پی ڈی پی لیڈر کا دورہ دیہات
مینڈھر //پی ڈی پی لیڈر ایڈووکیٹ معروف خان نے گذشتہ روزسوئیاں کھٹا زندہ پیر سڑک پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا ۔اس دوران مقامی لوگوں نے موصوف کاوالہانہ استقبال کیا۔اس موقعہ پر فاروق خان اور ساتھیوں نے انہیں بتایا کہ 20 سال قبل اس سڑک کا کام شروع ہواتھا،اب زمینوں کی کھدائی کرکے کام بندکردیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے بالا کوٹ سے مینڈھر سب سے سہل رابطہ قائم کرنے والی اس اہم سڑک کی طرف توجہ نہیں دی ۔اس سڑک کا نقشہ اس طرح بنایا گیا ہے کہ گولہ باری کے سبب گاڑیاں محفوظ رہ سکتی ہیں اور گولہ باری سے زخمیوں کو بہ آسانی اس سڑک سے مینڈھر اسپتال پہنچایا جا سکتا ہے ۔مقامی لوگوں نے سابقہ عہدیداروں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیس ہزار لوگوں کو فائدہ پہنچانے والی اس سڑک پر کسی ایم ایل اے ایم ایل سی وغیرہ لیڈروں نے توجہ نہ دی، معروف خان نے جدوجہد کر کے وزیر اعلی اور موصوف وزیر سے ملاقات کر اس سڑک کی خستہ حالی بیان کی جس پر اس سڑک کے پہلے مرحلے پر دو کروڑ روپے دیے گئے اور سختی سے محکمہ کو ہدایت کی گئی کہ جلد سڑک کی مرمت کا کام مکمل کیاجائے۔ محمد تعظیم نامی شخص نے بتایا کہ فسٹ موڑ تا زندہ پیر تین کلو میٹر سڑک کا کام جاری ہے بجری وغیرہ ڈالی جا رہی ہے اور زندہ پیر پل کی تعمیر بھی شروع کی گئی ہے جسے بہت جلد پورا کیا جائے گا۔ معروف خان نے کہا کہ میری اولین ترجیحات میں سڑک کے کام ہیں اور اب تک بیس سڑکوں کے پروجیکٹ منظور ہو چکے ہیں جن پر جلد کام شروع ہوگا اور ان میں سے کچھ سڑکوں کی مرمت کا کام شروع ہے 70 سالہ حکومتوں کے عرصے میں پہلی مرتبہ مہنڈر میں بڑی تعداد میں سڑکوں کا کام شروع ہوگا اس کیلئے وزیر اعلی محبوبہ مفتی اور وزیر نعیم اختر مبارکبادکے مستحق ہیں۔اس دوران انکے ہمراہ بشیر احمد خان، آصف کیانی، یونس خان، نوید خان معروف مغل، چوہدری محمد ظفر جٹ، ذوالفقار خان، شاہ محمد وغیرہ بھی تھے۔
مصلیٰ اور مسواک کی درآمد پر روک
آر پار تجارت سے وابستہ طبقوں کا احتجاج
سرینگر// پاکستا نی ساخت کے مصلی اورمسواکوں کی درآمد پر پابندی عائد کیے جانے کے خلاف سلام آ باد اوڑی ٹریڈ یونین نے تجارتی سرگرمیاں بند رکھیں جبکہ اس ٹرید سے وابستہ تاجروں نے زوردار احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ یہ تجار ت اب صرف نام تک محدود رہ گیا ہے۔ ہفتہ کو سلام آباد اوڑی میں تجار تی سرگرمیوں کو روک کر ٹریڈ فیسیلیٹی سینٹر آ فیسر سلام آ باد اوڑی کے خلاف زوردار نعرہ بازی کی۔ احتجاجی تا جروں کا کہنا تھا کہ ٹریڈ فیسیلیٹی سینٹر آ فیسر پریت پال سنگھ نے پاکستا نی مصلی اورمسواکوں کی درآمد پر پابندی کردی یے جبکہ اس سے قبل پاکستانی پستہ مغز اور اناردانوں پر پہلے ہی روک لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور یہاں کے تاجر پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے21اشیاء برآ مد کرتے تھے اور اب چار پر پابندی عائد کیے جانے سے یہ تجارت اب دانستہ طور صرف دسترخوانوں اور زنانہ پوشاک تک محدود کیا گیا ہے۔ انہوں نے مذکورہ آفیسر پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ تاجروں کے ساتھ ان کا برتائو ٹھیک نہیں ہو تا ہے جس کی وجہ سے تاجر احتجاج کیلئے سڑکوں پر اتر آ ئے ہیں۔اس دوران نٹریڈ فیسیلیٹی سینٹر آ فیسر پریت پال سنگھ نے تاجروں کے تئیں برے برتائو کی نفی کرتے ہو ئے بتایا کہ جن مصلی پر پابندی عا ئد کی گئی ہیں وہ پاکستانی ساخت نہیں ہیںبلکہ وہ کسی دوسر ے ملک کے ہیں جو اس ٹریڈ کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہSOP نافذ کررہے ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن چیزوں پر پا بند ی عائد کی گئی ہے وہ اس ٹرید میں شامل نہیںہیں۔
