Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 17, 2022 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
19 Min Read
SHARE

کووڈ جانچ کیلئے خصوصی شیڈول تیار 

راجوری//سرحدی ضلع راجوری میں حکام کی جانب سے کووڈ کی جانچ کے سلسلہ میں ایک خصوصی شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔اس شیڈول کے تحت ضلع بالخصوص راجوری شہر کے ملحقہ علاقوں میں کووڈ کی خصوصی طورپر چانچ کی جائے گی ۔ضلع مجسٹریٹ راجوری کی جانب سے اس سلسلہ میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اس جانچ کے شیڈول کوضلع کے مختلف علاقوں میں بالخصوص راجوری شہر میں انجامدے گی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف سرکاری محکموں کے کئی سینئر افسران کو ٹیسٹنگ ٹیموں کا انچارج بنایا گیا ہے جو مختلف حصوں میں تعینات ہوں گے ۔ان ٹیموں کو پولیس کی خصوصی مددبھی ملے گی۔
 
 
 
 
 
 
 

امتیاز میر کی والدہ کا انتقال | سیاسی ،سماجی و صحافتی برادری کا اظہار افسوس 

بختیار کاظمی
سرنکوٹ//محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر امتیاز میر کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں ۔ان کی عمر 75برس کے قریب بتائی جارہی ہے ۔مرحومہ کی وفات پر کئی سیاسی ،سماجی و مذہبی تنظیموں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفر ت کی ہے ۔یہاں جاری ایک تعزیتی بیان میں سرنکوٹ کے معززین نے کہاکہ مرحومہ ایک نیک سیرت خاتون تھی جنہوں نے محنت ولگن کیساتھ اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر کی تربیت کی اور وہ اس وقت محکمہ میں رہ کر لوگوں کی بے مثال خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ان کی وفات پر سرنکوٹ کے معززین ،سیاسی و سماجی لیڈران کیساتھ ساتھ صحافیوں نے اہل خانہ بالخصوص اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔
 
 

سرنکوٹ ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ نصب 

وباء سے نمٹنے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں :حکام 

بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام کی جانب سے آکسیجن پلانٹ نصب کر دیا گیا ہے جبکہ حکام نے بتایا کہ وائر س کے پھیلائو کو کم کرنے کیساتھ ساتھ اس سے پیدا ہونے والی صورتحال کیساتھ نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ڈاکٹر طارق محمود نے بتایا کہ سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ میں آکسیجن جنریشن پلانٹ کو بھی مکمل طور پر آکسیجن سپلائی کے لئے تیار کیا گیا ہے جس سے ایک بار آکسیجن سپلائی دئے کر چیک کیا گیا اور پوری طرح آکسیجن جنریٹ ہو رہی ہے لیکن پاؤر ٹیک کمپنی کی لاپرواہی کی وجہ سے ابھی تک ایک ٹرانسفارمر کو نصب کیا گیا تھا جبکہ دوسرا ٹرانسفارمر نصب ہونے کے بعد ہی آکسیجن پلانٹ کو چالو کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹرانسفارمر ابھی تک زمین پر ہی پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے آکسیجن سپلائی کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایمر جنسی کیلئے جنریٹر بھی موجود ہے لیکن بجلی کا ہونا لازمی ہے۔موصوف نے بتایا کہا کہ نتظامیہ کے پاس 60 آکسیجن سلنڈر بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ تیس سے چالیس کنسٹریٹربھی موجود ہیں اور چھ وینٹی لیٹر ہیں قابل عمل ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ تمام پی ایچ سی اور سب سینٹروں میں کنسٹریٹر دستیاب رکھے گئے ہیں ۔
 
 
 
 
 

جے ڈی اے کی کارروائی انسانیت کے خلاف :مولانا نصیرالدین

عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی // جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی یا جے ڈی اے کی جانب سے جموں کے روپ نگر علاقے میں بغیر کسی نوٹس کے انہدامی کارروائی کی گئی جس میں گوجر بکروال طبقے سے وابستہ کئی کنبوں کے رہائشی مکانات و دیگر ساز وسامان کو تباہ و برباد کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میں غوثیہ جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا نصیرالدین نقشبندی نے جے ڈی اے کے خلاف اپنے شدید ردعمل اور غم و غصّے کا اظہار کیا۔ اقلیتی طبقہ کے ساتھ اس طرح کی کاروائی کو انسانی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے مولانا نقشبندی نے کہا کہ ایک طرف حکومت ہر بے گھر افراد کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے دعوے کر رہی ہیں، تو دوسری جانب اقلیتی طبقہ سے وابستہ لوگوں کو شدت کی سردی میں بے گھر کرکے کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور ایک پلان کے تحت اقلیتی طبقہ کو ہدف کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک بات ہے۔ مولانا موصوف نے مزید کہا کہ اس طرح کی انہدامی کارروائیوں سے جموں و کشمیر میں اجتماعی عوامی مزاحمت اور سنگین صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے جو ملک و قوم کے لئے کسی بڑے خطرے سے کم نہیں۔ انھوں نے کہا جے ڈی اے کی جانب سے روپ نگر جموں میں کئی گھروں کو بغیر کسی نوٹس کے منہدم کر دیا گیا لہذا اس انہدامی کارروائی کو بجا طور پر اقلیتوں کے خلاف ایک گھناؤنی سازش سمجھا جائے گا۔ مولانا نصیرالدین نقشبندی نے کہا کہ متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے لئے اس پورے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔
 
