مزید خبریں

ٓآرمڈ پولیس کی چوتھی بٹالین کا ڈگری کالج بشناہ میں سوک ایکشن پروگرام

اے ڈی جی پی کا آتم نربھر بھارت پہل کے تحت مقامی مصنوعات کے فروغ پرزور

جموں//جموں کشمیر آرمڈ پولیس کی چوتھی سیکورٹی بٹالین نے گورنمنٹ ڈگری کالج بشناہ کے ساتھ مل کر کالج کے احاطے میں "میک ان انڈیا/ آتم نربھر بھارت" پر بیداری کے سلسلے کے ایک حصے کے طور پر ایک سوک ایکشن پروگرام کا انعقاد کیا۔ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ جموال، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سیکورٹی، جموں و کشمیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر جے کے اے پی فورتھ سیکورٹی بٹالین کے افسران اور جوان اور کالج کی انتظامیہ سمیت طلباء موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی جی پی نے سوک ایکشن پروگرام کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ سماجی ذمہ داری کے حوالے سے کمانڈنٹ جے کے اے پی فورتھ سیکورٹی بٹالین کا اقدام قابل تعریف ہے۔اے ڈی جی پی نے اس بات پر زور دیا کہ "ووکل فار لوکل" کا پیغام ہمارے وزیر اعظم نے ملک کی تیز رفتار ترقی کے لیے مقامی مصنوعات کی حوصلہ افزائی کے لیے دیا تھا اور 'آتم نربھر بھارت' کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے دیا تھا۔ ہمیں اپنی مقامی مصنوعات کی تعریف، فروغ اور استعمال کرنا چاہییپروگرام کے اختتام پر بہترین قرار پانے والے طالب علموں کو نقد انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔
 

بے گھر افراد کو ہوسٹل سہولت فراہم کی جائے: کھجوریہ

جموں//اپنی پارٹی یوتھ ونگ صوبائی سیکریٹری سہیل کھجوریہ نے حکومت پرزور دیا ہے کہ جموں وکشمیر میں بے گھر افراد کو شدت کی سردی کے دوران ہوسٹل سہولت فراہم کی جائے ۔کھجوریہ نے کہاکہ شدت کی ٹھنڈ ہے اور بے گھر افراد کو جموں وکشمیر کے اندر پناہ دینی جانی چاہئے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے گذارش کی ہے کہ ایسے سبھی افراد کے ٹھہرنے کا کہیں انتظام کیاجائے تاکہ وہ رات کو کھلے آسمان تلے نہ رہیں، اِس سے کئی اموات واقع ہوجائیں گیں۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت ریکارڈ وقت میں500بستروں والا اسپتال تعمیر کرسکتی ہے تو پھر اسی طرز پر جموں وکشمیر کے بے گھر افراد کے لئے پناہ گا تعمیر کیوں نہیں ہوسکتی۔ اِن بے گھر افراد کو مفت خوراک اور طبی سہولیات بھی فراہم کی جانی چاہئے۔ 
 

جموں یونیورسٹی میں اُردومشاعرہ 21 دسمبرکوہوگا

جموں//شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے زیراہتمام 21دسمبر2021 کو ’’فراق گورکھپوری کی شاعری اورہندستانی تہذیب ‘‘کے موضوع پرپروفیسرگیان چندجین سیمی نارہال میںیک روزہ سیمیناراوراُردومشاعرے کاانعقاد کیاجارہاہے جس میں کنیڈاکے معروف ادیب وشاعرڈاکٹر تقی عابدی مہمان خصوصی اوردہلی یونیورسٹی کے پروفیسر محمدکاظم مہمان ذی وقارہوں گے جبکہ صدارت کے فرائض وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسرمنوج کماردھرانجام دیں گے۔افتتاحی تقریب کے بعد مقالات کااجلاس ہوگا۔علاوہ ازیں شام ساڑھے چاربجے مشاعرہ کااہتمام بھی کیاجائے گاجس میں ملک کے نامورشعراء کرام حصہ لیں گے۔
 
 

IMFA میں تین روزہ طبلہ ورکشاپ کاافتتاح 

جموں//انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈفائن آرٹس جموں یونیورسٹی میں تین روزہ طبلہ ورکشاپ کاآغازہواجس میں ملک کے نامورطبلہ ماسٹرپنڈت سکھمئے بینرجی نے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیا۔پروگرام کے شرکاء محظوظ ہوئے۔اس موقعہ پر وی کے سمبیال سابق سٹیشن ڈائریکٹر آل انڈیاریڈیوجموں مہمان خصوصی تھے جبکہ نامورموسیقار ڈاکٹرسنیناکول مہمان ذی وقارتھیں۔وی کے سمبیال نے انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈفائن آرٹس کوتین روزہ طبلہ ورکشاپ منعقدکرنے کیلئے مبارکبادپیش کی۔انہوں نے کہاکہ پنڈت سکھمئے بینرجی بنارس گھرانہ کے نامورطلبہ ماسٹرہیں جن کاجنم کلکتہ میں ہوا ۔انہوں نے کہاکہ میوزک انسٹی چیوٹ جموں یونیورسٹی میں ان کی آمدباعث فخروافتخارہے اوریہاں کے طلباء اورورکشاپ کے شرکاء کوان سے کافی کچھ سیکھنے کوملے گا۔اس موقعہ پر ایس کے سمبیال نے میوزک ڈیپارٹمنٹ کو تن پورہ عطیہ کرنے کے علاوہ دوغریب بچوں کیلئے اسکالرشپ دینے کابھی اعلان کیا۔اس سے پہلے پروفیسرشہاب عنایت ملک ،پرنسپل انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس نے انسٹی چیوٹ کی حالیہ سرگرمیوں اورپروگراموں کے بارے میں شرکاء کوجانکاری دی۔ انہوں نے کہاکہ ایسی ورکشاپوں اورکلچرل پروگراموں سے طلباء کافی مستفیدہورہے ہیں ۔
  
