Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 30, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
18 Min Read
SHARE

 دو روزہ ٹیکنوویشن ۔ 2018 فیسٹول کا افتتاح 

بے روزگاری کاحل ہنرمندی میں مضمر:انصاری

جموں//انفارمیشن ٹیکنالوجی ، تکنیکی تعلیم ، امور نوجوان اور کھیل کود کے وزیر عمران رضا انصاری نے نوجوانوں کو مختلف ہنروں سے روشناس کرانے کے لئے اختراعی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ روز گار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جاسکیں۔وزیر موصوف اور جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے گورنمنٹ پالی تکنیک کالج جموں میں نئی گیسٹ ہاوس عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ اُنہیں بتایا گیا کہ یہ عمارت 82.35لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے اور اس میں قیام و طعام کی تمام تر سہولیات دستیاب ہوں گی۔انصاری نے متعلقین پر زور دیا کہ وہ اس پروجیکٹ کومقرر ہ مدت کے اندر اندر مکمل کریں۔ انصاری اور کویندر گپتا نے گورنمنٹ پالی تکنیک کالج جموں کی طرف سے منعقد کئے گئے دو روزہ ٹیکنوویشن ۔ 2018 فیسٹول کا بھی افتتاح کیا۔اس دوران وزیر نے طلاب پر زور دیا کہ وہ رسمی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرمندی کے پروگراموں میں بھی شرکت کریں تاکہ وہ کامیابی کے ساتھ اپنا روزگار کماسکیں۔اس موقعہ پر اختراع کاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ہنر مندی نوجوانوں کی کثیر رخی شخصیت کو اُبھارنے میں کافی مدد گار ثابت ہوتی ہے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کویندر گپتا نے طلاب کی حوصلہ افزائی کی تاکہ وہ سکل ڈیولپمنٹ کورسوں میں شرکت کرسکیں۔کمشنر سیکرٹری تکنیکی تعلیم ہلال احمد پرے اور کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
 
 

چیف سیکرٹری نے ایس بی ایم ( جی ) کی پیش رفت کا جائزہ لیا

جموں//13؍ مارچ 2018ء کو وزیر اعظم کی طرف سے سوچھ بھارت مشن ۔ گرامین پروگرام کا جائزہ لینے کے بعد سے لے کر اب تک ریاست میں ایک لاکھ سے زائد انفرادی بیت الخلاء تعمیر کئے جاچکے ہیں۔اس حوالے سے چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس منعقد کی اور ضلع وار اس پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ڈویژنل کمشنر جموں ، سیکرٹری دیہی ترقیات و پنچایتی راج ، مشن ڈائریکٹر ایس بی ایم اور دیگر افسروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔علاوہ ازیں صوبائی کمشنر کشمیر نے میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔چیف سیکرٹری نے پچھلے پندرہ دنوں کی مجموعی پیش رفت کا اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان ضلعوں جو اس کام میں پیچھے رہے گئے ہیں کہا کہ وہ مشن موڑ کے تحت کام کر کے قومی اہمیت کے اس پروگرام کے اہداف کو وقت پر حاصل کریں۔اس موقعہ پر بتایاگیاکہ اننت ناگ ، کپواڑہ ، پلوامہ ، راجوری اور بارہمولہ میں پچھلے پندرہ دنوں کے دوران بالترتیب 24000، 13145،10872،10000اور 6553انفرادی بیت الخلاء تعمیر کئے جاچکے ہیں۔چیف سیکرٹری نے اننت ناگ ،سرینگر اور گاندربل کے ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ شری امرناتھ جی یاترا راستے پر فوری طور سے کمیونٹی بیت الخلاء تعمیر کرنے کا کام شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام اپریل مہینے کے آخر تک مکمل کیا جانا چاہیئے۔گاندربل اور اننت ناگ ک ے ضلع ترقیاتی کمشنروں نے اس موقعہ پر جانکاری دی کہ اس مقصد کے لئے اراضی کی نشاندہی کی جاچکی ہے او ریہ کام الاٹ کئے گئے ہیں۔چیف سیکرٹری نے کھلے میں رفع حاجت کرنے سے نجات دلانے کا نشانہ حاصل کرنے ، آئی ایم آئی ایس اَپ لوڈنگ اور دیگر امور کے حوالے سے کئی ہدایات بھی جاری کیں۔
 
