مزید خبریں

پوسٹ میٹرک اور گریجویٹ سکالر شپ ک

 آخری تاریخ میں20نومبر تک توسیع

سری نگر//محکمہ قبائلی امور نے پوسٹ میٹرک اور گریجویٹ سکالر شپ کے تحت قبائلی طلاب کے لئے نیشنل سکالر شپ پورٹل ( این ایس پی ) پر درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے جس میں پیشہ ور کالجوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔اِس سے قبل آخری تاریخ 30 ؍ اکتوبر 2021ء کو مقرر کیا گیا تھا جسے اَب 20 ؍ نومبر 2021ء تک بڑھا دی گئی ہے۔قبائلی برادری کی دو سالہ نقل مکانی کے پیش نظر طلباء کو مشورہ دیا گیا کہ وہ دستاویزات کے ساتھ آن لائن فارم بھریں اور آدھار معلومات کی تازہ کاری کو یقینی بنائیں۔محکمہ قبائلی امور نے اِس برس 30 کروڑ روپے کا اَب تک کا سب سے زیادہ سکالر شپ مقرر کیا ہے جس میں پوسٹ میٹرک اور پری میٹرک سکالر شپ کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ محکمہ نے کل 8کروڑ ورپے کی رقم ڈی بی ٹی موڈ کے تحت تقسیم کرنے کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف قبائلی امور کے حق میں جاری کی۔پروفیشنل کالجوں کے زائد اَز  6000 طلباء کو پوسٹ میٹر اور گریجویٹ سکالر شپ کے تحت مستفید کرنے کا ہدف ہے جس کے لئے 12 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔پوسٹ میٹرک اور گریجویٹ سکالر شپ کے لئے اِدارے کی تصدیق کی آخری تاریخ 30 ؍ نومبر 2021ء مقرر کی گئی ہے۔ مزید برآں، چیف ایجوکیشن اَفسران سے کہا گیا ہے کہ وہ پری میٹرک سکالرشپ کے لئے الگ اکاؤنٹ کھولیں جو کہ طلبہ کی بڑی تعداد کے پیش نظر سکیم کے تحت اہم جزو ہے۔سیکرٹری قبائلی امور ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ محکمہ تمام سکیموں کے تحت زیادہ سے زیادہ طلباء کو درخواست دینے کی ترغیب دے رہا ہے۔
 
 
 

عرس مبارک حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی 

۔ 11روزپر مشتمل ایام 7نومبر سے شروع ہوں گے 

سرینگر//حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی ؒ کے عرس کے سلسلے میںوادی بھر میں 7نومبرسے درگاہوں ، خانقاہوں اور عبادت گاہوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ آستان عالیہ خانیاراورسرائے بالا میں گیارہ روز پر مشتمل ایام کے دوران مختلف تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جس دوران ختمات المعظمات اور درودواذکار کی مجالس منعقد ہونگی ۔ وادی کے دیگر آستانوں ، درگاہوں اور عبادت گاہوں میں بھی خصوصی مجالس منعقد کی جارہی ہیں ۔ 
 
 

آغا حسن روبہ صحت 

بڈگام میں نماز جمعہ کی پیشوائی کی

سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن نے تین ماہ بعد مرکزی امام باڑہ بڈگام میں نماز جمعہ کی پیشوائی کی۔موصوف گزشتہ تین ماہ سے زیر علاج تھے ۔انہوںنے خطبہ جمعہ کے دوران ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُن کی صحتیابی کیلئے دعا کی اور مزاج پرسی کرتے رہے۔
 
غیر قانوی کان کنی ،سویہ بگ میں 9افرادٹپر سمیت گرفتار 
سرینگر//بڈگام پولیس نے غیر قانونی کان کنی کرنے پر9افراد کو گاڑیاں سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس پوسٹ سویہ بگ نے سویہ بگ بازارمیںناکہ چیکنگ کے دوران غیر قانونی کان کنی اور نقل وحمل کے الزام میں 9افراد کو گرفتارکر لیا اور 9ٹپر زیر نمبراتJK01AG-7570 ،Ch.No-21858، JK03B-8720 ،JK03B-8991 ، JK13C-4104، JK01C-8434 ،JK05A-5908 ،JK05B-8498 اورJK01AG-4311کو ضبط کیا۔ گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت مزمل بلال ساکن نصر اللہ پورہ،جہانگیر احمد گنائی ساکن کاکزمرن،آصف فاروق مگلو ساکن پتلی باغ،مقصود احمد ڈار ساکن نصر اللہ پورہ،سمیع اللہ پرے ساکن گریند کلاں،عنایت حسین ساکن بٹ پورہ،امتیاز احمد میر ساکن گلوان پورہ، اعجاز احمد ملہ اوراعجاز احمد میر ساکنان بمنہ کے طور پرہوئی ہے۔ بڈگام تھانہ نے ا س سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 331/2021کے تحت کیس درج کیاہے ۔
 

