آبپاشی نہر کی مرمت یقینی بنائیں
چھتر گام ترال کے کسانوں کا حکام سے مطالبہ
سید اعجا ز
ترال//ترال کے چھتر گام علاقے میں محکمہ اریگیشن و فلڈ کنٹرول کی جانب سے آبپاشی نہر کے لئے تین ماہ قبل رقومات واگزار ہونے کے باوجود نہر تعمیر نہ ہوسکی جس کے نتیجے میں زرعی اراضی کا ایک بڑا حصہ بیکار رہنے کا خدشہ لاحق ہوا ہے ۔نہر کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کے اسرار کے بعد اس کی مرمت کیلئے متعلقہ محکمہ نے 1لاکھ 85ہزار روپئے واگزار کئے بلکہ یہ کام بھی ایک ٹھیکیدار کو سونپا گیا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق تین ماہ گزرنے کے باوجود نہر کی مرمت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے کسانوں کو تشویش لاحق ہے کیونکہ زرعی اراضی کا ایک بڑا تاحال خشک ہے ۔کسانوں نے محکمہ اریگیشن سے اس سلسلے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔
عید سے قبل تمام نظربندوں کو رہا کیا جائے :پیپلز لیگ/لبریشن فرنٹ (آر)
سرینگر//پیپلز لیگ نے تنظیم کے محبوس چیئرمین غلام محمد خان سوپوری اورمسلم پولٹیکل لیگ چیئرمین فاروق احمد توحیدی پر تازہ پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرکے کورٹ بلوال جیل منتقل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی بوکھلاہٹ سے تعبیر کیا ہے۔ موصولہ بیان کے مطابق لیگ کے قائمقام چیئرمین سید محمد شفیع نے خان سوپوری سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو عید سے قبل رہا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نظربندوں کے حوالے سے انتہائی بے رحمی اور بے اعتنائی کا مظاہرہ کررہی ہے، قیدیوں کو عید کے موقع پر چھوڑنے کے بجائے تازہ پی ایس اے کے تحت جموں کی گرم ترین جیلوں میں منتقل کیا جاتا ہے اور حراست کے دوران انہیں انتقام گیری کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔انہوں نے عید سے قبل تمام نظر بندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ادھر لبریشن فرنٹ (آر ) کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو اور ایڈوکیٹ ایوب راٹھور نے تہاڑ جیل میں محبوس تاجر ظہور وٹالی کی ضمانتی درخواست رد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کو ناکردہ گناہوں کی سزا دی جارہی ہے۔انہوں نے پارٹی کے محبوس سربراہ فاروق احمد ڈار سمیت سبھی محبوسین اور سیاسی قائدین کی فوری رہائی کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں قید و بند میں رکھنے کے لئے بھارتی حکام کے پاس کوئی جواز نہیں۔ دونوں قائدین نے سیاسی قائدین کی نظربندی اور پابند سلاسل رکھنے کے عمل کو سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کرتے ہوئے عید سے قبل تمام نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
ہندوارہ میں غرقآب لڑکے کی لاش غوطہ خوروں کی مدد سے برآمد
سرینگر//نالہ پہرو میں غرقآب ہوئے 12سالہ نوجوان کی نعش کو 2روز بعد ایس ڈی آر ایف، پولیس اور ماہر غوطہ خوروں کی مدد سے برآمد کیا گیا۔ کے این ایس کے مطابق قصبہ ہندوارہ کے وہی پورہ لنگیٹ نالہ پہرو میں گزشتہ روز ایک بکروال 12سالہ لڑکا محمد عباس خان نہانے کے دوران غرقآب ہوگیا جس کی نعش کو دوسرے روز یعنی سنیچر کو ایس ڈی آر آیف، ہندوارہ پولیس، غوطہ خوار کی ٹیم اور رضاکار وں کی مدد سے برآمد کیا گیا۔
معاملات کو حل کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیر تعلیم