 
 

لیگل اسسٹنٹ کے اعزاز میں الوداعیہ

جموں//قانون و پارلیمانی امور محکمہ نے لیگل اسسٹنٹ غلام محمد بٹ کو ان کے ملازمت سے سبکدوش ہونے کے سلسلے میں الوداعیہ دیا گیا ۔اس موقعہ پر محکمہ کے عملے کے علاوہ سپیشل سیکرٹری اچل سیٹھی اورفیاض احمد، ایڈیشنل سیکرٹری لأ جنگ بہادر اور دیہی ترقی کے وزیر کے سپیشل لأ آفیسر وسیم احمد لون اس موقعہ پر موجود تھے۔لأ سیکرٹری عبدالمجید نے غلام محمد بٹ کو ایک شال پیش کیا۔
 
 
 

۔54 دور دراز دیہات کو بجلی فراہمی کا ایکشن پلان 

چیف سیکرٹری نے منصوبے کی عمل آوری کا جائزہ لیا

جموں/ چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے کشتواڑ ، لیہہ ، کرگل ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع کے 54 دیہات کوسولر پاور یونٹ فراہم کرنے کے ایکشن پلان کی عمل آوری کا جائزہ ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور ایم ڈی  جے کے ایس پی ڈی موجود تھے۔یہ میٹنگ مرکزی کابینہ سیکرٹری کی یکم مارچ کی میٹنگ اور چیف سیکرٹری کی 10؍مارچ 2018ء کی میٹنگ کے بعد متعلقہ پروگرام کی عمل آوری کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں منعقد کی گئی ۔ملک میں سال 2015ء کے بجلی فراہم کرنے پروگرام کے تحت نشاندہی کی گئی 18452دیہات میں سے صرف 910 دیہات کو ابھی تک بجلی فراہم نہیں کی گئی جن میں 70دیہات ریاست جموں وکشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔اِن 70دیہات اپریل 2018ء تک بجلی فراہم کرنے کے دائرے میں لایا گیا ہے  جن میں سے 54 آف گرڈ موڑ کے دائرے میں لائے جائیں گے۔صوبائی و ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو اس پورے پروجیکٹ کی عمل آوری یقینی بنانے کے سلسلے میں ضروری مدد فراہم کریں۔
 
 

کمشنر سیکرٹری محمد افضل بٹ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام 

جموں//کمشنر سیکرٹری ایگریکلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ محمد افضل بٹ کو ایک پُر وقار تقریب پر محکمہ کے اعلیٰ افسران و عملے کی طرف سے گرمجوشی سے الوداع کہا گیا۔ڈائریکٹر ایگریکلچر جموں ہری کرشن رازدان ،سیکرٹری اے پی ڈی شوکت احمد بیگ ، ڈائریکٹر کمانڈ ائیریا ڈیولپمنٹ جموں ایس جتندر سنگھ ، ڈائریکٹر لأ انفورسمنٹ سشیل ساہنی ، سپیشل سیکرٹری اے پی ڈی لینا پادا ، جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ( اِن پُٹس ) جموں کے ایس سمبیال ، جوائنٹ ڈائریکٹرایگریکلچر ایکسٹنشن و دیگر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔مقررین نے کمشنر سیکرٹری کی خدمات کو سراہا اور انہیں صحت مند وروشن مستقبل کی دعا کی۔محمد افضل بٹ نے افسران و محکمہ کے عملے کی شفقت و عزت دینے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے محکمہ کے عملے سے تاکید کی کہ وہ کسانوں سے متعلق اپنے فرائض تن دہی اور نیک جذبے سے انجام دیں۔ 
 

