Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 19, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE

موٹر سائیکل حادثہ ،نوجوان لقمہ اجل 

محمد بشارت 
کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ میں ہوئے ایک موٹر سائیکل حادثے میں ایک نوجوان کی موت جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔جموں وکشمیر پولیس کے مطابق بدھل کے درمن علاقہ میں دو موٹر سائیکلوں کے مابین آپسی تصادم ہوا جس کی وجہ سے 2نوجوان شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کی شناخت علی مصطفیٰ ولد سلیمان شاہ سکنہ ترگائیں او ر آفتاب احمد ولد محمد شبیر سکنہ درمن کے طورپر ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں نے دونوں زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کنڈی منتقل کیا جہاں پر ابتدائی علاج معالجہ کے بعد گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کر دیا گیا تاہم اس دوران علی مصطفیٰ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
 

وحید احمد بانڈے اور مقبول حسین کو مبارکباد پیش 

پونچھ//پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن جموں کشمیر کے صدرجی،این وار اورخطہ پیر پنچال کے چیئر مین خورشید بسمل نے اپنے پیغامات میں وحید احمد بانڈے اور مقبول حسین مخلص کو حالیہ تنظیمی انتخابات میں زبردست کامیابی کیلئے مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن پونچھ کے نو منتخبہ ضلعی صدروحید احمد بانڈے اورجنرل سیکریٹری مقبول حسین مخلص پونچھ خطہ میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا بھی تدارک کریں گے۔وارنے اپنے بیان میں کہا کہ جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں انتخابات کا عمل جاری ہے اور کئی ایک جگہوں یہ عمل مکمل ہو چکا ہے۔موصوف نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جموں کشمیر میں بہت جلد پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن جموں کشمیر کاایک مظبوط تنظیم ڈھانچہ بن جائے گا اور ہم سب ملکر تعلیم کو در پیش خطرات اور خدشات سے محفوظ کرلیں گے۔انہوں نے یو،ٹی انتظامیہ کی تنقید کرتے ہوے کہا کہ ہمارے بچے ذہنی دبائو کے گہرے سمندر میں ڈوب رہے ہیں اور ہماری انتظامیہ بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔موصوف نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد سکول کھولے جائں اور ملک کو اک بڑی تباہی سے بچایا جائے۔
 
 

معروف استاد محمدصاعیحدخان انتقال کر گئے 

کئی سیاسی ،سماجی و مذہبی شخصیات نے دکھ کا اظہار کیا 

مینڈھر //محکمہ ایجوکیشن میں کئی برسوں تک اپنی خدمات انجام دینے والے ماسٹرصاعیحدخان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں ۔ان کی وفات پر کئی سیاسی ،مذہبی اور سماجی لیڈران نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں مقامی و غیر مقامی معززین نے شرکت کی جبکہ ان کو آبائی گائوں میں ہی پُر نم آنکھوں کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔مرحوم محکمہ ایجوکیشن کیساتھ لگ بھگ تین دہائیوں سے زائد وقت کیلئے وابستہ رہے ہیں ۔ محمدصاعیحدخان31اگست 1940کو کیری گلہوتہ علاقہ میں پیدا ہوئے جبکہ وہ محکمہ تعلیم میں 1962کو بطور ٹیچر تعینات ہوئے اس دوران انہوں نے مختلف جگہوںپر سرکاری سکولوں میں بچوں کو تعلیم فراہم کی اور31اگست 1998کو محکمہ سے سبکدوش ہو ئے ۔انہوں نے تین حج اور ایک عمرہ بھی کیا ہوا تھا ۔ان کے سینکڑوں شاگرداس وقت مختلف محکموں میں رہ کر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ان کی نماز جنازہ میں سابقہ ممبر اسمبلی راجوری محمد اسلم خان و کئی دیگر سیاسی لیڈران نے شرکت کی ۔ان کی وفات پر سابقہ وزیر نثاراحمد خان ،سابقہ ایم ایل سی محمد رشید قریشی ،مرتضی خاں ،کانگریس سنیئر لیڈر پروین سرور خان ،پی ڈی پی لیڈر ایڈوکیٹ معروف خان ،ایڈ وکیٹ ندیم رفیق خان ،سرپنچ ایڈو کیٹ اکبر حسین خان جنجوعہ ،بار ایسوسی ایشن مینڈھر کے صدر ایڈوکیٹ جاوید احمد خان ،شرافت اللہ خان ،ایڈوکیٹ بشارت خان ،مولانا فتح محمد ،وسیم احمد خان کے علاوہ کئی معززیں نے معروف استاد کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے ۔
 

محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین عید میلاد پر بھی تنخواہوں سے محروم