سرینگر//سکولی تعلیم ، حج و اوقاف اور امور قبائل کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ حکومت نے ایس ایس اے اساتذہ کے معاملات کو حل کرنے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن فاروق شاہ اور اُن کے ساتھ ڈائریکٹر ایس ایس اے ، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں ، سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن ، ڈائریکٹر پلاننگ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور فائنانشل ایڈوائیزر محکمہ تعلیم اس کمیٹی کے ممبران ہوں گے ۔ وزیر موصوف نے تمام متعلقین کو احتجاجوں کا راستہ ترک کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ایس ایس اے اساتذہ کو درپیش مشکلات سے پوری طرح واقف ہے اور ان اساتذہ کو کوئی بھی ایساقدم نہیں اٹھانا چاہئیے جس سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو ۔ ذوالفقار علی نے کہا کہ انتظامیہ ان اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مناسب اقدامات کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس مسئلے کا حل نکالا جائے گا اور انہیں مرکزی وزیر نے یقین دلایا ہے کہ وہ ریاست کے ایس ایس اے اساتذہ کے معاملات حل کرنے کیلئے ہر ممکن امداد فراہم کریں گے ۔
کھیر بھوانی میلہ
دلی سے کشمیر تک کشمیری پنڈتوں کیلئے مفت بس سروس
سرینگر//ریاستی سرکار کی مائیگرنگ ریذیڈنٹ کمیشن کی سپیشل سیل نے سالانہ میلہ کھیر بھوانی کے موقعہ پر کشمیری پنڈتوں کیلئے دلی سے تولہ مولہ گاندربل تک مفت ٹرانسپورٹ سہولیات دستیاب رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ریاستی سرکار نے دو ائر کنڈنشڈ گاڑیاں دستیاب رکھی ہیں جو 18جون کو نئی دلی سے روانہ ہوگی اور 21جون کو واپس دلی پہنچ جائے گی۔ خواہشمند پنڈت طبقہ مفت بس سروس کیلئے اپنے لوازمات جموں وکشمیر مائیگرنٹ سپیشل سیل 5پرتھوی روڑ نئی دلی کے دفتر میں 14جون 2018صبح 10بجے سے شام 5بجے سے پہلے جمع کرائیں۔
دلی کی سخت گیر پالیسی امن و استحکام کیلئے خطرہ:فریڈم پارٹی
سرینگر//ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے کہا ہے کہ ریاست کے عوام حق خود ارادیت کیلئے محو جد و جہد ہیں جس کا وعدہ اُن سے بین الاقوامی برادری نے کر رکھا ہے تاہم یہاں کے لوگ بھارت کی طرف سے مسلسل انکار کی پالیسی سے دوچار ہیں ۔پارٹی ترجمان نے کہا کہ یہ انتہائی بد قسمتی کی بات ہے کہ بھارت کی سیاسی قیادت لگاتاردھوکہ دہی کی سیاست پر یقین رکھے ہوئے ہے اور اس عمل کے ذریعے نہ صرف جموںکشمیرکے عوام بری طرح متاثر ہورہے ہیں بلکہ پورے جنوب ایشیائی خطے کا امن و استحکام بھی داﺅ پر لگا ہے۔ ترجمان کے مطابق نئی دلی لگاتار سخت گیر پالیسی پر عمل پیرا ہے اور وہ نوشتہ دیوار پڑھنے کی بھی کوشش نہیں کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مسلسل انکار کی سیاست یہاں کے حالات کو مزید ابتر بناسکتی ہے کیونکہ عوام اپنے سیاسی حقوق سرنڈر کرنے کے بارے میں سوچنے کیلئے بھی تیار نہیں ہیں چاہے اس کیلئے اُنہیں کوئی بھی قیمت چکانی پڑے۔اس لئے بہتری اسی میں ہے کہ اس حقیقت کو تسلیم کیا جائے کہ جموں کشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے جس کو اقتصادی اقدامات کے بجائے سیاسی اقدامات سے حل کیا جاسکتا ہے۔
فلسطین اور کشمیر کے تئیں عالم اسلام کی خاموشی افسوسناک:مسلم لیگ/محاذ آزادی