چیف جسٹس سے مواخذے کی تجویز نہ لائیں 

بھیم سنگھ کی ساتھی وکلاء سے اپیل

جموں//سینئر وکیل ، اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے ایگزیکٹو  چیرمین اور لندن یونیورسٹی سے گریجویٹ پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندستان کی سپریم کورٹ میں اپنے ساتھی وکلا سے اپیل کی ہے کہ وہ ہندستان کے چیف جسٹس کے خلاف مواخذے کی تجویز نہ لائیں، جیسا کہ قومی پریس میں وسیع پیمانے پر خبریں شائع ہورہی ہیں۔پروفیسربھیم سنگھ 1973 سے سپریم کورٹ میں وکالت کر رہے ہیں اور عام زندگی میں متاثر ہ لوگوں کو انصاف دلا نے کے لئے مفاد عامہ کی عرضیوں کے ذریعہ ان کی پیروی کر رہے ہیں، تاکہ ہر شخص کو حق و انصاف مل سکے۔پروفیسر بھیم سنگھ، جموں و کشمیر کے ایک معروف سیاسی کارکن بھی ہیں، جو عام آدمی کو حق و انصاف دلانے کے لئے سڑکوں سے سپریم کورٹ تک برسوں سے قانونی جنگ لڑتے آئے ہیں۔ ان کی عرضیوں کے تعلق سے  ہندستان کے متاثر ہ لوگ اچھی طرح سے واقف ہیں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے سیاستدانوں اور ممبران پارلیمنٹ سے پرزور اپیل کی کہ وہ ہندستان کے چیف جسٹس کے خلاف مواخذے کی تجویز پیش کرنے کا ارادہ چھوڑ کر کوئی دوسرا راستہ اختیارکریں، جس سے سپریم کورٹ پرلوگوں کا اعتماد قائم رہے۔ سپریم کورٹ کے ججوں کا احترام ہی پورے عدالتی نظام کا احترام ہوگا۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ وہ کسی خاص مثال کو اس موضوع میں شامل نہیں کرنا چاہتے، لیکن سیاستدانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ نئی سوجھ بوجھ کے ساتھ عدالتی نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات کریں، جس سے ہندستان کے آئینی ڈھانچے پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے ۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ اس طرح سپریم کورٹ کے کسی ایک جج کے خلاف مواخذے کی تجویز لانا ہندستانی جمہوری ڈھانچے کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ایک جج کی توہین ملک کے پورے عدالتی نظام کی توہین ہوگی ۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ ایڈوکیٹ کنبے اور اراکین پارلیمنٹ کو اس معاملہ پر سنجیدگی کے ساتھ سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا  تاکہ ملک کی ثقافت، تہذیب اور جمہوریت پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔
 

