی بنا پر مہینوں اور سالوں تک فائلوں کو کلیئر ہی نہیں کررہے ہیں ۔موصوف نے کہاکہ انتظامیہ کے کام میں شفافیت نہ ہونے کی وجہ سے مینڈھر سب ڈویژن میں ہی درجنوں رابطہ سڑکیں بدحالی کا شکار ہیں جبکہ درجنوں واٹر سپلائی سکیمیں اس مشکل وقت میں بھی بند پڑی ہوئی ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ بد عنوانی کیخلاف کارروائی کیلئے متعلقہ محکمہ اور ملازمین کو متحرک کیا جائے تاکہ عوام کو سہولیات مل سکیں ۔
 
 

گگڑیاں چھول واقعہ کے متاثر ین سرکاری امداد کے منتظر 

مقامی لوگ و فوج گزشتہ دو روز سے کفالت کررہے ہیں :متاثر ین 

عشرت حسین بٹ
منڈی//گگڑیاں چھول کے آتش زدگان سرکاری امداد کے منتظر ہیں اورگزشتہ دو دن سے ان تینوں کنبہ جات کے لوگوں کی کفالت مقامی آرمی اور لوگ کر رہے ہیں ۔واضح رہے کہ جمعرات کو تحصیل منڈی کے گگڑیاں چھول علاقہ میں تین رہایشی مکانات کو اچانک آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجہ میں وہ رہایشی مکانات خاکستر ہو گئے تھے۔ اگر چہ موقعہ پر تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ان تینوں کنبہ جات کو دس دس ہزار روپے نقد امداد کی گئی تھی لیکن وہ گزشتہ دو دن سے مقامی آرمی کی طرف سے دئیے گئے عارضی ٹینٹوں اور مقامی لوگوں کے کھانے پینے کی امداد سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ان تینوں رہایشی مکانات میں دو کروڑ سے زائد کی جمع پونجی جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہے ۔غلام رسول نامی ایک مکان مالک کا کہنا تھا کہ بھیانک آتشزدگی کی وجہ سے ان کے تین منزلہ مکان کا سارا سازوسامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا جس میں زیورات سمیت دیگر ساز و سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ دس برس سے سعودی عرب میں گاڑی چلاتے تھے اور انہوں نے جو وہاں سے کمایا وہ سارا اس مکان کی تعمیر پر لگایا تھا مگر اچانک مکان میں آگ لگنے سے بیس منٹ میں سب کچھ ختم ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ موقہ پر انہیں انتظامیہ کی جانب سے دس دس ہزار روپے کی امداد کی گئی جس سے وہ مکان کا ملبا بھی نہیں اٹھا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے مکان کے ساتھ ہی دو مزید رہائشی مکانات بھی جل گئے جنہوں نے بھی محنت مزدوری کر کے اپنے گھر تعمیر کئے تھے۔ساجہ بیگم نامی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی دوبیٹیوں کی شادی کیلئے زیورات اور ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی جمع کر کے رکھے تھے جو کہ ان کے مکان کے ساتھ ساتھ راکھ ہوگئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق ایک غریب گھر سے ہے جنہوں نے محنت مزدوری کر کے اپنے گھر تعمیر کئے ہوئے تھے لیکن وہ خاک میں تبدیل ہو گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ دو دن سے فوج اور مقامی لوگوں کی امداد سے گزر کر رہے۔ انہوں نے سرکار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کی جلد از جلد امداد کی جائے تاکہ وہ دوبارہ سے اپنی زندگی پٹری پر لا سکیں۔
 

الحاج میر حسین پُر نم آنکھوں کیساتھ سپرد خاک 

محمد بشارت
کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن کے مشہور سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری میر حسین پُر نم آنکھوں کیساتھ سپرد خاک کر دئیے گئے ہیں جبکہ ان کی نماز میں ہزاروں کی تعداد میں مقامی معززین و عام لوگوں نے شرکت کی ۔مقامی معززین نے بتایا کہ مرحوم نے سابقہ وزیر چوہدری محمد حسین کیساتھ مل کر سماج کے پسماندہ طبقہ کی فلا ح و بہبود کیلئے کام شروع کیا تھا کہ وہ عمر کے آخری حصہ میں بھی لوگوں کی مدد کیلئے کوشاں رہے ہیں اور اس وجہ سے ان کی خدمات کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا ۔ان کی نماز جنازہ میں سابقہ وزیر اور اپنی پارٹی کے نائب صدر چوہدری ذوالفقار علی ،این سی لیڈر وچوہدری محمد شفیع ،بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین جاوید اقبال چوہدری ،پی ڈی پی لیڈر ایڈوکیٹ شوکت چوہدری ،ایوب پہلوان ،منشی عالم دین ودیگران نے شرکت کر کے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔
 