سرینگر//مسلم لےگ کے قائمقام چیئرمےن عبدلاحد پرہ، ترجمان سجاد اےوبی، محمد امےن ڈار اور خورشےد احمد ڈار نے بالترتےب پالپورہ کپواڑہ، کولگام اسلام آباد، شانگس کولگام اور سوپٹ کولگام مےں جمعہ اجتماعات سے خطاب کیا۔اس موقعہ پر مقررےن نے مسئلہ کشمےر اور مسئلہ فلسطےن کی زمےنی صورتحال سے عالم اسلام کی بے توجہی اور خاموشی کو انتہائی افسوسناک قرار دےتے ہوئے کہا کہ ملت اسلامیہ فلسطےن اور کشمےر مےں ہورہی انسانی حقوق کی سنگےن پامالی کو بسرو چشم مشاہدہ کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود اپنی زبانوں پر خاموشی کی مہر لگائے ہوئی ہے ۔انہوں نے عالم اسلام کے اتحاد کو وقت کی اہم ترےن ضرورت قرار دےتے ہوئے کہا کہ انہےں چاہئے کہ وہ خواب غفلت سے جاگ کر قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے کشمےر و فلسطےن کے مسئلہ کو جلد از جلد حل کروانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرےں ۔ادھر محاذآزادی کے ایک دھڑے کے نائب صدر قطب عالم نے کہا ہے کہ جموں کشمیر اور فلسطین میں مزاحمتی تحریکوں کو کچلنے کےلئے ظلم وستم ،مار دھاڑ اور قتل غارت گری کے حربوں سے کام لیا جارہا ہے،جو انتہائی افسوسناک ہے۔سوپور کی ایک مسجد میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین اس وقت دنیا میںتوجہ کا مرکز بنا ہواہے اور عوامی خواہشات کے عین مطابق حل کرنے پر زور دیا جارہا ہے ۔
ڈی سی کپوارہ نے قلم ا ٓ بادمیں تر قیاتی کامو ں کا جائزہ لیا
اشرف چراغ
کپوارہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیرنے ہفتہ کو قلم آ باد ہندوارہ کے مختلف علاقوں کا دورہ ر کے وہا ں پر ہورہی تعمیراتی کامو ں کا جائزہ لیا ۔ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ ،تحصیلدار ہندوارہ اور قلم آ باد ،ایکز کیٹو انجینئر محکمہ صحت عامہ اور محکمہ بجلی تھے ۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر متری گام ،ہانگا ،منز پورہ ،قلم آ باد ،چھوٹی پورہ اور لاچھ کا دورہ کر کے وہا ں پر ہورہی تعمیراتی کامو ں کا جائزہ لیا ۔انہو ں نے متعلقہ آ فیسران کو ہدایت دی کہ وہ ان علاقوں میں ہورہی تعمیراتی کامو ں کا مقررہ وقت پر اختتام کریں ۔خالد جہانگیر نے چھو ٹی پورہ نوگام ،منزہ پورہ اورلاچھ سڑکو ں پر ہورہی کام کا بھی جائزہ لیا اور بیکن محکمہ ہدایت دی کہ ان سڑکو ں کو فوری طور مکمل کریں جبکہ اس سڑک پر نا جائز تجاوزات کو ہٹا کر 66فٹ سڑ ک تیار رکھی جائیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے لوگو ں سے اس علاقے میں ہورہی تعمیراتی کامو ں کو پایہ تکیمل پہنچانے میں انتظامیہ کواپنا تعاون فراہم کریں ۔خالد جہانگیر نے علاقہ میں قائم مختلف سکولو ں کا دورہ کر کے وہا ں پر درس و تدریس کے کام کاج کا جائزہ لیا ۔انہو ں نے ہائر سکینڈری سکولو ں ہانگاہ اور متری گام جاکر وہا ں تعلیمی نظام سے متعلق جا نکاری حاصل کی اور تدریسی عملہ سے کہا کہ وہ تعلیم کے حوالہ سے وادی کے باقی اضلاع سے بہتر نتائج ظاہر کرنے میں اپنا رول ادا کریں ۔اس دوران بٹہ گنڈ اور قلم آ باد علاقوں سے آئے ہوئے کئی عوامی وفود ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر سے ملا قی ہوئے اور مطالبہ کیا کہ نالہ ماوری پر غیر قانونی طور ریت اور بجری نکالنے کے کام کو فوری طور بند کیا جائیں ۔انہو ں نے لوگو ں کو یقین دلایا کہ ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور یہ کمیٹی ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق نالہ سے غیر قانونی طور ریت اور بجری نکالنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں گے ۔اپنے دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے قلم آ باد میں قائم پرائمری ہیلتھ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور وہا ں محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے اسپتال عمارت کے کام کاج کا جائزہ لیکر ہدایت دی کہ اس کو رواں ماہ کے اختتام تک مکمل کریں ۔
مرزا افضل بےگ اور غلام محی الدےن شاہ کی برسیاں