آنگن واڑی ورکروں وہیلپروں کااحتجاج جاری 

ماہانہ اجرت میں اضافہ سمیت مطالبات پورے کرنے کامطالبہ 

جموں//جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں ماہانہ اجرتوں میں اضافے کے لئے گذشتہ دو مہینوں سے احتجاج کررہی آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے جمعرات کو پریس کلب کے باہر اپنی ماہانہ اجرت کم از کم دس ہزار روپے جبکہ ہیلپرس اپنی ماہانہ اجرت کم از کم 8 ہزار روپے تک بڑھانے کے مطالبے کو سراپااحتجاج ہیں۔ احتجاجی آنگن واڑی ورکرس و ہیلپرس ماہانہ اجرتوں میں اضافے کے علاوہ دوسرے سروس فوائد جیسے میڈیکل لیو اور پنشن کی فراہمی کا مطالبہ کررہی ہیں۔ ان احتجاجی ورکروں اور ہیلپروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر یکم اپریل تک ان کے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو وہ بھوک ہڑتال شروع کریں گی۔ ایسوسی ایشن کی ایک لیڈران نے اس موقع پرمیڈیا کو بتایا ’یہ احتجاج گذشتہ دو ماہ سے جاری ہے۔ گذشتہ دو ماہ کے دوران ہماری مانگیں کسی نے نہیں سنیں۔ جب کسی نے ہمیں نہیں سنا تو ہم سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔ اگر ہمارے مطالبات پورے نہیںکئے گئے تو ہم اپنے احتجاج میں تیزی لائیں گے اور بھوک ہڑتال شروع کریں گے‘۔انہوں نے کہا ’ ہماری تنخواہ بہت کم ہے۔ جس طرح دہلی میں آنگن واڈی ورکروں کی تنخواہ ساڑھے دس ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، وہی تنخواہ ہمیں بھی دی جائے۔ آنگن واڑی ورکروں کو ساڑھے سات ہزار روپے دیے جائیں۔ ہمیں میڈیکل لیو دی جائے۔ ہمیں بھی پنشن کے دائرے میں لایا جائے۔ یہ مطالبات جب تک پورے نہیں ہوں گے، ہماری ہڑتال تب تک جاری رہے گی۔ ہم سرکار سے بھیک نہیں مانگ رہے ہیں۔ یہ جائز مطالبات ہیں۔ جس طرح دہلی کی آنگن واڑی ورکر اور ہیلپرس کام کرتی ہیں، اسی طرح ہم بھی کام کرتی ہیں‘۔ خواتین لیڈران نے مزید کہا ’ہم اپنی جائز مانگوں خاص کر باقی ریاستوں کے ساتھ اجرتوں میں تفاوت دور کرنے، 65 سال ریٹائرمنٹ کے بعد معقول پنشن مقرر کرنے، مستقلی و ترقیاں واگزار کرنے کے علاوہ آئی سی ڈی ایس کو نجی کرنے کے خلاف اپنی آواز بلند کررہی ہیں‘۔ تاہم انتظامیہ کے کچھ عہدیداروں نے یہ کہتے ہوئے احتجاجی خواتین کو سڑک پر دھرنا ختم کرنے پر آمادہ کیا کہ ان کی مانگوں کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
 
 

آٹھویں پولیس ریاستی شوٹنگ چمپین شپ 

ارین کچلو نے سونے کا تمغہ حاصل کیا 

جموں /پولیس کی جانب سے منعقدہ آٹھویںریاستی شوٹنگ چمپین شپ میں جموںو کشمیر پولیس کے شوٹینگ کلب کے ایک کھلاڑی ارین کچلو نے پہلی پوزیشن لے کرسونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ ارین نے خواتین سب جونیر میں اول پوزیشن حاصل کی جب کہ ساچیدا اورپراچی بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام تک پہنچ پائیں۔اور مردوں کے پسٹل مقابلے میںمدھوپال سنگھ، وجے کمار اورسپائی محمد یونس نے بالترتیب اول، دوسرے اور تیسرے مقام پر رہے اور مردوں کے سینئررائفل مقابلے میںکمال شرما نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
 