تھنہ منڈی میں کھاد کی شدید قلت
طارق شال
تھنہ منڈی// تھنہ منڈی میں کھادکی قلت کی وجہ سے کسانوں کومشکلا ت کاسامناکرناپڑرہاہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل تھنہ منڈی میں دیگر علاقوں کی طرح برسات ھونے سے یہاں کے زمینداروں کو کھاد کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔چونکہ برسات سے زرعی زمینوں میں نمی کی مقدار میں اضافہ ہو اہے تاہم تھنہ منڈی کے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ محکمہ کوکھادفراہم کرنے کی ہدایت کی جائے تاکہ تھنہ منڈی کے لوگوں کی پریشانی کاازالہ ہوسکے۔
راجوری میں بھیروجھانکی کاانعقاد
سمیت بھارگو
راجوری//قصبہ راجوری میں چوتھے روزبھی سخت سیکورٹی انتظامات کے دوران بھیروجھانکی نکالی گئی جوجواہرنگرسے شروع ہوئی جس میں تمام عمرکے لوگوں نے حصہ لیا۔جھانکی کاآغازڈھول بجاکرشیومندر جواہرنگرسے کیاگیاجو،جواہرنگرمین مارکیٹ سے گذرنے کے بعد لوئر جواہرنگرسے واپس ہوتے ہوئے واپس شیومندرپہنچ کراختتام پذیرہوئی۔ اس دوران جھانکی کے سلسلے میں پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ۔
محکمہ تعلیم کے ملازم کے اعزازمیں تقریب
نیوز ڈیسک
مینڈھر//ہائی سکول جڑاں والی گلی میں تعینات ماسٹرمحمدرزاق بجاڑجویکم مارچ کوملازمت سے سبکدوش ہورہے ہیں کے اعزازمیں بالاکوٹ زون کے محکمہ تعلیم کے ملازمین نے الوداعی تقریب کاانعقاد کیا۔اس دوران کثیرتعدادمیں اساتذہ نے تقریب میں حصہ لیا۔مقررین نے کہاکہ ماسٹرمحمدرزاق بجاڑایک محنتی اورایمانداراستادتھے ۔انہوں کی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔
یوتھ فورم کاوفداے ڈی سی کوٹرنکہ سے ملاقی
کوٹرنکہ//یوتھ فورم کے ایک وفدنے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکوٹرنکہ شفیق احمد چوہدری سے ملاقات کی ۔اس دوران ان کی تعیناتی کاخیرمقدم کرتے ہوئے علاقہ کے مسائل کے بارے میں انہیں جانکاری دی گئی۔فورم کے عہدیداران نے اے ڈی سی کوبتایاکہ راجوری سے بدھل سڑک کاکام گذشتہ سات برسوں سے کچھوے کی چال چل رہاہے اوراسے مکمل نہیں کیاجارہاہے۔ نوجوانوں نے گریف پرسڑک کی تعمیرمیں غفلت برتنے کاالزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ سڑک کی تکمیل نہ ہونے کے سبب لوگ شدیدمشکلات جھیل رہے ہیں۔اس کے علاوہ وفدنے کوٹرنکہ میں صفائی کے ناقص نظام، بی ایس این ایل کی ناقص کارکردگی کے بارے میں شکایت کی۔اے ڈی سی نے وفدکومسائل کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران وفدمیںجاوید چوہدری ، دلشاد احمد دلبر، حافظ عبدل قیوم نظامی، محتار نواب، شکیل چوہدری، محمد اکرم، امتیاز احمد، صدام حسین وغیرہ شامل تھے۔
آصفہ قتل وعصمت دری معاملہ
اننت ناگ میں آل ٹریڈرس فیڈریشن کی احتجاجی ریلی
عارف بلوچ