 
 

نڑول۔ پلہوان رابطہ سڑک کا افتتاح کیا گیا 

جاوید اقبال 
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے نڑول علاقہ میں ضلع ترقیاتی کونسل کے نائب چیئر مین اشفاق چوہدری نے نڑول تا پلہوان 3کلو میٹر رابطہ سڑک کا افتتاح کیا ۔اس دوران موصوف نے بتایا کہ مذکورہ رابطہ سڑک ان کے ذاتی فنڈز سے تعمیر کروائی جارہی ہے تاکہ عام لوگوں کو بنیادی سہولیات دستیاب ہو سکیں ۔مکینوں نے بتایا کہ اس تین کلو میٹر رابطہ سڑک سے مختلف علاقوں کے سینکڑوں کنبوں کو فائدہ پہنچے گا ۔غور طلب ہے کہ ضلع ترقیاتی کونسل کے زیر تحت مینڈھر کے مختلف دیہات میں رابطہ سڑکیں تعمیر کروائی جارہی ہیں تاکہ عام لوگوں کو دوران آمد ورفت سہولیات میسر ہو سکیں ۔مقامی لوگوں و معززین نے ضلع ترقیاتی کونسل کے نائب چیئر مین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پسماندہ دیہات کی تعمیر وترقی کی جانب دھیان دیا ہے ۔
 
 
 

صحافی پر حملے کی شدید مذمت 

مینڈھر //مینڈھر کے صحافیوں نے صحافی عمران خان پر دھرم راج کنسٹریکشن کمپنی کے کارکنوں کی جانب سے مبینہ طورپر کئے گئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مانگ کی کہ اس معاملہ میں ملوث افراد پر پی ایس اے عائد کیا جائے تاکہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔واضح رہے کہ صحافی عمران خان کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی پیشہ وارانہ ڈیوٹی کر رہے تھے۔مینڈھر کے صحافیوں نے یہاں جاری ایک بیان میں متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر اپنے فرائض کی انجام دہی میں میڈیا کو مکمل تحفظ فراہم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت اور ان کے اظہار رائے کے حق پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین اظہار رائے کی آزادی اور میڈیا کے حقوق اور تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ لہذا صحافیوں اور ان کی املاک پر حملہ کرنا ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں پر حملہ روز کا معمول بن چکا ہے۔مینڈھر کے سنیئر صحافی جاوید اقبال ،ناظم علی منہاس،ونود داتہ ،راہی کپور ،اعجاز کوہلی ،رجت کپور ،دوودد خان اور ظاہر علی کاظمی نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایل جی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ ضلع انتظامیہ کو ہدایت جاری کرے کہ وہ صحافی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔
 
 
 
 

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی |  جوش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ دن منائیں:ڈی سی 