تھیٹراولمپکس کے آٹھویں روز امریکہ تھیٹر گروپ کا ڈرامہ پیش

جموں/ابھینو تھیٹرمیںتھیٹراولمپکس کے آٹھویں روز امریکہ کے تھیٹر گروپ کی طرف سے تیار کردہ ایک ڈرامہ پیش کیا گیا۔یہ انگریزی ڈرامہ دی لاسٹ ون گیمہ گلینا نے تجویز کیا تھا اوراس کے تحریر کردہ اینٹونی کنالچیوتھے۔اس ڈرامہ میں کردار نگاری کی ادائیگی کو نشانہ بنایا گیا ہے فنکار کوحاضرین کی توجہ کیسے اپنی طرف مبذول کرانی ہے ،اس چیز کو بڑے ہی حساس طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ڈرامہ کا مقصد کسی چیز کو تیار کرنے کی کشمکش اور پھر اس کی تباہی کے غم کو بیان کرنا ہے۔اس ڈرامہ کے تجویز نگار کا کہنا ہے کہ اس ڈرامہ کی جستجوانسان کے اندر ایک سوچ پیدا کرنا ہے خواہ وہ تباہ کن ہو یا سچائی کو اجاگر کرنے والی ہو یا خوبصورتی کو بیان کرنے والی ہو۔ اس ڈرامہ  کے ذریعہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہمارے ساتھ مستقبل میں کیا ہوگا یہ سوچنا فضول ہے اس لئے انسان کو صرف حال میں جینا چاہئے۔
 
 

۔ 1کلوگرام ہیروئن ضبط ،بی ایس ایف اہلکارکیخلاف معاملہ درج

گاندھی نگرسے نوجوان 40کلوگرام ہیروئن سمیت گرفتار

یوگیش سگوترہ
جموں//پولیس نے اکھنورکے سرحدی علاقہ سے ایک بارڈسیکورٹی فورس کے ایک اہلکارکوہیروئن کی بھاری مقدارسمیت گرفتارکیاہے جس کی عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔یہ پہلامعاملہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی فوج اوربی ایس ایف کے اہلکاروں کومنشیات کی سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑاگیاہے۔ذرائع کے مطابق پولیس کواطلاع ملی تھی کہ چوکی چورہ سے ایک بی ایس ایف اہلکار کوگرفتارکیاگیا،چوکی چورہ جوسندربنی کے نزدیک ہے جہاں پرگذشتہ روز ملی ٹینٹوں کوانکائونٹرکے دوران ماراگیاتھا،؛پولیس نے سخت چوکسی رکھی ہوئی تھی ،اورجموں راجوری ہائی وے پرایک گاڑی کوروکنے کااشارہ کیاگیالیکن ڈرائیورنے اسے فرارکرنے کی کوشش کی لیکن پولیس ٹیم نے تعاقب کرکے گاڑی کے ڈرائیورکودبوچ لیااوربیگ کی تلاشی کے دوران اہلکارکے قبضے سے 1کلوگرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔بی ایس ایف اہلکارکی شناخت غلام مصطفیٰ ،کانسٹیبل 98بٹالین بی ایس ایف ساکن مغربی بنگال کے طورپرہوئی ہے جوکہ ڈرائیورمحمدآزادساکن دھندک سرنکوٹ پونچھ کے ہمراہ جموں کی طرف آرہاتھا۔پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔گاندھی نگرپولیس نے فائربرگیڈسٹیشن اے ڈی بلاک گاندھی نگرمیں گاڑیوں کی تلاشی کی ،اسی اثنا میں ایک پیدل مسافرکوپراسرارطورپرآتے دیکھا گیااورانچارج ناکہ نے اس کی تلاشی لی جس کے دوران اس کے قبضے سے 40گرام ہیروئن برآمد کی گئی ،پوچھ تاچھ کے دوران گرفتارکئے گئے نوجوان کی شناخت محمدحسین وانی ساکن عبدالحسین وانی ساکن بٹ پورہ شوپیاں کے طورپرہوئی ہے۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس نے یہ کامیابی ایس ایچ او گاندھی نگرایس آئی کالی چرن ،اے ایس آئی شیش پال کی قیادت اورایس ڈی پی اوسٹی سائوتھ رفیق منہاس ،ایس پی سٹی سائوتھ رندیپ چودھری اورایس ایس پی جموں وویک گپتاکی نگرانی میں حاصل کی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

جموں

بسوہلی میں اے آئی آئی ایم ایس جموں آؤٹ ریچ سینٹرقائم ہو گا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی وزیر کی قیادت میں بسوہلی میںعوامی دربار،علاقہ میں بہترین طبی سہولیات میسر کرنے کا وعدہ

July 5, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?