ڈوڈہ میں کووڈکے 3 نئے مثبت معاملات
۔4 مریض صحتیاب،504939 ٹیکے لگائے گئے
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں کووڈ 19 کے 3 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور چار مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈوڈہ ضلع میں ہوئی کودڈ جانچ کے دوران صرف 3 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور چار مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 21 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7743 پہنچ گئی ہے۔ضلع میں اب تک کوو¿ڈ 19 سے 133 افراد فوت ہوئے ہیں اور 504939 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
ضلع کشتواڑ میں کووڈ ویکسین رجسٹریشن مہم
جموں// فوج نے ضلع کشتواڑ میں COVID ویکسین رجسٹریشن مہم کا انعقاد کیا۔ پورے ہندوستان میں کووڈ کیسز میں اضافے کی وجہ سے، کشتواڑ کے تمام لوگوں کی ویکسی نیشن کے عمل میں مدد اور تیز رفتاری کے لیے COVID ویکسین رجسٹریشن مہم کے لیے ایک پہل کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی۔ مہم کے دوران لوگوں کو COWIN ایپ کے ذریعے COVID-19 ویکسین کے لیے آن لائن رجسٹریشن کے بارے میں آگاہی دی گئی اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ خود کو اور اپنے خاندان کے افراد کو اس کے لیے رجسٹر کرائیں۔ مہم کے دوران کل 35 افراد کو رجسٹر کیا گیا۔