مزید خبریں

ڈوڈہ میں کووڈ 19 کے 2 نئے معاملات 

۔4 مریض صحتیاب ،473657 ٹیکے لگائے گئے 

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ میںکورونا وائرس کے صرف 2 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 4 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز ڈوڈہ ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران دو افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور چار مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 30 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7708 پہنچ گئی ہے۔ضلع میں اب تک کوؤڈ 19 سے 133 افراد فوت ہوئے ہیں اور 473657 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
 

کووڈایس ا وپیزکی خلاف ورزی پر21ہزار کا جرمانہ

۔ 1520 ٹیکے لگائے گئے، 1349 نمونے جمع 

رام بن // ضلع رام بن میں کووڈ پروٹوکول کو نافذ کرنے کے لیے نفاذ کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے خلاف ورزی کرنے والوں کو چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر جرمانہ عائد کیا۔انفورسمنٹ ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ کار میں معائنہ کے دوران 20,800 روپے جرمانہ وصول کیا۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ اپنے قریبی CVC پر کوویڈ ویکسی نیشن کی خوراک لیں۔ضلع امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر سریش نے بتایا کہ آج رام بن ضلع میں تقریباً 1520 افراد کو کووڈ ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک دی گئی۔چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 1349 نمونے اکٹھے کیے ہیں جن میں 395 RT-PCR اور 954 RAT نمونے شامل ہیں، علاوہ ازیں ضلع میں مخصوص ویکسی نیشن مراکز میں 1520 افراد کو کووِڈ ویکسین دی گئی ہے۔
 

وکرم رندھاوا کے بیان نے تنازعہ کو جنم دیا

 مقدمہ درج کرنے اورمستقبل میں تقاریر پر پابندی کامطالبہ

نیوز ڈیسک 
جموں//سابق ایم ایل سی اور بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر وکرم رندھاوا کے متنازعہ بیان نے ان کے خلاف پولیس کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید ردعمل کو جنم دیا۔اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام میں سینئر ایڈوکیٹ اور ممتاز سماجی کارکن  شکیل احمد شیخ نے سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا "وکرم رندھاوا کی جانب سے ایک کمیونٹی کے خلاف استعمال کیے گئے ریمارکس انتہائی قابل اعتراض ہیں اور اس لیے یہ نفرت انگیز تقریر ہے اور اس کے مطابق اس کے خلاف فرقہ وارانہ بھائی چارے کو ٹھیس پہنچانے، برادریوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کے لیے تعزیرات ہندکے 153 اے دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہیے‘‘۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تمام لوگوں کو، خاص طور پر ایک کمیونٹی کو ان کی تقریر سے تکلیف پہنچی ہے اور اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔اسی طرح، کارپوریٹر گوجر نگر چودھری محی الدین نے کہا "ہمیں ایسے لیڈروں کی ضرورت نہیں ہے جو دو برادریوں کے درمیان پچر اور نفرت پیدا کریں۔ ایسے لیڈر کو عوام میں بولنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے‘‘۔کارپوریٹر نے کہا کہ ایک طرف مسلمان بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں اور دوسری طرف ایسی نفرت انگیز تقریر دی جا رہی ہے جو بلا جواز ہے اور اس سے ایک کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ان کی تقریر کو جموں و کشمیر کے امن و استحکام کے لیے خطرہ کے طور پر مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو چاہیے کہ وہ مستقبل میں کسی بھی عوامی تقریر/بیان کو جاری کرنے پر پابندی لگائیں تاکہ امن اور بھائی چارہ برقرار رہ سکے۔انہوں نے اشوک کھجوریہ جیسے لیڈروں کی سماج میں فرقہ وارانہ بھائی چارے کے فروغ میں ان کے کردار کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ رندھاوا کو سرعام معافی مانگنی چاہیے۔اپنی پارٹی کے ایس ٹی ونگ کے صدر سلیم چودھری نے ایک سابق رکن اسمبلی کے خلاف گرفتاری اور ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس نے ایک کمیونٹی کے خلاف اپنے تضحیک آمیز تبصروں سے تنازعہ کو جنم دیا تھا۔اپنے بیان میں چودھری نے مطالبہ کیا کہ جموں کے اس سیاستدان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے جس نے ایک کمیونٹی کے خلاف قابل اعتراض بیان دیا ہے تاکہ کوئی بھی سماج میں اختلافات اور نفرت پیدا کرنے کی جرات نہ کر سکے۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سیاسی جماعت کو بھی سیاستدان کے خلاف ان کے ریمارکس پر مثالی کارروائی کرنی چاہیے۔
 
 
 
 

ڈی ڈی سی کونسلر کاہرہ پر نائب تحصیلدار جکیاس کے ساتھ غیر اخلاقی برتاؤ کا الزام 

پٹوار ایسوسی ایشن نے کارروائی نہ کرنے پر احتجاج کی دی دھمکی، معراج ملک نے کی تردید 

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //آل جموں و کشمیر پٹوار ایسوسی ایشن نے ڈی ڈی سی کونسلر کاہرہ معراج الدین ملک و اس کے حامیوں پر نائب تحصیلدار جکیاس محمد تسلیم کے ساتھ غیر اخلاقی برتاؤ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے حکام سے ڈی ڈی سی کونسلر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلہ میں پیر کے روز پٹوار ایسوسی ایشن کے ضلع صدر ڈوڈہ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس دوران انہوں نے کہا چھ روز قبل ڈی ڈی سی کونسلر کاہرہ معراج الدین ملک اپنے حمایتیوں کے ہمراہ تحصیل چلی پنگل کی نیابت جکیاس میں داخل ہوئے اور نائب تحصیلدار دفتر کو تالا لگا کر اس کے ساتھ غیر اخلاقی برتاؤ و ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیا۔انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر مذکورہ ڈی ڈی سی کونسلر و اس کے حامیوں پر قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو وہ اتحادی ملازمین یونینوں کے ہمراہ صوبہ جموں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کریں گے۔ادھر ڈی ڈی سی کونسلر نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی شکایات پر گیارہ بجے کے قریب نائب تحصیلدار جکیاس کے دفتر پہنچے اور وہ غیر حاضر پائے گئے۔انہوں نے کہا کہ وہاں پہنچنے کے آدھا گھنٹہ بعد نائب تحصیلدار دفتر میں آئے تب تک انہوں نے تالا لگا دیا تھا۔معراج الدین ملک نے کہا کہ نائب تحصیلدار نے ڈی ڈی سی کونسلر کے پروٹوکول کو کوئی اہمیت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ جو ملازم و آفیسر ڈیوٹی کے پابند نہیں ہیں وہ اس حلقہ میں رہنے کے اہل نہیں ہیں۔. ڈی ڈی سی کونسلر نے کہا کہ لوگوں کو معمولی سے کام کے لئے کئی ہفتوں تک دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں جو کہ مجھ سے برداشت نہیں ہوتا ہے۔