 

سیکرٹری سیاحت کی جموں یوتھ کلب نمائندوں اور ایڈونچر گروپوں کے ساتھ میٹنگ 

جموںمیں مہم جوئی صلاحیتوں کو تلاش کرنے اورگمنام مقامات کو فروغ دینے کیلئے مدد اور تجاویز طلب
جموں// سیکرٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ نے جموں شہر کے مختلف یوتھ کلبوں کے نمائندوں اور ممتاز ایڈونچر گروپوں کے ممبران کے ساتھ مراتھن میٹنگیں منعقد کیںاور جموں خطے میں مہم جوئی صلاحیت کو تلاش کرنے اور اسے فروغ دینے کے لئے ان کے خیالات اور تجاویز طلب کیں۔ سیکرٹری نے میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرت نے جموں خطے کو مہم جوئی کی بہترین صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا فائدہ اُٹھانا او رمناسب طریقے سے مارکیٹنگ کی جانی چاہیئے۔اِس سلسلے میں اُنہوں نے سیاحت کے مختلف شراکت داروں سے تجاویز طلب کیں اور ان کے خیالات کو عملی جامہ پہنانے میں مکمل تعاون کا یقین دِلایا۔سرمد حفیظ نے گروپوں سے کہا کہ وہ جموں خطے میں ایڈونچر ٹوراِزم اور صوبے کے غیر معروف مقامات کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس تجاویز پیش کریں ۔ اُنہوں نے علاقے میں ایڈونچر سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے محکمہ کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دِلایا۔ جموں کے خواتین بائیکر کلبوں ، ٹریکنگ گروپوں اور ایڈونچر سپورٹس ایسو سی ایشن کے نمائندوں نے اَپنی تجاویز پیش کیں کہ جموں میں ایڈونچر سرگرمیوں کو کس طرح فروغ دیا جاسکتا ہے اور محکمہ اس طرح کی سرگرمیوں کے اِنعقاد میں ان کی کس طرح مدد کرسکتا ہے۔میٹنگ میں اِس بات پر بھی تبادلہ خیال ہوا کہ کس طرح سیاحتی شراکت دارجموں کے غیر معروف مقامات کو سیاحوں کے لئے فروغ دے سکتے ہیں۔ شراکت داروں نے یہ بھی تجویز دی کہ کس طرح مہم جوئی سرگریوں کو فروغ دینا جیسے سکیئنگ ،پیرا گلائیڈنگ ، راک کلائمبنگ ، مائونٹین بائیکنگ ، کیمپنگ جموں اور اس کے آس پاس کے خوبصورت مقامات پر سرگرمیوں کو فروغ دے سکتے ہیں۔ میٹنگ میں ناظم سیاحت جموں وویکاندا رائے ، منیجنگ ڈائریکٹر جموں اینڈ کشمیر ٹوراِزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( جے کے ٹی ڈی سی ) سیّد ایف حامد،جوائنٹ ڈائریکٹر ٹوراِزم نتا شا کلسوترا ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوراِزم جموں شینا سا  ہنی اور محکمہ کے دیگر اَفسران نے شرکت کی۔
 
 

دھرمارتھ ٹرسٹ کی چیئرمین سٹیزنز کواپریٹیو بنک کی عزت افزائی 

جموں// ایڈوکیٹ اجے گنڈوترا صدر دھرمارتھ ٹرسٹ نے جمعہ کو پروین شرما کو سٹیزنز کوآپریٹو بینک جموں کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پروین شرما ٹرسٹ کی مشاورتی کمیٹی کی رکن بھی ہیں۔اجے گنڈوترا نے سی سی بی جموں کے چیئرمین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سکریٹری دھرمارتھ ٹرسٹ کے ڈاکٹر گوپال پارتھا سارتھی بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروین شرما نے دھرمارتھ ٹرسٹ کی طرف سے دکھائے گئے احسان مندانہ اقدام کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے مندروں اور مندروں کی دیکھ بھال میں متحرک کردار کے لئے صدر ڈی ٹی اجے گنڈوترا کی دوٹوک تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دھرمارتھ ٹرسٹ ایک مشہور ادارہ ہے جو گزشتہ 100 سال سے زیادہ عرصے سے UT کے قابل احترام مندروں اور مندروں کی دیکھ بھال کر رہا ہے ۔دریں اثنا، پنکج گرگ، منیجر لاء ، سینٹرل بینک آف انڈیا (سی بی او آئی)، جے اینڈ کے اور پنجاب سرکل نے بھی دھرمارتھ ٹرسٹ کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور صدر ڈی ٹی اجے گنڈوترا اور سکریٹری ڈاکٹر گوپال پارتھا سارتھی نے ان کا خیر مقدم کیا۔