گھوڑوں کی دوڑ موت کی دوڑبن گئی 

راجوری میں دوڑ کے دوران ایک گھوڑا ہلاک، دوسرازخمی 

سمت بھارگو
راجوری//راجوری ضلع میں منعقد ہونے والی گھوڑوں کی دوڑ اُس وقت موت کی دوڑ میں تبدیل ہو گئی جب دو گھوڑے آپس میں ٹکرا گئے جس کی وجہ سے ایک کی موقعہ پر ہی موت جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔گھوڑوں کی دوڑ راجوری قصبہ کے درہالی پل علاقہ میں منعقد کی گئی تھی جس میں علاقے کے مقامی لوگ حصہ لے رہے تھے اور مختلف علاقوں سے گھوڑوں کے مالکان اس دوڑ میں حصہ لینے کیلئے پہنچے ہوئے تھے ۔گھوڑوں کی دوڑ کے انعقاد کے دوران دو گھوڑوں نے ایک دوسرے کو زوردار ٹکر مار دی جس سے ایک گھوڑا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا دونوں گھڑ سواروں کے جسم پر معمولی خراشیں بھی آئیں۔واقعہ کے بعد زیادہ تر مقامی لوگ موقع سے فرار ہو گئے۔دریں اثناء اینمل ویلفیئر بورڈ میں رجسٹرڈ ایک اینمل ویلفیئر آرگنائزیشن کمیشن نے گھڑ دوڑ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ ہمدرد تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سپورٹس سٹیڈیم راجوری کے قریب کچھ لوگوں نے اس گھڑ دوڑ کا اہتمام کیا جس میں ایک سو سے زائد گھوڑوں کو مدعو کیا گیا اور ابتدائی ریس میں تین گھوڑے اپنے سواروں کے ساتھ مخالف سمت سے آنے والے دو گھوڑوں سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک گھوڑا موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ہمدردی تنظیم کے رومیز خان نے بتایا کہ ان کی ٹیم حرکت میں آگئی اور ایک سجاد بھٹ موقع پر پہنچے جہاں پتہ چلا کہ ایک گھوڑا مر چکا ہے اور دوسرے کی حالت خراب ہے اور اس کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے۔چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر راجوری کو فوری طور پر اطلاع دی گئی جنہوں نے زخمی گھوڑے کے علاج کیلئے اپنے ڈاکٹر کو پہنچایا۔
 
 

 ایس ایچ او راجوری کے والد نسبتی کا انتقال

 تھنہ منڈی کی صحافی برادری کا اظہار تعزیت

عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی // دو دن قبل ایس ایچ او راجوری فرید احمد چوہدری کے والد نسبتی ماسٹر غلام ربانی پونچھ کے تراڑانوالی علاقے میں ایک دلدوز سڑک حادثہ میں اپنے آٹھ دیگر ساتھیوں سمیت اپنا سفر زندگی مکمل کر کے اس دارفانی کو الوداع کہہ کر جام شہادت نوش کر گئے۔ان کی عمر 55 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ اس موقع پر پریس کونسل تھنہ منڈی کے صدر عمران خان کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پریس کونسل کی جانب سے ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے سابقہ ایس ایچ او تھنہ منڈی فرید احمد چوہدری کے والد نسبتی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور لواحقین بالخصوص فرید احمد چوہدری کے ساتھ یکجہتی و ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر تھنہ منڈی کی تمام صحافی برادری کے علاوہ دیگر کئی ایک سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے جنت نشینی کی دعا کی ہے۔
 
 

