مزید خبریں

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے سانبہ میں ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا

سانبہ//مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے سومورا کو ضلع سانبہ کا دورہ کیا اور جل جیون مشن سکیم کے تحت مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔دورانِ ٹور پروگرام چیف اِنجینئر جل شکتی جموں منیش بھٹ ، سپر اِنٹنڈنٹ اِنجینئر جل شکتی ، پانی سمیتی اَرکان ، سرپنچ اور مقامی لوگ بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر سیّد عابد رشیدشاہ نے رام گڈھ اور وِجے پور تحصیل کے بالترتیب رام گڈھ اور رام پورہ میں واٹر سپلائی سکیم راملو کا معائینہ کیا۔دورے کے دوران چیف اِنجینئر نے پروجیکٹوں کی تفصیلات کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس رام گڈھ 474.60 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے جس سے 5ملحقہ دیہاتوں کے رہائشیوں کو فائدہ پہنچے گا۔وِجے پور تحصیل میں ڈبلیو ڈبلیو ایس رام پورہ کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ پروجیکٹ 439.23 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اور اِس سے گڈوال اور رام پورہ گائوں کا فائدہ پہنچے گا۔مشن ڈائریکٹر نے عمل آوری ایجنسیوں سے کہا کہ وہ تعمیراتی کاموں میں تیزی لائیںاُنہوں نے دورے کے دوران پانی سمیتی اراکین کے ساتھ بھی بات چیت کی ۔پانی سمیتی اراکین نے ہر گھر میں پائیپ پانی کے کنکشن کے مطالبات کو جلد از جلد نمٹانے کے لئے شکر یہ اَدا کیا۔
 
 

محکمہ دیہی ترقی کے ڈائریکٹر کا کٹھوعہ دورہ

 محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

کٹھوعہ// ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں محمد ممتاز علی نے سوموار کو کٹھوعہ ضلع میں افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔میٹنگ کے دوران انہوں نے مرکزی اسکیموں کے نفاذ سمیت محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ کٹھوعہ سوہن لال نے فلیگ شپ اسکیموں جیسے منریگا ، پی ایم اے وائی اور 14ایف سی کے علاوہ دیگر سکیموں کی کامیاب عمل آوری کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دی۔ڈائریکٹر موصوف نے اس دوران افسران پر زور دیا ہے کہ وہ رجسٹرڈ جاب کارڈ ہولڈروں کو 100 دن کا روزگار فراہم کریں اور ساتھ میں منریگا کے تحت کاموں کی ادیگی وقت پر کریں ۔ انہوں نے بی ڈی اوز کو ہدایت دی کہ وہ پی ایم اے وائی اسکیم سے مستفید ہونے کی جانچ کریں اور نادہندگان کو نوٹس جاری کریں۔ڈائریکٹر نے بی ڈی او سے کہا کہ وہ منریگا کے تحت بسوہلی، بنی، برنوتی اور لوہائی ملہار میں سیلف ہیلپ گروپس تشکیل دیں۔ انہوں نے فیلڈ فنکشنز سے ایک ہفتے کے اندر اندر ضلع بانس پلان بنانے پر زور دیا ۔میٹنگ کے دوران کئی ایک معاملات پر بھی غور وخوض کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
 

ڈی سی کشتواڑ نے غیر منظم کارکنوں کے رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا

کشتواڑ// ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے سوموار کو ضلع سطح کی عمل آوری کمیٹی کے اراکین کی میٹنگ کی صدارت کی اور ای-شرم پورٹل پر غیر منظم شعبے کے کارکنوں کی رجسٹریشن میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی کشتواڑ کشوری لال شرما نے شرکت کی۔ سی ایم او کشتواڑ ڈاکٹر آر ایس منہاس؛ ڈی ایس ڈبلیو او کشتواڑ طارق پرویز قاضی۔ ALC کشتواڑ امیت کمار؛ بی ڈی اوز، سی ایس سی کے اہلکار بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔میٹنگ کے دوران اے ایل سی کشتواڑ نے بتایا کہ ای شرم پورٹل کے آغاز کے بعد سے ضلع کے 14290 غیر منظم کارکنوں کو رجسٹر کیا گیا ہے۔ای شرم پورٹل پر غیر منظم کارکنوں/مزدوروں کے رجسٹریشن میں سیکٹر وار پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے،ڈی سی نے مطلوبہ مستفید ہونے والوں کی 100% کوریج کو یقینی بنانے کیلئے رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے کہا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ پی آر آئی کے ساتھ کام کریں تاکہ غیر منظم کارکنوں کے ٹارگٹ ذیلی گروپوں کو ایشرم پورٹل پر رجسٹریشن کے لیے متحرک کیا جا سکے۔ڈی سی نے کہا کہ ای-شرم رجسٹریشن سے غیر منظم کارکنوں کے ڈیٹا بیس کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی
 جو ان کارکنوں کے لیے سماجی تحفظ کی اسکیموں کے فائدہ کو زمینی سطح پر بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔،،،،،،،،،،،،،،،،
 