ڈاکٹر فاروق ، عمر عبداللہ، ساگر اور دےگر پارٹی لےڈران کا خراج
سرےنگر//نےشنل کانفرنس صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے مرزا محمد افضل بےگ اور خواجہ غلام محی الدےن شاہ کے ےوم وصال پرانہیں خراج عقےدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرزا محمد افضل بےگ مرحوم شےخ محمد عبداللہ کے سب سے نزدےکی اور معتمد ساتھی تھے اور شیخ محمد عبداللہ نے مرحوم کی حب الوطنی ، حاضر جوابی اور دوراندےش ذہنےت کو نہ صرف رےاستی عوام کی اقتصادی حالت سدھارنے مےں کام لاےا بلکہ رےاست کے تشخص اور آئےنی بالادستی کو سنوارنے کیلئے بھی استعمال میں لایا۔ ڈاکٹر فاروق نے خواجہ غلام محی الدےن شاہ کو اےثار ووفا کا مجسمہ قرار دےتے ہوئے ان کی زندگی کو سچ اور صداقت کے ساتھ تعبےر کےا۔ اُنہوں نے کہا کہ مرحوم کی تارےخی کوششوں کی بدولت ہی اٹانومی کا خاکہ مرتب کےا گےا۔پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے مرزا محمد افضل بےگ کی قربانےوں کومشعل راہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ خواجہ غلام محی الدےن شاہ نے اقتدار اور عےش و عشرت کو ٹھکراکر نےشنل کانفرنس کی تارےخ مےں اےک منفرد مقام حاصل کرلےا ہے ۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر اور معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال ،پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران عبدالرحےم راتھر ، محمد شفےع اوڑی، میاں الطاف احمد، چودھری محمد رمضان، مبارک گل ،قمر علی آخون، سکےنہ اےتو، شمےمہ فردوس ، ممبرانِ اسمبلی الطاف احمد کلو، عبدالمجید لارمی، صوبائی صدر جموں دویندر سنگھ رانا،ایم ایل سی سجاد احمد کچلو، قیصر جمشید لون، خالد نجیب سہروردی، عبدالغنی ملک ، ایس ایس سلاتیہ ، اجے سدھوترا ،غلام احمد شاہ اور محمد سعید آخون نے بھی مرحومےن کو خراج عقےدت پےش کےا۔
اننت ناگ میں
ٹورسٹ گیٹ وے قائم ہوگا:صوبائی کمشنر
سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا ہے کہ سرکار چکِ واگنڈ اننت ناگ میں سٹیٹ آف آرٹ ٹورسٹ گیٹ وے قائم کرے گی۔صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار لور منڈا ٹول پلازا سے منتقل ہونے والے 156دکانداروں کی با زآباد کاری کاجائزہ لینے کے سلسلے میں ایک میٹنگ کے دوران کیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع انتظامیہ نے چک واگنڈ میں 55کنال اراضی کی نشاندہی کی ہے جہاں سٹیٹ آ ف آر ٹ ٹورسٹ گیٹ وے قائم کیاجائے گا۔اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے110کروڑ روپے کا ڈی پی آر تیار کیا ہے۔
خواتین کی جنسی ہراسانی
شوپیان میں روک تھام کیلئے سمینار
شوپیان//کام کی جگہوں پر خواتین کی جنسی ہراسانی کے امکانی واقعات پر روک لگانے اوراس کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کےلئے منی سیکریٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ایک سمینار کا اہتمام کیا گیا۔جس میں تعلیم ،خاندانی بہبود اور صحت وغیرہ محکموں میں کام کرنے والی بڑی تعدادمیں خواتین ملازمین نے شرکت کی۔اس موقعہ پر اے ڈی سی شوپیان پرویز سجاد گنائی مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے جبکہ اے سی آر کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔سمینار کے انعقاد کا مقصد خواتین کو جنسی ہراسانی کے واقعات پر بھارتی آئین کے ایکٹ کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا تھا۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ کام کی جگہوں پر خواتین کی جنسی ہراسانی کے واقعات کو روکنے کا عمل اب ایک تحریک بن گئی ہے اوراس مقصد کے لئے ریاست بھرمیں سمیناروں اور جانکاری کیمپوں کا انعقاد کیاجارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ انتظامیہ نے پہلے ہی اے سی آر کی قیادت میںایک 7رُکنی شکایتی کمیٹی کی تشکیل دی ہے