اسلام آباد(اننت ناگ)//کھٹوعہ میں خانہ بدوش گوجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والی آٹھ سالہ کمسن بچی آصفہ بانو کی عصمت دری اور قتل کے خلاف پیر کو اسلام آبادآل ٹریڈرس فیڈریشن کے اہتمام سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ کھٹوعہ ۔ہیرانگر میں گذشتہ ہفتے ایک آٹھ سالہ کمسن بچی کو مبینہ طور پر اغوا کر نے اور بعد میں اسکی لاش جھاڑیوں سے بر آمد کر نے کے خلاف آل ٹریڈرس فیڈریشن اسلام آباد کے بینر تلے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بار ایسو سی ایشن اسلام آباد کے ممبران کے ساتھ ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ریلی میں شامل لوگ آصفہ کے قاتلوں کو پھانسی دو ،لواحقین کو انصاف دو جیسے نعرے بلند کر رہے تھے ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر ملزم کو پھانسی دو ،مقتول آصفہ کو انصاف فراہم کروکے نعرے درج تھے ۔ریلی ٹریڈرس آفس سے نکل کر لالچوک سے گذرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کے آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ،جس کے دوران مظاہرین نے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا گیا،اسلام آباد ٹریڈرس فیڈریشن صدر کا کہنا تھا کہ کمسن آصفہ کی عصمت دری اور قتل کے بعد جو حالات وہاں پیدا کئے گئے جس میںگوجر طبقہ کو ہراساں کرنا ،پانی بند کرنا اور ملوث شخص کے حق میں ترنگا ریلی نکالنا ایک سوچی سمجھی سازش لگ رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے اور کوئی بھی مہذب قوم اسطرح کی حرکت نہیں کر سکتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ آل ٹریڈرس فیڈریشن اس معاملے کی ہائی کورٹ جج سے تحقیقات کا مطالبہ کر تی ہے ،اور کیس کو جموں سے سرینگر منتقل کرنے کی مانگ کر رہی ہے ،اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقتولہ آصفہ کو انصاف فراہم کیا جائے ۔اور واقع میں ملوث شخص کو پھانسی دی جائے ۔اُنہوں نے نیشنل میڈیا کی جانب سے واقع کے تیئں سرد مہری پر بھی سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل میڈیا نے ہمیشہ کشمیر میں ہورہی انسانی پامالیوں کو نظر انداز کیا ہے جو کہ قابل افسوس ہے۔
بی ایم اودرہال کے تبادلہ کے سلسلہ میں الوداعی تقریب
طارق شال
راجوری// زون تھنہ منڈی کے محکمہ صحت کے ملازمین کی جانب سے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر تھنہ منڈی میںبی ایم اودرہال ڈاکٹر اقبال ملک کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس دوران سابق بلاک میڈیکل آفیسر درہال ڈاکٹر محمد اقبال ملک مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگرمعززشخصیات بشمول زونل میڈیکل آفیسر تھنہ منڈی ڈاکٹر غلام احمد،ڈاکٹر نثار، حسین بجاڑ، ڈاکٹر شباب مرزا، سینٹری انسپکٹر مرزا نصیر احمد۔ سی ایچ او تنویر خان۔ملٹی پرپز ہیلتھ ورکرز مقصودہ بیگم،پروین اختر، خالدہ پروین سینئر فارما سیسٹ اشرف رینہ،سجاد احمد شال وغیرہ بھی موجود تھے۔ اس دوران مقررین نے ڈاکٹر اقبال ملک کی خدمات کی ستائش کی گئی۔انہوں نے کہاکہ موصوف نے نے بطور بلاک میڈیکل آفیسر درہال میں ساڑھے چار سال تک خوش اسلوبی کے ساتھ فرائض انجام دئے جبکہ انکا دور سنہری حروف کے ساتھ لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر اقبال نے ملازمین کے ساتھ شانداررویہ رکھااوراچھی انتظامیہ کاثبوت دیا۔انہوں نے توقع کی کہ ڈاکٹراقبال ملک بی ایم منڈی کے طورپربھی عوام دوست خدمات انجام دیں گے۔