مزید خبریں

میترا جھولا پل پر بھاری ٹریفک پر پابندی عائد

 ایم ایم پرویز
رام بن//ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رام بن نے جمعہ کو پرانی الائنمنٹ روڈ پر میترا مارکیٹ بیلی برج پر بھاری گاڑیو ں کی نقل و حمل پر پابندی عائد کردی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پل کو کچھ نقصان پہنچا ہے۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے انچارج آفیسرگریف کی جانب موصول ہوئے مکتوب پر فوری عمل کرتے ہوئے حکم نامہ جاری کیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے حکم دیا کہ میترا مارکیٹ رامبن میں ڈی ایس ایس بی بی پر 60 ٹن سے زیادہ وزن والی گاڑیوں کی نقل و حرکت کی اجازت اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک جی ای آر ایف پل کے تباہ شدہ حصے کی مرمت نہیں کرتا۔آرڈر کی منظوری کے فورا ًبعد پل کے دونوں سروں پر تعینات پولیس اہلکاروں نے بھاری گاڑیوںکی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی اور جی آر ای ایف نے مرمت کا کام شروع کر دیا۔
 
 

 پولیس اہلکار کا پرس چوری کرنےکاالزام 

عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی

عاصف بٹ
کشتواڑ//جمعہ کے روز کشتواڑ عدالت نے ایک پولیس اہلکار کا پرس چوری کے الزام میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول کشتواڑ مہجبین اختر نے تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 341 ، 323 ، 382 ، 506 کے تحت درج ایف آئی آر میں ملزم کی11 اکتوبر 2021 تک عبوری ضمانت منظور کرلی ۔ملزم کے وکیل ایڈووکیٹ ڈار محسن نے دلیل دی کہ شکایت کی وجہ سے ملزمان کی جان اور آزادی کو شدید خطرہ ہے۔ ایڈووکیٹ محسن نے کہا کہ شکایت کرنے والا کشتواڑ میں محکمہ پولیس میں بطور سپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) میں خدمات انجام دے رہا ہے جس نے اس معاملے میں محکمہ کا اثر و رسوخ دکھایا ہے تاکہ ملزم کو بے بنیاد ایف آئی آر میں پھنسایا جاسکے۔ ایڈوکیٹ نے دلیل دی کہ "ہم ایک پولیس ریاست میں رہ رہے ہیں جہاں عام لوگ پولیس حکام کے ساتھ مشکل سے بحث کرتے ہیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ ملزم شخص جو کہ سکول جانے والا طالب علم ہے ، کو پولیس اہلکار کی مار پیٹ اور چوری کے الزام میں ملوث کیا گیا ہے جو کہ مکمل بے بنیاد ہے۔ملزم کے لیے ضمانت مانگنے کے علاوہ وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ متعلقہ ایس ایس پی کو ہدایت جاری کی جائے کہ اس معاملے میں محکمانہ اثر و رسوخ پیدا کرنے سے روکا جائے۔ضمانتدیتے ہوئے عدالت نے ملزم کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30000 روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کرائے اور وہ تفتیشی افسر کے سامنے ہر وقت پیش رہے اور اس کے ساتھ تفتیش میں تعاون کرے۔
 
 

ڈوڈہ میں کووڈکے 12 نئے مثبت معاملات 

۔11 مریض صحتیاب ،383782 ٹیکے لگائے گئے 

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں کورونا وائرس کے 12 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 11 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کو ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہوئی کوو ڈ جانچ کے دوران بارہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور گیارہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔اسطرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 64 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7586 پہنچ گئی ہے۔ وہیں ضلع میں اب تک کوو¿ڈ 19 سے 133 افراد فوت ہوئے ہیں اور 383782 سے افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔
 

کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر24ہزار کا جرمانہ

2415 ٹیکے لگائے گئے ، 1549 نمونے جمع 

رام بن //ضلع رام بن میں کوویڈ پروٹوکول کے نفاذ کے لیے نفاذ مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے چہرے کے ماسک نہ پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پرمتعدد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔نافذ کرنے والی ٹیموں نے اپنے متعلقہ دائرہ کار میں معائنہ کے دوران 24ہزار100 روپے جرمانہ وصول کیا۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اس کے علاوہ اپنے قریبی سی وی سی پر کوویڈ ویکسی نیشن کی خوراکیں لیں۔ ضلع امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر سریش نے بتایا کہ ضلع رام بن میں آج 2415 افراد کو پہلی اور دوسری کوویڈ ویکسین کی خوراک دی گئی۔چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 1549 نمونے جمع کیے ہیں جن میں 354 RT-PCR اور 1195 RAT نمونے شامل ہیںجبکہ اس کے علاوہ 2415 افراد کو کوویڈ ویکسین ضلع کے مخصوص ویکسی نیشن سینٹرز میں دی گئی ہے۔
 