ایس پی سکول کا سیرت ، قرا¿ت مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ
سرینگر//ایس پی ہائیر سکینڈری سکول سرینگر نے جی ایچ ایس ایس کوٹھی باغ میں منعقدہ سیرت اور قرا¿ت مقابلوں میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ایس پی سکول کے عبید اور رشید ایوب نے نعتیہ خوانی اور قرا¿ت مقابلوں میں بالترتیب پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ وزیر تعلیم نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن فاروق احمد شاہ اور ناظمِ تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو کی موجودگی میں ان بچوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے طلاب اس موقعہ پر موجود تھے ۔
گاندربل پولیس اور نجی سکول کی جانب سے افطار پارٹیوں کا اہتمام
گاندربل/ارشاد احمد/ پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے کی خاطر گاندربل پولیس نے منی سیکریٹریٹ کے احاطے میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں ذی عزت شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس اور سیول انتظامیہ سے وابستہ افسران و اہلکاروں نے شرکت کی ۔ افطار پارٹی میں ڈی آئی جی وسطی کشمیر وی کے بردی ، ایس ایس پی گاندربل فیاض احمد لون ، ڈپٹی کمشنر گاندربل پیوش سنگلا ، سی او سی آر پی ایف 118بٹالین اے کے دیانی ، ایم ایل اے گاندربل اشفاق جبار ، پی ڈی پی ضلع صدر گاندربل بشیر احمد میر ، سابق ایم ایل سی کانگریس علی محمد ، ایس ایچ او ا اور ڈی اوز نے شرکت کی ۔ پولیس لوگوں کو سہولیات بہم رکھنے میں مصروف عمل ہے چنانچہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی افطار پارٹیوں کا اہتمام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ادھربی ہامہ گاندربل کے نجی سکول نیو ڈریم لینڈ ایجوکیشنل انسٹچوٹ کی جانب سے ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع انتظامیہ،پولیس کے اعلیٰ حکام،نامور شخصیات،سکول میں تعینات عملہ، معزز شہری، سماجی کارکن اور صحافت سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
کمشنر فوڈ سیفٹی کا مارکیٹ چیکنگ میں تیزی لانے پر زور
سرینگر//کمشنر فوڈ سیفٹی ڈاکٹر عبدالکبیر ڈار نے فوڈ سیفٹی افسران کی طرف سے جاری سرگرمیوں کا جائیزہ ایک میٹنگ کے دوران لیا جس کا مقصد ماہ صیام کے دوران صارفین کو اشیائے خوردنی و دیگر اشیاءصاف و شفاف طریقے پر اور مقررہ قیمتوں پر فراہم کرنا یقینی بنانا تھا ۔ کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ بازاروں میں فروخت کئے جا رہے مختلف اشیاءکے معیار اور قیمتوں پر نگرانی رکھیں تا کہ صارفین کسی بھی وجہ سے مشکلات میں نہ پڑیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی ، اسسٹنٹ کنٹرولر فوڈ ، پبلک اینالسٹ ، فوڈ اینا لسٹ اور کئی فوڈ کیٹا گریز کے سرویلینس افسران میٹنگ میں موجود تھے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ صارفین بازار میں اشیائے خوردنی کے معیار کے بارے میں اپنی شکایت فون نمبر 01942495191 پر درج کرائیں ۔
ماگا م میں ناجائز
منافع خوروں کے خلاف کارروائی
سرینگر //بڈگام پولیس نے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ماگام میںکارروائی کا آغاز کیا ہے ۔ بڈگام پولیس نے مارکیٹ چیکنگ اور تجاوزات کے خلاف ماگام قصبہ میں مہم شروع کی ۔ ماگام پولیس، تحصیلدار ، نائب تحصیلدار ماگام اور میونسپل کمیٹی ماگام کی مشترکہ ٹیم نے قصبہ میں مارکیٹ چیکنگ کی اور ٹیم نے تجاوزات کو صاف کرکے دستکاری سے جڑی کچھ اشیاءبھی اپنی تحویل میں لے لیں ۔