حسین محتشم
پونچھ// ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت نے ضلع انتظامیہ کے افسران کی ایک میٹنگ اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں منعقد کی جس میں ضلع میں یوم جمہوریہ 2022 کو خوش اسلوبی سے منانے کیلئے کئے جانے والے انتظامات پر تبادلہ خیال اور اسے حتمی شکل دی گئی۔میٹنگ کے دوران کووڈ پروٹوکول کی سختی سے تعمیل کی گئی تھی اور تمام شرکاء نے ماسک پہنے ہوئے تھے۔میٹنگ میںاضافی ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت حسین، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو پونچھ ظہیر احمد کیفی، جنرل منیجر ڈی آئی سی ڈاکٹر ذاکر حسین، سی ای او سیاحت ڈاکٹر محمد تنویر، چیف ہارٹیکلچر آفیسر ستویر سنگھ، چیف میڈیکل آفیسر جی اے ملک، اسٹیشن ڈائریکٹر اے آئی آر سی ای او ایجوکیشن، کلچرل آفیسر علمدارعدم، چیف ایگریکلچر آفیسر، پی ایچ ای، پی ڈبلیو ڈی، پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹو انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی تقریب اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں منعقد ہوگی جہاں مہمان خصوصی قومی پرچم لہرائیں گے اور مارچ پاسٹ کی سلامی لیں گے جس میں پولیس، سی آر پی ایف، جے کے پی، جے کے پی کیو آر ٹی کمانڈو، ہوم گارڈ، این ایس ایس کے دستے اور پولیس بینڈ شامل ہوں گے۔اس دوران قومی تقریب کے خوش اسلوبی سے انعقادکیلئے اجلاس نے استقبالیہ کمیٹی، الیومینیشن کمیٹی اور کلچرل پروگرام کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنرنے یوم جمہوریہ کی تقریبات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کوویڈ مناسب طرز عمل کی پابندی پر خصوصی زور دیا تاکہ اس کے پھیلاؤ کے امکانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔اس دوران بیٹھنے کے انتظامات، بیریکیڈنگ، سیکورٹی، ٹریفک ریگولیشن، پینے کے پانی اور بجلی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، فرسٹ ایڈ، پی اے ایس، فائر ٹینڈرز، میڈیا گیلری سمیت دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی سی نے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ تقریب کے دن بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے علاوہ بیریکیڈنگ، بیٹھنے اور پینے کے پانی کی فراہمی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو تقریب کے مقام پر ایمبولینس، فائر ٹینڈر، سیکورٹی اور مناسب افرادی قوت کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔اس دن کو مزید جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منانے کی درخواست کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ یہ دن ہندوستانی آئین کے قیام کے عمل کی یاد دلاتا ہے اور جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا جانا چاہیے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

مرحوم نذر حسین نحوی کے چالیسویں پر مجلس ایصال ثواب کا انعقاد

حسین محتشم
پونچھ// ماہر تعلیم، مومن ،سماجی شخصیت مرحوم نذر حسین نحوی کے چالیسویں پر مرکزی جامع مسجد علی علیہ السلام پونچھ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔مجلس عزا کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، نعت و منقبت، سلام و نوحہ کا نذرانہ پیش کیا گیا۔دوران مجلس مرحوم کی زندگی پر ایک مختصر کتابچہ کی رسم رونمائی کی گئی۔دوران مجلس بیرون ریاست یو پی اور جموں کشمیر کے معروف علمائے کرام مولانا سید شاہین حیدر، مولانا بشیر حسین بٹ اور قائدملت علامہ مولانا سید مختار حسین جعفری نے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کو ایک باقردار شخص، ایک فرما بردار بیٹا، ایک شفیق بھائی، ایک بہترین شوہر اور ایک مہربان باپ کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان قرار دیا، انہوں نے کہا کہ اس سب کے ساتھ ساتھ ایک بہترین معلم تھے قوم کے معمار تھے۔انہوں نے کہا منافقین اس معاشرے میں تین چیزوں کو پست کرتی ہیں جن میں سے وہ افراد جنہوں نے اپنی پوری زندگی دین کے لئے صرف کی، عادل امام اور ایسا معلم جو خیر کا سبب بنے۔ انہوں نے کہا قرآن میں ارشاد گرامی ہے کہ معلم کی تعظیم کرو۔ انہوں نے کہانبی کریم ؐکو اللہ دیگر القاب کے ساتھ ساتھ معلم کا لقب دیا۔ انہوں نے کہا نبی کریمؐ نے خودفرمایا کہ مجھے اس لئے بھیجا گیا تاکہ میں تعلیم دے سکوں۔ انہوں نے کہا معلم کبھی گھبراتا نہیں، انہوں نے کہا اس وقت ملک میں تعلیم کا نظام درہم برہم کر دیا گیا ہے اس کی وجہ ہے کہ دنیا دار سیاست دان جانتے ہیں کہ علم ان کو ان کے باطل خواہشات میں کامیاب نہیں ہونے دے گا۔انہوں نے کہا کہ علم ویرانیوں کو آباد کرتا ہے اور جاہل آبادیوں کو ویران بنا دیتا ہے۔ بحثیت معلم اگر دیکھنا ہے تو رسول اکرمؐ نے ذات، پات، رنگ نسل کے تمام بتوں کو توڑ کر سب کو ایک سف میں لا کھڑا کیا۔ انہوں نے کہا معلم دوسروں کو بناتاہے۔ مولانا سید مختار حسین جعفری نے کہا کہ ہمارے یہاں ذکر سننا رواج ہے اور ہم سن کر سِن ہو جاتے ہیں یہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا جو لوگ ہم سے بچھڑ کر چلے جاتے ہیں ہم ان کا ذکر کرتے ہیں  لیکن زندگی میں ان کی وہ قدر نہیں کرتے جو ان کی ہونی چاہئے۔انہوں نے  کہا کہ مرحوم نے جو ہمارے پاس چھوڑا ہے یعنی ان کے نقوش ہمیں ان نقوش پر چلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حق سننا سب توپسند ہے لیکن اس پر عمل نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ جب حق سنا اور اس طرف نہ گئے تو یہ بہ بڑا گناہ ہے۔ انہوں  نے کہا اگر ہمیں کسی سے ہمدردی ہے تو ہمیں اس کو گناہ سے بازرکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا میں امام حسین ؑنے ہمدردی کا سلیقہ سکھایا۔ انہوں نے اپنی قربانی پیش کر کے انسانیت کو ابدی بقا دی۔مجلس کے دوران مرحوم نزر حسین نحوی اور دیگر مرحومین کے لئے خسوصی فاتحہ خوانی کی گئی۔
 