 

ڈی ڈی سی چیئرپرسن کا دچھن دورہ جاری

کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن کے علاقہ دچھن کے دورے کے دوران انھوں نے ہائر اسکینڈری سکول پنجدہاہ و چھچہ میں عوامی شکایتی ازالہ کے کیمپ کا اہتمام کیاجس دوران مقامی لوگوں نے درپیش متعدد مسائل کو اجاگر کیا جن میں علاقہ میں پانی کی عدم دستیابی، ہیلتھ سینٹروں و تعلیمی اداروں کو کی بڑھانے کی مانگ کی گی۔چیئرپرسن نے انکے سبھی مطالبات کو بغور سنا اور انھیں یقین دہانی کرائی کہ انکے جایز مطالبات کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انھوں نے پی آر آئی ممبران سے واگزارفنڈس کو زمینی سطح پر خرچ کرنے کی تلقین کی تاکہ ان علاقہ جات میں معیاری کام ممکن ہوسکےں۔انھوں نے ہایر سکینڈری سکول کا بھی معاینہ کیا۔
 

کشمیری زبان کو بطور مضمون شامل نصاب کرنےکا مطالبہ

 عاصف بٹ
کشتواڑ//کشمیری زبان کے مضمون کو پرائمری ،مڈل وہایر سکینڈری سطح پر ڈوڈہ و کشتواڑ میں نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔کشمیری زبان کے طلاب، جنھوں نے کشمیری زبان میں پوسٹ گریجویشن کی ہے، نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ چناب کے سکولوں میں کشمیری مضامین کو پڑھایاجانا چاہئے۔ انھوں نے اس کو لیکر چند روز قبل چیف ایجوکیشن افسر کشتواڑ کو بھی یاداشت پیش کی گئی ور انھیں یقین دہانی کرائی گئی کہ انکے مطالبے کوا علیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا۔واضح رہے کہ خط چناب و وادی کشمیر میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبا نے کشمیری مضمون میں پوسٹ گریجویشن کی ہے اور ابھی تک انکے لئے اسامیاںنہیں نکالی گئی ہیں۔
 

 ریلوے لائن ریاسی کی تعمیر کے دوران مارے گئے

مزدوروں کے لواحقین کو معقول معاوضہ دیاجائے:اعجاز احمد خان

ریاسی//اپنی پارٹی نائب صدر اعجاز احمد خان نے مطالبہ کیا ہے کہ جموں بانہال ریلوے پروجیکٹ کے تعمیری کام کے دوران جن مزدوروں نے اپنی قیمتیں جانیں کھوئیں، اُن کے اہل خانہ ، بیوی بچوں کو معقول معاوضہ دیاجائے۔ یہاں جاری ایک بیان میں خان نے کہاکہ تعمیراتی کمپنی وی سی سی آئی جوکہ مذکورہ ریلوے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے، کو مارے گئے تین ورکروں کے لواحقین کو معاوضہ دینا چاہئے۔ آسام سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور ٹنل کی تعمیر کے دوران ملبے کے نیچے دب جانے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر دو مزدور حنیف اور طالب بھی مارے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ تعمیراتی کمپنی کو اِن مزدوروں کی ذمہ داری لینی چاہئے۔ یہ مزدور انتہائی خطرناک صورتحال کے دوران کام کرتے ہیں ، اِنہیں تحفظاتی گیر اور ہلمٹ مہیا کئے جانے چاہئے تاکہ وہ کام کرتے وقت اپنی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بناسکیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت غیر پیشہ وارانہ طریقہ سے کام کرنے کا سنجیدہ نوٹس لے اور واقعہ کی تفصیلی انکوائری کرائی جائے تاکہ حقائق کو عوام کے سامنے لایاجاسکے۔ انہوں نے مارے گئے مزدوروں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