Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 3, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
14 Min Read
SHARE

موسم سرماکیلئے ایس ڈی آر ایف کی بچائو ٹیمیں 

 تیاریوںکا جائزہ لیاگیا
سری نگر// اے ڈی جی پی دانش رانا کمانڈنٹ جنرل ہوم گارڈز، سول ڈیفنس اور ایس ڈی آر ایف جموں وکشمیر نے ہوم گارڈز ، سول ڈیفنس اور ایس ڈی آر ایف کے اَفسران کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں ایس ڈی آر ایف کی اِمدادی ٹیموں ہوم گارڈز اور شہری دفاع کے رضاکار کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔دورانِ میٹنگ کمانڈنٹ ایس ڈی آر ایف فسٹ بی این سرینگر کم ڈائریکٹر سول ڈیفنس اینڈ ایس ڈی آر ایف کشمیر کو ہدایت دی گئی کہ وہ آنے والے سرمائی موسم اور برف باری کی پیش گوئی سے نمٹنے کے لئے تمام اَفرادی قوت اور آلات کو تیار رکھیں۔ اَفسران کو سول اور پولیس اِنتظامیہ کے ساتھ قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی گئی۔بعد میں کمانڈنٹ جنرل نے ڈویژنل کمانڈنٹ ہوم گارڈس کشمیر ایس ڈی آر ایف فسٹ بی این ایچ کیو آر ایس کے دفاتر اور ایس ڈی آر ایف اہلکاروں کے لئے عارضی شیڈ کی تعمیر کی خاطر بمنہ میں نشاندہی کی گئی اراضی کا بھی دورہ کیا۔میٹنگ میں حسیب الرحمان کمانڈنٹ ایس ڈ ی آر ایف فسٹ بی این ، فردوس اقبال ایس ایس پی ڈویژنل کمانڈنٹ ہوم گارڈز کشمیر،جی ایل شرماایس ایس پی سٹاف آفیسر ٹو کمانڈنٹ جنرل اور عمارہ نسیم ڈی وائی ایس پی، ڈی۔ کنٹرولر سی ڈی سری نگر نے شرکت کی۔اِس کے علاوہ ڈویژنل کمانڈنٹ ہوم گارڈز کشمیر کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ ہوم گارڈرضاکاروں کی ٹیموں کو ایس ڈی آر ایف کی مدد کے لئے تیار کریں۔
 
 

جموں و کشمیر یونائیٹڈ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کا جموں میں احتجاج

یو این آئی
 
جموں// جموں و کشمیر یونائیٹڈ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن (جے کے یو ایس ٹی اے ) نے منگل کے روز یہاں اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔احتجاجی ‘ہمارے ساتھ انصاف کرو انصاف کرو’ وغیرہ جیسے نعرے لگا رہے تھے ۔ان کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ سکولوں میں پرائمری سطح کے کلاسز بھی جلد از جلد شروع کئے جانے چاہئے ۔احتجاج کے دوران ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہ ملازموں کی اولڈ اسکیم لاگو کی جانی چاہئے تاکہ بڑھاپے میں ملازموں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر پالیسی صرف کاغذوں تک ہی محدود ہے جبکہ زمینی سطح پر اس کو کہیں بھی عمل میں نہیں لایا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا: ‘یہی وجہ ہے کہ کچھ اسکول ایسے ہیں جہاں اساتذہ زیادہ جبکہ بچے کم ہیں اور کئی اسکول ایسے ہیں جن میں بچے زیادہ جبکہ اساتذہ کم ہیں’۔موصوف عہدیدار نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی تاکہ اس پالیسی کو صحیح طریقے سے لاگو کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ کئی لیکچررس گذشتہ نصف سال سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ان کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ اب اسکولوں میں پرائمری سطح کے کلاسز بھی شروع کرے تاکہ بچوں کو مزید تعلیمی نقصان نہ اٹھانا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ بچے نہ صرف اپنے اساتذہ کو بھول گئے ہیں بلکہ اپنا نام لکھنا بھی بھول گئے ہیں۔
 
 