 
 
 

انتظامیہ بھاجپا کے اشاروں پر کام کرتی ہے 

کشتواڑ میں پانی کا مسئلہ حل ہوا نہ بیروزگاری ختم ہوئی :سجاد کچلو 

اصف بٹ 
کشتواڑ //نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر سجاد کچلو نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ بی جے پی کے اشاروں پر کام کرتی ہے اور عام لوگوں کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی ۔ کچلو کشتواڑ میں کارکنان سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا جب ڈی ڈی سی چیئرپرسن کو چنا گیا تھا اس وقت انتظامیہ نے انہیں کافی تنگ کیا جو سب کے سامنے ہیں اور 6ماہ کے دوران انہیں تین مرتبہ  دھرنے پر بیٹھنا پڑا اور اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان نومنتخب ممبران کی کتنی شنوائی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نہ ہی لوگوں کے کام کر سکتے ہیں اور نہ ہی ان کی کوئی شنوائی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے افسران کے پاس جب بھی کوئی کام کے سلسلے میں جاتا ہے تو اس سے بی جے پی کی چٹھی مانگی جاتی ہے یا انہیں فون کرنے کیلئے کہا جاتا ہے اور یہ سب کچھ غیر جمہوری اور افسوس کن ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشتواڑ میں پاور پروجیکٹوں کی کلیرنس نیشنل کانفرس نے دی اور اب بی جی پی انہیں اپنے پالے میں ڈال رہی ہے ۔کچلو نے مزید کہا کہ سال 2014میں پرھان منتری کے کشتواڑ دورے کے دوران، انہوں نے لوگوں سے بڑے اعلان کئے تھے کہ کشتواڑ میں پانی کی مشکلات دور کی جائے گی اور یہ پانی ٹنل کے ذریعے فراہم کیا جائے گا لیکن نہ ٹنل بنا نہ کشتواڑ میں پانی کی مشکلات حل ہو سکی جبکہ یہاں بیروزگاری بھی روز  روز بہ روز بڑھتی جارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
 
 
 

کشتواڑ میں گاڑی سے آٹھ ڈیٹونیٹرز اور تار بر آمد: پولیس

عاصف بٹ
جموں//  جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں گذشتہ شب پولیس نے ایک مسافر بردار گاڑی کی چھت سے آٹھ ڈیٹو نیٹرز اور تار بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس نے کشتواڑ کے داچھن علاقے میں اتوار کی شب ایک مسافر بردار گاڑی کی چھت پر رکھے گئے ایک بیگ سے آٹھ ڈیٹونیٹر اور تار بر آمد کی۔انہوں نے بتایا کہ بھاندر کوٹ کے نزدیک فوجی چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کی چھت پر ایک مشکوک بیگ دیکھا گیا جس کی تلا شی کے دوران یہ سامان بر آمد کیا گیا۔مذکورہ ذرائع کا کہنا تھا کہ گاڑی کو مسافروں سمیت پولیس تھانہ کشتواڑ پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ حقائق کو سامنے لانے کے لئے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
 
 
 

اکھنور کے گائوں راجوال میں فوج کا مفت طبی کیمپ 

اکھنور //اکھنور کے گائوں راجوال کے لوگوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے فوج نے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔  طبی امداد کی فراہمی گاؤں والوں کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوئی کیونکہ کیمپ میں بڑی تعداد میں لوگ علاج کیلئے  آئے تھے اس دوران بچوں بشمول بزرگوں کو مفت ادویات  فراہم کی گئیں۔بھارتی فوج کے اس اقدام سے فائدہ اٹھانے کیلئے وادی کشمیر کے دور دراز علاقوں سے ہجرت کر کے آنے والے بکروال کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔کویڈ ۔19 پروٹوکول کو ذہن میں رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات کے طور پر گاؤں والوں کو ماسک بھی تقسیم کیے گئے تاکہ وہ خود کو وبائی امراض سے محفوظ رکھ سکیں ۔مقامی لوگوں نے فوج کے اس اقدام کی سرہنا کی ۔
 
 
 
۔۔۔۔۔۔۔
 

جموں میں کورونا کے 28نئے معاملات درج 

جموں //پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں میں کورونا کے 28مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اس دوران جموں صوبہ میں 20افراد اس دوران صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں بڑی تعداد میں لوگوں کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔حکام کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں میں15،ضلع راجوری میں 02،ضلع ڈوڈہ میں03 ، ضلع کشتواڑ میں 02،ضلع رِیاسی میں04، ضلع پونچھ میں 02نئے معاملات  سامنے آئے ہیں جبکہ اودھمپور، کٹھوعہ سانبہ اور رام بن اَضلاع میں سوموار کوکسی نئے مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنأ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
 