حسین محتش
پونچھ//ضلع پونچھ میں محکمہ بجلی سے وابستہ عارضی ملازمین نے محکمہ کے افسران سمیت لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں عید میلاد النبی پر بھی تنخواہ سے محروم رکھا گیا ہے۔ یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے دعویٰ کیا کہ انہیں پچھلے کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے۔ کیجول لیبر یونین پونچھ کے ضلع صدر چودھری فاروق پونچھی، نائب صدر گلزار منہاس اورمحمد شفیع  شیخ نے بتایا کہ ہم دن رات اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دیتے ہیں، حالات اور موسم کیسے بھی ہوں، ہم بجلی کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیںتاہم اس کے باوجود ہمارا استحصال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’گزشتہ کئی ماہ سے ہماری تنخواہ بند پڑی ہے جس کی وجہ سے ہمیں ناقابل بیان مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ ایک دہائی سے محکمہ بجلی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے ہیں،ہم نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ محکمہ کی خدمت میں صرف کیا، اب محکمہ کو چاہئے کہ ہمیں مستقل نوکری فراہم کی جائے۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید میلاد النبی پر بھی انھیں تنخواہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے تمام ملازمین کو مستقل کرنے کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے تنخواہیں واگزار کرنے کا مطالبہ کیا۔
 
 
 

دھندک پنچایت میں بنیادی سہولیات کا فقدان 

رابطہ سڑک برسوں بعد بھی نامکمل ،بجلی کا حال بھی بے حال 

بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سرنکوٹ کے صدر مقام سے الگ بھگ پانچ کلو میٹر دور دھندک پنچایت میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عام لوگ قدیم طرز کی زندگی بسر کررہے ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ پنچایت کی وارڈ نمبر پانچ میں رابطہ سڑک کئی برسوں بعد بھی تعمیر نہیں ہو سکی جبکہ بجلی شعبہ کی جانب سے بھی معیاری سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔مکینوں نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جموں پونچھ شاہراہ کے قریب آباد ہونے کے باوجود بھی ان کو معیاری سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔غلام رسول نامی ایک مقامی نوجوانوں نے بتایا کہ کئی عرصہ سے سڑک رابطہ مکمل نہیں ہو سکا ۔ان کا کہنا تھا کہ کئی سال قبل ایک سڑک نکالی گئی تھی تاہم وہ ابھی تک جوں کی توں ہی پڑی ہوئی ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے صر ف زمینی کی کٹائی کی گئی جبکہ اس کے بعد نہ تو نالیوں کا کوئی بندوبست کیا جارہا ہے او ر نہ ہی اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں بجلی کی ترسیلی لائنوں کیلئے کھمبوں کی قلت پائی جارہی ہے جبکہ لوگوں نے سبز درختوں اور لکڑی کے کھمبے استعمال کئے ہوئے ہیں جو کہ انتہائی خطرے ناک بھی ہیں ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ گائوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی جائیں ۔
 
 

گھمبیر براہمناں میں پانی کی شدید قلت 

پرویز خان
منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کے گھمبیر براہمناں علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے تاہم مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پانی کی مناسب سپلائی کیلئے کام نہیں کیاجارہا ہے ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی دنوں سے علاقہ میں پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے لیکن اس کی بحالی کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔مقامی معززین نے بتایا کہ محکمہ کے ملازمین ڈیوٹی پر حاضر ہی نہیں ہورہے ہیں جبکہ متعلقہ آفیسران نے اس سلسلہ میں لاپرواہی کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ پانی کی قلت کی وجہ سے علاقہ میں درجنوں کنبے متاثر ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جلدازجلد پانی کی سپلائی کو بحال کرنے کی ہدایت جاری کی جائیں ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

پیر پنچال

راجوری میں شدید بارش سے معمولاتِ زندگی مفلوج، کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال شہری پریشان، دکانیں زیر آب، زمین کھسکنے سے کئی ایکڑ اراضی تباہ، رہائشی مکان شدید متاثر

July 7, 2025
پیر پنچال

چھترال پل ایک بار پھر سیلاب کی نذر،روزانہ سینکڑوں افراد متاثر درجنوں دیہات اور ہزاروں افراد کاتحصیل و ضلع ہیڈکوارٹر سے کٹ جانے کا خدشہ

July 7, 2025
پیر پنچال

نئے سڑک منصوبوں کی منظوری نہ ملنے کیلئے بھاجپا ذمہ دار:سناتن دھرم سبھا

July 7, 2025
پیر پنچال

ریاستی درجہ کی بحالی مونسون سیشن میں نہ ہوئی تو عوامی تحریک شروع ہو گی:مظفر خان

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?