Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 29, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
15 Min Read
SHARE

پلوامہ ضلع ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن : روہت کنسل

ترقیاتی منظر نامے اور سرمائی تیاریوں کا جائزہ لیا

پلوامہ//پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ اطلاعات روہت کنسل نے پلوامہ کا دورہ کیا تاکہ ضلع میں مجموعی ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا جاسکے۔اُنہوں نے تمام مرکزی اور یوٹی حکومت کی ترقیاتی اور سماجی سیکورٹی سکیموں کا جائزہ لیا ۔اُنہوں نے مختلف محکموں کی کارکردگی اورضلع اِنتظامیہ کی سرمائی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل جوکہ ضلع پلوامہ کے سیکرٹری اِنچارج بھی ہیں، نے تمام محکموں کی شعبہ وار کارکردگی کا بھی جائزہ لیا ۔ اُنہوں نے کہاکہ جموںوکشمیر حکومت مشکلات کو دُور کرنے،سماجی و فلاحی سکیموں کو تمام اہل شہریوں کے لئے آسانی سے قابل رَسائی بنانے کے لئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے ۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام استفادہ کنند گان کی سکیموں کی صد فیصد سیچوریشن کو یقینی بنانے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے باقاعدہ عوامی رَسائی سرگرمیاں شروع کریں۔پرنسپل سیکرٹری نے ڈسٹرکٹ کیپکس منصوبہ اور ضلع میں دیگر اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایات جاری کیں کہ وہ تمام بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کی وقتاً فوقتاً نگرانی کریں اور ان کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے پاورڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ بجلی کے چارجز ادا نہ کرنے والے ٹاپ نادہندگان کی لائن منقطع کی جائے اور بجلی چوری پر قابو پانے کے لئے رات گئے انسپکشنوں کا عمل مزید تیز کیا جائے۔محکمہ بجلی کے اَفسران کو سردیوں میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے کی واضح ہدایات جاری کی گئیں۔اُنہوں نے کہا کہ عام شہریوں کو کم از کم پریشانی کو یقینی بنانے کے لئے پیشگی منصوبہ بندی اور وسائل کی بہترین تقسیم کو اپنائیں۔پرنسپل سیکرٹری نے اَفسران سے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ ضلع ترقی اور خوشالی کی راہ پر گامزن ہے اور اگر اَفسران اور دیگر شراکت دارفعال رہیں تو اسے ترقیاتی ماڈل بنایا جاسکتا ہے۔ اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ کسی بھی سرکاری افسر کی کوتاہی کوبرداشت نہیں کی جا سکتی اور افسران کو عوامی خدمات کو قابل رسائی بنانے میں سب سے آگے آنا چاہیئیاِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے بذریعہ پاور پوائنٹ پرزنٹیشن ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ کے تحت ترقیاتی سرگرمیوں اور جے جے ایم ، بیک ٹو وِلیج ، پی ڈبلیو ڈی ، بجلی، پی ایچ اِی ، سوشل بہبود اور دیگر شعبوں کی سکیموں کی حصولیابیوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا ۔میٹنگ میں چیف اِنجینئر پی ڈی ڈی ، منیجنگ ڈائریکٹر پی ڈی ڈی ، ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے علاوہ تمام ضلعی اور سیکٹورل اَفسران نے شرکت کی۔
 
 