 
 

ریل سے اترنے کی کوشش میںخاتون زخمی

محمد تسکین
بانہال// ریلوے ا سٹیشن قاضی گنڈ میں ایک خاتون ریل گاڑی سے اُترنے کے دوران گرکر زخمی ہوگئی۔ زرائع نے زخمی خاتون کی شناخت 38 سالہ رفیقہ بیگم زوجہ نسار احمد ساکنہ مہو منگت تحصیل کھڑی ضلع رام بن کے طور کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کی دوپہر قاضی گنڈا سٹیشن پر اس خاتون نے عجلت کے عالم میں ریل نمبر 04619 سے اترنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے وہ پلیٹ فارم پر گر گئی اور زخمی ہوگئی ،تاہم غنیمت رہی کہ وہ پٹری کی طرف نہیں گر گئی، وہاں موجود مسافروں اور ریلوے پولیس نے خاتون کو فوری طور پر اٹھا لیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے گھرروانہ کیا گیا۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
 

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی

رام بن میں 23,400 روپے جرمانہ وصول

رام بن //ضلع رام بن میں کوویڈ پروٹوکول کے نفاذ کے لئے مہم کو جاری رکھے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر متعدد خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کیا۔نفاذ کرنے والی ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں معائنہ کے دوران 23,400 روپے کا جرمانہ وصول کیا اور یوں1 اپریل 2021 ء  سے اب تک جرمانے کی صورت میں کل
 68,26,700 رقم وصول کی گئی ہے ۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اس کے علاوہ وہ اپنے قریبی ٹیکہ کاری مرکز میں کوویڈ ویکسی نیشن ڈوز لیں۔
 
 
 

 85 فیصد لوگ بھاری ٹیکسوں اور اشیائے ضروریہ کی اونچی قیمتوں کے شکار

 بزرگ شہریوں، طلباء اور دیگر زمروں کی مراعات فوری طورپر بحال کی جائیں: بھیم سنگھ

 نیوز ڈیسک 
سر ینگر / جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر پروفیسربھیم سنگھ نے ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند سے اپیل کی ہے کہ وہ آئین کے تحت اپنے ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو فوری طور پر بزرگ شہریوں، طلباء، معذوروں اور دیگر تمام ہندوستانی شہریوں کی رعایتی مراعات بحال کرنے کی ہدایت دیں، جنہیں آج کی حکومتوں نے واپس لے لیا ہے۔ سی این ایس کے مطابق نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندوستان کے صدر سے درخواست کی کہ وہ ہندوستانی شہریوں کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں حکمرانوں کی آمریت سے بچانے کے لیے مداخلت کریں۔ جموں و کشمیر اور لداخ میں 85 فیصد سے زیادہ لوگ بھاری ٹیکسوں اور ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ سمیت اشیائے ضروریہ کی اونچی قیمتوں کا شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور ہر ایک چیز جن میں سبزی ، پھل، ٹرانسپورٹ، ریلوے، انٹرنیٹ وغیرہ شامل ہیں ۔ غریب آدمی کی حالت خراب ہے اور حکومت کو اس کی فکر نہیں ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرینوں، بسوں وغیرہ میں سفر کرنے والے مسافروں کو کوئی راحت نہیں دی گئی ہے، حالانکہ پبلک ٹرانسپورٹ جیسے بسیں، شارٹ روٹ کیریئر، میٹاڈور، تھری وہیلر اور ٹیکسیاں، حتیٰ کہ ریلوے بھی زیادہ کرایہ وصول کر رہے ہیں۔بزرگ شہریوں اور طلباء اور بہت سے دوسرے طبقے کے لوگ جنہیں اس سے قبل کورونا وائرس کے نام پر کچھ مراعات اور سہولیات حاصل تھیں، یہ تمام مراعات اور سہولیات واپس لے لی گئی ہیں۔پینتھرس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان لوگوں کی جانب سے ایک یادداشت تیار کی جائے گی جو تمام اضافی ٹیکسوں اور مدد کے لیے دستیاب دیگر رعایتوں سے محروم ہیں۔ 1967-1972 تک امن مشن کے تحت موٹر سائیکل پر پوری دنیا کا سفر کرچکے پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ بغیر کسی تاخیر کے لوگوں کو حقیقی راحت ملنی چاہیے۔ ملک کی تمام حکومتوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ لوگ خوراک اور علاج معالجے سے محروم نہ ہوں اور ان وجوہات کے سبب کوئی موت واقع نہ ہو۔