آزادی کا امرت مہا اتسو

گاندربل میں گرام پنچایتوں میں رضاکارانہ عمل کو فروغ دینے پر ویبنار

ارشاد احمد
گاندربل//آزادی کا امرت مہا اتسوکے موقع پرڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی گاندربل نے ’گرام پنچایتوں میں رضاکارانہ صلاحیت کافروغ‘کے موضوع پرایک ویبنار منعقد ہوا۔یہ پروگرام سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی گاندربل تبسم جی کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ ایڈوکیٹ شیخ عمران نے کلیدی اسپیکر کے فرائض انجام دئے۔ ایڈوکیٹ شیخ عمران نے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ رضاکارانہ سرگرمیاں ملک کی سماجی واقتصادی ترقی میں خاص طور پر دیہی علاقوں میں اہمیت کی حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ کردار روایتی کردار سے بدل رہا ہے۔ اب رضاکارانہ شعبے میں دیکھ بھال، خیراتی فلاح و بہبود سے بااختیار بنانے اور ترقی کی طرف زور دینے میں واضح تبدیلی آئی ہے۔ رضاکارانہ طور پر PLVکی موجودگی آج واضح طور پر نظر آتی ہے جو پہلے کبھی نہیں تھی۔ اب وہ قانونی خدمات کے معاملے میں ترقی اور دیہی تبدیلی کی طرف اپنا نقطہ نظر وسیع کر رہے ہیں۔ویبنار میں سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی گاندربل، پینل وکلا، PLVs، قانون کے طلبا اور سنٹرل یونیورسٹی کشمیر تولہ مولہ کے سوشل ورک شعبہ کے طلبا نے شرکت کی۔
 

 ڈاکٹر فاروق کی این ای ای ٹی میں کامیاب ہوئے طلاب کو مبارکباد

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے این ای سی ٹی میں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکے بہتر مستقبل کے لئے دعا کی ہے۔انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلاب خصوصاً جموں کے 18سالہ تنمے گپتا کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ڈاکٹر عبداللہ نے کامیاب طالب علموںکے والدین اور ان کے اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے جتنی ایک طالب علم کی محنت کام آتی ہے اتنا ہی والدین خصوصاً اساتذہ کی محنت اور لگن بھی کارفرما ہوتی ہے ۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ ،جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر جموں ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا، صوبائی یوتھ صدر اعجاز جان اور ترجمان عمران نبی ڈار نے بھی کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
 

ڈگری کالج ترال میںڈرگ ڈی ایڈیکشن پروگرام

سید اعجاز 
ترال//گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں منگل کو” ڈرگ ڈی ایڈیکشن “کے موضوع پر ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں کالج کے طالب علموںکی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پروگرام میں مقررین نے اس بدعت کو ختم کرنے اور سگریٹ نوشی کرنے والے افراد سے دوستی نہ کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے طلباءکو ہر حال میں ہمت اور حوصلے سے کام لینے کی تاکید کی ۔پروگرام میں طلباءنے بھی مقالے پیش کئے ۔کالج کے پرنسپل نے بھی اپنے خطاب میں طلباءسے اس بدعت سے دور رہنے کی تاکید کی ۔
 

بجبہاڑہ میں نقب زن سرگرم

ہفتے میں کئی گاڑیاں اڑالی گئیں 

سرینگر// بجبہاڑہ میںگزشتہ ایک ہفتے کے دوران نقب زنوں نے کئی گاڑیوں کو اڑا لیا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک آلٹو گاڑی کو دن دھاڑے اڑا لیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں نقب زنی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
 

کپوارہ میں ’محفل یاراں‘ کا انعقاد 

اشرف چراغ 
کپوارہ//کلچرل فورم کپوارہ اور انجمن صدائے فن راجواڑ نے محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا جس میں کئی شعراءنے شرکت کی ۔مشاعرے کی صدارت مجروح کشمیری نے انجام دی ۔انجمن صدائے فن کے صدر زاہد جمال بانڈے نے محفل کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا اور جواں سال خاتون شاعرہ ربینہ قریشی رتبہ نے نعت نبی پیش کر کے آن لائن مشاعرہ میں شامل شعراءکو محظوظ کیا ۔ آن لائن مشاعرے میں صفدر یوسف ،ماہر تعلیم جاوید احمد بانڈے ،معروف براڈ کاسٹر محمد عاشق کھانڈے ،ساحل احمد ڈار اورکشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار اشرف چراغ بھی شامل ہوئے ۔تقریب کے اختتام پر معروف براڈ کا سٹر محمد حسین ظفر کا کلام محمد عاشق کھانڈے نے منفرد انداز میں پیش کیا ۔
 

بجرنگ دل کارکنوں کے خلاف کارروائی کی جائے:اے این سی

سرینگر// عوامی نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ میر محمد شفیع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بجرنگ دل جموں کے ترجمان اور ان کے کارکنوں کی طرف سے جموں میں تنظیم کے صدر مظفر احمد شاہ،محبوبہ مفتی اور محمد یوسف تاریگامی کے خلاف ناشائستہ الفاظ کا استعمال کرکے اپنا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجرنگ دل کے اس اقدام سے جموں کشمیر کے عوام میں زبردست تشویش کے علاوہ غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور یہاں صدیوں سے قائم آپسی بھائی چارہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔انہوںنے بجرنگ دل کے ان تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
 