مشیر فاروق خان نے غزلوں کے مجموعہ پر ایک کتاب جاری کی

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج ابھینو تھیٹر کے کے ایل سیگل ہال میں غزلوں کے مجموعہ پر ایک کتاب بعنوان ’’ دشتِ وحشت ‘‘ جاری کی۔ذوالفقار نقوی کی کتاب 99غزلوں ، نظموں کا مجموعہ ہے جن میں اِنسانی اَقدار ، قومی یکجہتی ، جذباتی کتھا رسس اور بہت کچھ شامل ہیں۔اِس موقعہ پر اَپنے خطاب کرتے ہوئے مشیر فاورق خان نے نوجوانوں میں اُردو تعلیمی اِداروں میں داخلے کے لئے دلچسپی میں کمی پر تشویش کا اِظہار کیا ۔اُنہوں نے اُردو اکیڈیمی اور دیگر زبان سے محبت کرنے والوں کو اِس کے اِستعمال کو فروغ دینے کی ترغیب دی۔ اُنہوں نے ہندوستان کی امیر مادری زبان کی وراثت کو زندہ رکھنے میں جموںوکشمیر کے لوگوں کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے مصنف کو ان کی تیسری کتاب جاری کرنے پر مبارک باد دی اور سامعین سے درخواست کی کہ وہ ان کے سابق کاموں کو بھی دیکھیں۔مصنف ذوالفقار نقوی شیعہ برداری سے تعلق رکھنے والی ایک ممتاز اَدبی شخصیت ہیں جن کی کتابیں بیرونِ ہندوستان میں بھی پڑھی جاتی ہیں۔ذوالفقار نقوی اِس وقت گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول مینڈھر میں بحیثیت اِنگلش لیکچرر کام کر رہے ہیں۔تقریب کا اہتمام اَدبی آرگنائزیشنوں تحریک بقاء ِ اُردو اور انجمن فروغ اُردو نے کیا تھا ۔ اِس موقعہ پر اُردو پس منظر سے تعلق رکھنے والے متعدد ماہرین تعلیم اور اَدبی شخصیات موجود تھیں۔
 
 

 سیاحت محکمہ کی پونے ٹریویل آپریٹروں کے ساتھ تبادلہ خیال میٹنگ 

پونے آئی آئی ٹی ایم میںمحکمہ نے ایوارڈ حاصل کیا

سری نگر//جموںوکشمیر سیاحت محکمہ نے اِن دنوں پونے میں منعقد ہونے والے اِنڈیا اِنٹرنیشنل ٹریول مارٹ ( آئی آئی ٹی ایم ) کے موقعہ پر شہر کے ٹور اور ٹریول آپریٹروں کے ساتھ ایک اِستفساری تبادلہ خیال میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں پونے کے ممتاز ٹور آپریٹروں نے شرکت کی۔اِس تقریب کا مقصد جموںوکشمیر یوٹی کے سیاحتی مقامات کی نمائش کرنا اور سیاحوں کو جموںوکشمیر کا دورہ کرنے کی دعوت دینا تھا۔اِستفساری تبادلہ خیال میٹنگ میں ناظم سیاحت جموں وویکا نند رائے ،ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو اور ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت وسیم نے شرکت کی۔وویکا نند رائے اور ڈاکٹر جی این ایتو نے سفری برداری کے اَرکان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے گذشتہ چند مہینوں میں محکمہ سیاحت کی طرف سے شروع کی گئی سرگرمیوں کی تفصیلات دیں۔ اُنہوں نے پونے کے ٹریول آپریٹروں کو اُن 75پُر کشش لیکن کم معروف مقامات کے بارے میں مطلع کیا جنہیں محکمہ بڑے پیمانے پر فروغ دینے اور پونے میں مقیم چھٹیاں منانے والوں کو جموںوکشمیر یوٹی کا دورہ کرنے کی ترغیب دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔ اُنہوں نے انہیں محکمہ کی جانب سے سیاحتی شعبے کی بحالی کے لئے اُٹھائے گئے کئی دیگر اقدامات کے بارے میں بھی بتایا جس کے نتیجے میں گذشتہ مہینوں کے دوران ملکی سیاحوں کی آمد میں اِضافہ ہوا ہے۔اِس موقعہ پر وسیم راجہ نے جموں وکشمیر کے آف بیٹ مقامات کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔دَکن کالج پونے میں شعبہ کی جانب سے ایک ڈرائنگ مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں شہر کے مختلف کالجوں کے طلاب نے حصہ لیا۔اِس کے علاوہ آئی آئی ٹی ایم میں جموںوکشمیر کے سٹال پر مقامی لوگوں اور ٹریکول ایجنٹوں کا بہت زیادہ رَش دیکھنے میں آیا اور جموںوکشمیر کے ٹریول ایجنٹوں کے ردِّ عمل سے خوش ہوئے۔یہ رَسائی اِس برس محکمہ طرف سے ملک بھر کے کئی بڑے شہروں اور بازاروں میں شروع کی گئی وسیع تر تشہیری مہم کا حصہ تھی جس کے حوصلہ اَفزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔محکمہ کو کل شام آئی آئی ٹی ایم کی ایوارڈ تقریب میں ’’ بیسٹ ڈومیسٹک ٹوراِزم پرموشن ایوارڈ ‘‘ سے نوازا گیا۔
 