فلاح ایجوکیشن انسٹی چیوٹ میں سالانہ تقریب

حسین محتشم
پونچھ//فلاح ایجوکیشن انسٹی چیوٹ میں سالانہ تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس پْروقار تقریب میں زونل ایجوکیشن آفیسر ساتھرہ مہمان خصوصی کی حیثیت شریک ہوئے جبکہ دیگر مہمانان گرامی اور معزز والدین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر معزز مہمانوں نے طلاب کے مابین نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں پر سالانہ انعامات تقسیم کیے۔ پروگرام میں طلبہ وطالبات نے تلاوت، نعت، ملی نغمے، ٹیبلو اور خاکے بھی پیش کئے جس سے تمام مہمانان گرامی اور طالبات کے والدین بہت محظوظ ہوئے اور شرکاء اور والدین نے نصابی سرگرمیوں کو بہت سراہا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں آ کر طلباء کے نظم و ضبط شوق و جذبات دیکھ کردلی مسرت ہوئی۔بچوں کی خصوصیات اور انکے مقاصد زندگی سے آگاہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عظیم انسان بننے کے لئے آسائش و آرام کی پرواہ نہ کرتے ہوئے محدود سہولتوں کے باوجود اعلیٰ معیار تعلیم کے ذریعے عظیم معمار قوم تیار کرنا آج وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں فلاح ایجوکیشن اانسٹی چیوٹ کی خدمات قابل ستائش ہیں اور مجھے یہ جان کرنہایت خوشی ہے۔ ادارے کے ذمہ داران نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس نہایت محنتی، تجربہ کار اور کوالیفائیڈ اساتذہ کرام کی ٹیم موجود ہے جو معیار تعلیم کر بڑھانے کیلئے مسلسل کوشاں ہیں اور ہمارے ہاں طالبات کی فکری و ذہنی اور اخلاقی و روحانی تربیت کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔انہوں نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پوزیشن ہولڈرز طالبات اور والدین کو مبارکباد پیش کی اور دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔  
 
 

نوراتروں کی شروعات پرپونچھ میں چہل پہل

حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے صدر مقام پر نوراتروں کے شروع ہوتے ہی جشن کا ماحول ہے۔ تاریخی کالیکا مندر کی انتظامیہ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس بار بھی مندر کو برقی قمقموں اور پھولوں سے سجایا گیا ہے جبکہ ہر سال کی طرح اس بار بھی مندر میں صبح شام خصوصی آرتی ہوتی ہے جس میں پورے قصبہ کے سینکڑوں بھگت شامل ہو کر اپنی عقیدتوں کا اظہار کرتے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے بھگتوں کی سہولت کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔انتظامیہ کمیٹی کے رکن وجے پوری نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی نوراتروں کے دوران پونچھ میں دھوم ہے اورہر طرف چہل پہل ہے۔انہوں نے کہا کہ کالیکا مندر کمیٹی کی جانب سے ہر سال کی طرح اس بار بھی صبح شام آرتی ہوتی ہے جس میں سینکڑوں بھگت شامل ہو کر اپنی عقیدتوں کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرتی میں بچے اور خواتین کی اکثریت شامل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ رام نوراتروں کے دوران جاری رہے گا۔انہوں نے تمام بھگتوں سے مندر میں ہونے والی آرتی میں شرکت کی اپیل کی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال
یومِ عاشورہ: کشمیر بھر میں ذوالجناح کے جلوسوں کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامات مکمل: آئی جی پی
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے

July 5, 2025
پیر پنچال

سرنکوٹ میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ تباہ کی ہینڈ گرینیڈ، گولیاں اور قابل اعتراض مواد برآمد،تحقیقات جاری

July 5, 2025
پیر پنچال

حد متارکہ پر3ہفتوں میں 3 دراندازی کی کوششیں، سیکورٹی ادارے متحرک مونسون میں دھند کے دوران مزید کوششوں کا خدشہ

July 4, 2025
پیر پنچال

بابا غلام شاہ بادشاہ کا سالانہ عرس 5 اور 6 جولائی کو ہوگا ڈی سی، ایس ایس پی راجوری نے درگاہ کا دورہ کر کے انتظامات کو حتمی شکل دی

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?