حقانی ٹرسٹ کا حضرت سید جانباز ولیؒ کو گلہائے عقیدت

 سرینگر//حقانی میموریل ٹرسٹ نے حضرت سید جانباز ولیؒ کو ان کے عرس پر گلہائے عقیدت پیش کیا ہے۔ ایک بیان میںٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمید اللہ حقانی اور جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈار نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت سید جانباز ولیؒکے تاریخ ساز اسلامی کارناموں میں تبلیغ دین اور علمی و روحانی کمالات شامل ہیں ۔ٹرسٹ سے وابستہ دیگراداروں نے بھی خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
 

اشتیاق بیگ سے اظہار تعزیت 

سرینگر//ڈائریکٹرسکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر، ایڈیشنل صوبائی کمشنر قاضی سرور اور سابق ڈی جی ٹورازم کے علاوہ مختلف انجمنوں اور شخصیات نے نگوا سکمزکے صدر اشتیاق بیگ کے والد نسبتی کے انتقال پر تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا ہے۔ ڈائریکٹر سکمزڈاکٹر اے جی آہنگر، ایڈیشنل صوبائی کمشنر کشمیر قاضی سرورسمیت کئی افرادنے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے ۔خبر رساں ادارے سی این آئی نے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبہ بالخصوص اشتیاق بیگ سے تعزیت اور ہمدری کااظہار کیا ہے ۔
 

ہماچل میں کانگریس کی ضمنی انتخابات میں جیت 

جے کے پی سی سی نے مبارکباد دی

سرینگر //جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) نے منگل کو ہماچل پردیش کانگریس کمیٹی کانگریس کو ضمنی انتخابات جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے بی جے پی حکومت کی غلط اور عوام دشمن پالیسیوں کی شکست قرار دیا۔جے کے پی سی سی صدر غلام احمد میرنے ہماچل پردیش کانگریس کمیٹی کو تین اسمبلی اور ایک لوک سبھا حلقہ کے ضمنی انتخابات میں اپنی جیت درج کرنے پر مبارکباد پیش کی۔میر نے کہا کہ کانگریس کی جیت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ لوگوں نے بی جے پی حکومت کو مسترد کر دیا ہے، جو انہیں معاشی بحران، بے روزگاری کی طرف دھکیلنے کے علاوہ پیٹرول، ڈیزل اور زندگی گزارنے کے لیے درکار دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے مثال اضافہ کی وجہ سے بھاری بوجھ ڈالنے کے لیے ذمہ دار تھی۔
 

 کولگام تھانہ میں خواتین ہیلپ ڈیسک کا افتتاح

سرینگر// کولگام پولیس نے کولگام تھانے میں خواتین ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا ہے۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایس ایس پی کولگام ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی تھے ۔ ان کے ساتھ ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈی وائی ایس پی ڈار، ایس ایچ او کولگام اورضلع کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ہیلپ ڈیسک کا مقصد گھریلو تشدد کا شکار ہورہی خواتین کی طرف سے کی جارہی تمام فون کالوں کا جواب دینا ہے۔ضلع میں خواتین/لڑکیوں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہیلپ ڈیسک ان خواتین کی ضروریات کو پورا کرے گا جنہیں تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور خواتین کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے شکایات درج کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور انچارج ہیلپ ڈیسک کو یہ کام سونپا جائے گا کہ وہ خاتون تحقیقاتی افسران کو متاثرہ خواتین/لڑکیوں کی شکایات سے نمٹنے اور ان کی تحقیقات کے لیے تربیت دیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ
تازہ ترین
فوجی کارروائی اچانک رک جانے سے ہم نے موقع گنوا یا، مودی ٹرمپ کے بیان پر جواب دیں: کانگریس
برصغیر
ہندوستان ہمیشہ ہماری مسلح افواج کا شکر گزار رہے گا: مودی
تازہ ترین
عمر عبداللہ کا کپواڑہ میں پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ
تازہ ترین

Related

کشمیر

ہندو پاک ڈی جی ایم اوز کا رابطہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پرفائر بندی پر اظہار اطمینان

May 12, 2025
کشمیر

ہمارا ہدف ملی ٹینٹ تھے، پاکستانی فوج نہیں فوجی اڈے اورسسٹم مکمل طور پر فعال:ڈی جی ایم او

May 12, 2025
کشمیر

پاکستانی ارادے پڑھنے کی جادوئی چھڑی نہیں جنگ بندی ہو چکی ، نقصانات کا معاوضہ دیا جائیگا: وزیراعلیٰ

May 12, 2025
کشمیر

سرینگر سمیت سبھی 32ہوائی اڈے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنیکا اعلان

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?