 

عمرعبداللہ کشتواڑوارد، آج عوام سے کرینگے خطاب

عاصف بٹ
کشتواڑ//دفعہ370 کی منسوخی کے بعد پہلی مرتبہ نیشنل کانفرس کے نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ عمرعبدللہ اپنے دوروزہ دورے پر ایتوار چار بجے کشتواڑ پہنچ گئے جس دوران پارٹی کے ورکروں نے انکا والہانہ استقبال کیا اور ریلی کی شکل میں انھیں چناب بھون پہنچایا۔ا نکے ہمراہ پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران بھی موجود تھے۔ آج دس بجے وہ کشتواڑ میں پارٹی کے دفتر میں پار ٹی کارکنان سے خطاب کرینگے اور سوموار کو چھاترو میں عوامی جلسے سے خطاب کریںگے۔ قصبہ میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور گذشتہ کئی روز سے پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگائے ہیں۔پارٹی کے چناب ویلی کے زونل صدر سجاد احمد کچلو نے بتایاکہ پارٹی ہائی کمان ہر سال خطہ چناب کا دورہ کرتی ہے لیکن گزشتہ دوبرسوں میں نامساعد حالات کے سبب یہ ممکن نہ ہوسکا۔
 
 
 

ڈوڈہ میں کووڈ 19 کے صرف 2 نئے معاملات  | 2 مریض صحتیاب ،564295 ٹیکے لگائے گئے 

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ میںکووڈ 19 کے صرف دو نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور دو مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ڈوڈہ ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کووڈ جانچ کے دوران دو افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور دو مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 25 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7773 پہنچ گئی ہے۔ ضلع میں اب تک کوؤڈ 19 سے 133 افراد فوت ہوئے ہیں اور 564295 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
 
 

سیوا بھارتی نے ڈوڈہ میں ایمبولینس سروس کا آغاز کیا

عظمیٰ نیوز 
ڈوڈہ// سیوا بھارتی نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے ڈوڈہ ضلع میں عام لوگوں کے لئے ایمبولینس خدمات شروع کیں۔ایمبولینس سروس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر وکاس شرما نے وائس چیئرپرسن سنگیتا رانی کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا۔ایمبولینس کو ڈوڈہ ضلع کے ضرورت مند لوگوں کے لئے ہر وقت دستیاب رکھا جائے گا۔ اس موقع پر اے ڈی سی، سی ایم او  کے علاوہ این جی او کے ممبران بھی موجود تھے۔
 
 

کشتواڑقصبہ کی سنڈے مارکیٹ پورے شباب پر

  سردی کی آمد کے ساتھ ہی گرم ملبوسات خریدنے کیلئے لوگوں کا اژدھام

عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں شبانہ درجہ حررات میں گراوٹ و سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوگوں نے گرم ملبوسات پہنناشروع کردئے ۔اتوارکو لوگوں کی کافی تعداد سنڈے مارکیٹ میں دیکھی گئی جہاں لوگوں نے جم کر گرم ملبوسات کی خریداری کی۔ سنڈے مارکیٹ میں صبح سے لیکر دیر شام تک عام لوگوں کی بھاری بھیڑ نظر آرہی تھی۔بس سٹینڈ سے لیکر ہسپتال چوک تک دوکانداروں نے پٹریوں پر مال سجایا تھا اور لوگوں نے دن گرم جیکٹ، گرم جوتے ،ٹرائوزر و دیگر گرم ملبوسات کی جم کر خریداری کی۔ لوگوں کی بھاری بھیڑ کے سبب ٹریفک بھی سست روی کا شکار رہا۔مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سردی کی شدت کے ساتھ ہی بازاروں میں جہاں دوکاندار بھاری قیمتوں پر کپڑے فروخت کرتے ہیں وہیںانھوں نے سستے اور گرم ملبوسات خریدنے کو ترجیح دی جسکے سبب ایتوارکوبڑی تعداد میں لوگ اس مارکیٹ کا رخ کرکے اپنی ضرورت کاسامان خریدتے ہیں ۔
 