 
 
 

حمایت کمیٹی جھلاس نے’ کارگل کپ‘ کا افتتاح کیا

حسین محتشم
پونچھ//حمایت کمیٹی جھلاس نے دوسرے کارگل کپ کا افتتاح جھلاس گراؤنڈ یں کیا۔واضح رہے کہ اس کپ کا انعقاد حمایت کمیٹی جھلاس جس کے چیئرمین معروف حسین مفتی ہیں ہر سال کرتے ہیں ۔اس سا ل انھوں نے انڈین آرمی اور راہول درویڈ کرکٹ اکیڈمی کا بھی تعاون حاصل کیاہے۔ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میںبی ڈی سی پونچھ جمیل کوہلی نے مہمان خسوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقع پر موجود پرویز ملک آفریدی کو بطور اسپورٹس پرموٹر اعزاز سے نوازتے ہوئے مہمان خصوصی نے انہیں شال اور گلدستہ پیش کیاجبکہ معروف حسین چیئرمین حمایت کمیٹی نے تمام مہمانان گرامی کو گلدستے پیش کئے۔اس موقع پر بی ڈی او ننگالی خلیل بانڈے، میجر 39 آر آر راکیش شرما، پی ای ایم طارق خان، ایس آئی آفتاب حسین، پی ای ٹی پرویز احمد، سدارت بھٹی،عرفان یوسف، سجاد حسین موجود رہے۔
 
 
 
 

پونچھ میں شراب کی 23 بوتلوں سمیت 1گرفتار 

حسین محتشم
پونچھ//انسداد منشیات کے محاذ پر ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ضلع پولیس پونچھ نے ہفتہ کی شام پونچھ شہر سے ایک شخص کوشراب کی 23 بوتلوں کے ہمراہ گرفتار کرلیا ۔اس سلسلہ میں ملی جانکاری کے مطابق ایس ایچ پولیس او تھانہ پونچھ ایس ڈی سنگھ اور ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر نواز چوہان اور ایس ایس پی پونچھ روہت باسکوتراکی براہ راست نگرانی میں تھانہ پونچھ کی معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران ناکا پارٹی نے ایک آٹو رکشا کو روکا اور چیک کرنے پر اس میں شراب کی 23 بوتلیں ملی۔ اس شخص کو حد سے زیادہ مقدار میں شراب رکھنے پر گرفتار کیا گیا۔اس پر پولیس اسٹیشن پونچھ میں ایف آئی آر 09/2022 U/S 48 ایکسائز ایکٹ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات  شروع کر دی گئی۔گرفتار شخص کی شناخت جسوندر سنگھ ولد منوہر سنگھ ساکن وارڈ نمبر 3  محلہ ڈنگس پونچھ کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزم کی جانب سے شراب کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والا آٹو بھی پولیس تحویل میںلیاگیا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دفاعی شعبے کو اب ایک مؤثر اقتصادی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے: راج ناتھ
برصغیر
انتظامی نا اہلی کی صورت میں بی جے پی منتخب حکومت کے خلاف احتجاجی مہم چلائے گی:اشوک کول
تازہ ترین
صرف چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک آن لائن کلاسز مقررہ اوقات میں ہوں گی:محکمہ تعلیم
تازہ ترین
پاکستان جموں و کشمیر کی ترقی اوریکجہتی سے ناخوش : منوج سنہا
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

عاشورہ کے موقع پر پونچھ اور رام بن میں جلوس ، سینکڑوں عزاداروں کی شرکت | شہدائے کربلا کو خراج عقیدت، فول پروف سیکورٹی، علماء کا اتحاد و امن کا پیغام

July 7, 2025
پیر پنچالتازہ ترین

پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد

July 6, 2025
پیر پنچالتازہ ترین

راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق

July 6, 2025
پیر پنچال

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?