فاروق اندرابی کااظہار تعزیت

سرینگر//اپنی پارٹی کے میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی نے ولی محمد ساکن دولت پورہ چاڈورہ کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں اندرابی نے مرحوم کو ملنسار شخص قرار دیا جو ہمیشہ ضرورتمند وں کی مدد کرتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اُن کی کمی علاقے میں شدت سے محسوس کی جائے گی۔فاروق اندرابی نے ڈاڈاونپورہ چاڈورہ کے ایڈوکیٹ سید سجاد گیلانی کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا جن کے فرزند یامین سجاد حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوگئی۔
 

منشیات مخالف مہم

پلوامہ اوراننت ناگ میں 5افراد گرفتار

سرینگر//منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے پلوامہ اور اننت ناگ میں5 افراد کو گرفتارکرکے اُن کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیاءکو برآمد کیا ۔ ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی کی ہدایت پر ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر کی سربراہی میں ایک ٹیم نے پرچھو علاقے میں ایک مخصوص جگہ پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران عمران شیخ ساکن علمدار کالونی پرچھو کے قبضے سے ممنوعہ ادویات کی 13بوتلیں برآمدکی گئیں۔پوچھ تاچھ پر گرفتارشہری نے انکشاف کیا کہ اس دھندے میں ایک اور شخص ملوث ہے جواسے ممنوعہ نشیلی اشیاءکی ایک اور کھیپ حوالے کرنے آرہا ہے۔اس اطلاع پر پولیس کی ایک ٹیم نے بائز ڈگری کالج پلوامہ کے قریب قائم ایک چوکی پر ایک( گرینڈ i10)گاڑی کو روکا جس کو گوہر احمد نجار ساکن پنگلنہ چلا رہا تھا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے کوڈین کی 11بوتلیں، ممنوعہ ادویات کی 1700 نشیلی ٹیکیاںاور80ہزار روپئے نقدی برآمد ہوئے۔ اسے گرفتارکر کے استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔تحقیقات کے دوران دو مزید افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت اعجاز احمدبٹ عرف مہدی ساکن پنگلنہ اور جاوید احمد ڈار ساکن ٹہاب پلوامہ کے طور پرہوئی۔اس مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 302/2021کے تحت پلوامہ تھانہ میں ایک کیس درج کیا گیا۔اسی طرح کی ایک اور کارروئی میںچوکی افسر جنگلات منڈی چوکی کو ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ڈونی پوا اننت ناگ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی۔تلاشی کے دوران پولیس نے اس کے قبضے سے 5کلو گرام چرس پاﺅڈر بر آمد کی۔مذکورہ شہری کی شناخت عبدالمجید گنائی ساکن شیرپوربالا اننت ناگ کے طور پر ہوئی۔اس سلسلے میں ایف آئی آرنمبر 473/ 2021 کے تحت کیس درج کرلیا گیا۔
 

 آزادی کا امرت مہااُتسو

محکمہ اطلاعات کے کلچرل یونٹ کا ثقافتی پروگرام

سری نگر//آزادی کا امرت مہا اُتسو جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر جوائنٹ ڈائریکٹوریٹ اِنفارمیشن کشمیر ( جے ڈی آئی کے ) کے کلچر یونٹ کی جانب سے جمعہ کو ڈائریکٹر اِنفارمیشن کے آڈیٹوریم ہال میں ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا۔اِس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر اِرشاد احمد راتھر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے اور ڈائریکٹر کلچر عبدالاحد ، برہان حسین اور دیگر اَفسران و ملازمین بھی موجو دتھے۔معروف فنکار مشتاق احمد ساز نواز نے سازنینا، لائٹ موسیقی مزمل معراج اور نگہت یاسمین نے پیش کیا ۔ اِس کے بعد کشمیری لوک چھکری اور روف غلام محمد بٹ ، غلام محی الدین کندے اور فیروز احمد شاہ نے پیش کیا ۔