 

 سیب سے لدا ٹرک کھائی میں جا گرا، دو زخمی  

 ایم ایم پرویز
رام بن// اتوار کی شام جموں سری نگر قومی شاہراہ پر رام بن کے قریب کیلاموڑ میں سیب سے لدے ٹرک کے سڑک سے پھسل جانے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور اور کنڈکٹر زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ ایک بھاری ٹرک کشمیر سے بنگلورو جاتے ہوئے کیلاموڑپل کے قریب سڑک سے پھسل گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور کنڈکٹر دونوں زخمی ہوگئے۔ دونوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال رام بن لے جایا گیا۔پولیس نے زخمی ڈرائیور کی شناخت یشودھینا دھیلم 36 ولد یاسیلواپیملم ساکنہ عمر میگیلم ضلع رسلم تمل ناڈو اور جگدیش سنگھ 40 ولد گورویندر سنگھ ساکنہ ضلع ہرٹ تمل ناڈو کے طور پر کی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 

 جموں وکشمیر میں او بی سی کو 27فیصد ریزرویشن د ی جائے:غلام حسن میر

جموں//اپنی پارٹی سنیئر نائب صدر غلام حسن میر نے مطالبہ کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں دیگر پسماندہ طبقہ جات(او بی سی)کو 27فیصد ریزرویشن دی جائے۔ پارٹی دفتر جموں میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے میر نے کہاکہ او بی سی برادری کو بھی آئینی حقوق ملنے چاہئے اور اپنی پارٹی اُن کے لئے لڑے گی۔انہوں نے کہا’’میں حکومت سے گذارش کرتا ہوں کہ اِن کے دیرینہ مطالبات کو تسلیم کیاجائے۔ او بی سی لوگوں کو بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح خاص طور سے ریزرویشن کوٹہ سے متعلق حقوق ملنے چاہئے‘‘۔پروگرام کا اہتمام او بی سی ریاستی کارڈی نیٹر مدن لال چلوترہ نے کیاتھا جس میں ریاستی جنرل سیکریٹری وجے بقایہ، صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ، او بی سی جنرل سیکریٹری درشن مہرا، ضلع صدر جموں رورل، ست پال ورما، راکیش ورما، کلدیپ شکتی، سبھاش چندر کٹھوعہ، اقبال مسکی، اویناش مہرہ وغیرہ نے شرکت کی۔ اس دوران او بی سی ضلع جموں اربن کی کمیٹی کا اعلان کیاگیا ۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش کیلئے آپریشن تیسرے روز بھی جاری ، محاصرہ مزید سخت
تازہ ترین
’ہولسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام‘ کشمیر کے 13 لاکھ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی منوج سنہا
تازہ ترین
کشمیر میں سیب کی پیداوار بڑھانے کے لیے کلین پلانٹ سینٹر قائم کیا جائے گا: مرکزی وزیر
تازہ ترین
ہاجن میں دریائے جہلم میں نوعمر لڑکا غرقآب، بچاؤ آپریشن جاری
تازہ ترین

Related

تازہ ترینخطہ چناب

ڈوڈہ میں دلخراش سڑک حادثہ ، وی ایل ڈبلیو از جان

July 3, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

جموں سرینگر شاہراہ پر رامسو میں سڑک حادثہ ، دویاتری زخمی

July 3, 2025
خطہ چناب

کشتواڑ میںندی نالوں کے قریب جانے پرپابندی عاید | مغل میدان میں پولیس لاٹھی چارج میں کئی افراد زخمی

July 3, 2025
خطہ چناب

کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?