پاکستان فریق،نظرانداز نہیں کیا جاسکتا:مصدق عادل
سرینگر//پیپلز پولیٹکل فرنٹ چیئرمین محمد مصدق عادل نے کہا ہے کہ اگر بھارت کو اہل کشمیر خصوصی طور یہاں کے جوانوں کے مستقبل اور امن کی فکر دامن گیر ہوئی ہے تو اُنہیں چاہئے کہ وہ قبل از وقت کشمیر کے حوالے سے ماضی میں ہوئے مذاکرات کا گہرائی سے مطالعہ کریں تاکہ انہیں اس بات کا اندازہ ہوجائے کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار تب تک ناممکن ہے جب تک پاکستان کو بحیثیت ایک فریق بات چیت میںشامل نہ کیا جائے۔مصدق عادل سوپور میں ایک افطار پارٹی سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب تک بھارت حقائق کا اعتراف نہ کرے ،تب تک مذاکرات کی کامیابی اور امن کے خواب دیکھناناممکن ہے ۔
کھلاڑیوں کو سیاسی مقاصد کیلئے
استعمال کرنا شرمناک:ایڈوکیٹ نذیر ملک
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے زونل سیکریٹری برائے شمالی کشمیر ایڈوکیٹ نذیر ملک نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے دورئہ کشمیر کو بے مقصد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کونسل کی جا نب سے کھلاڑیوں کوسیاسی پروگرام میںشرکت کرواناان کھلاڑیوں کے ساتھ استحصال اور مذاق ہے۔انہوں نے کہا”وزیر داخلہ کی طرف سے حریت کو بات چیت کی پیشکش کرنے میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آرہی ہے بلکہ اس پیشکش میں بات چیت کے امکان کم اور شرائط زیادہ نظر آ رہے ہیں“۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے دورئہ کشمیر کے دوران لوگوں کو سکیورٹی کے نام یرغمال بنایا گیااور کشمیر کو ایک فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا تھا اوروزیر داخلہ ریاست کے لوگوں کے زخموں پر مرہم لگانے اور خاص طور سے ریاست کے نوجوانوں کی امیدوں پر کھرا اُتر
ضلع اطلاعاتی مرکز پلوامہ کا اظہار تعزیت
پلوامہ//ضلع اطلاعاتی مرکز پلوامہ مےں کیمرہ مین /آپریٹر نصیر احمد بٹ کا والد سنیچر کی صبح مختصر علالت کے بعد انتقال کرگیا۔ اس سلسلے میںضلع اطلاعاتی آفےسر ڈاکٹر محمد زبےر کی صدارت مےں اےک تعزےتی مےٹنگ منعقد ہوئی جس میں محکمہ کے تمام ملازمین نے شرکت کی۔تعزیتی میٹنگ میں گہرے دکھ کا اظہار کر تے ہوئے سوگوار کنبے سے تعزیت کا اظہار کیا گیااور
Contents
آبپاشی نہر کی مرمت یقینی بنائیںچھتر گام ترال کے کسانوں کا حکام سے مطالبہعید سے قبل تمام نظربندوں کو رہا کیا جائے :پیپلز لیگ/لبریشن فرنٹ (آر)ہندوارہ میں غرقآب لڑکے کی لاش غوطہ خوروں کی مدد سے برآمد معاملات کو حل کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل کھیر بھوانی میلہدلی سے کشمیر تک کشمیری پنڈتوں کیلئے مفت بس سروس دلی کی سخت گیر پالیسی امن و استحکام کیلئے خطرہ:فریڈم پارٹیفلسطین اور کشمیر کے تئیں عالم اسلام کی خاموشی افسوسناک:مسلم لیگ/محاذ آزادیڈی سی کپوارہ نے قلم ا ٓ بادمیں تر قیاتی کامو ں کا جائزہ لیا مرزا افضل بےگ اور غلام محی الدےن شاہ کی برسیاںڈاکٹر فاروق ، عمر عبداللہ، ساگر اور دےگر پارٹی لےڈران کا خراج اننت ناگ میں ٹورسٹ گیٹ وے قائم ہوگا:صوبائی کمشنرخواتین کی جنسی ہراسانی شوپیان میں روک تھام کیلئے سمینارایس پی سکول کا سیرت ، قرا¿ت مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ گاندربل پولیس اور نجی سکول کی جانب سے افطار پارٹیوں کا اہتمام کمشنر فوڈ سیفٹی کا مارکیٹ چیکنگ میں تیزی لانے پر زورماگا م میں ناجائزمنافع خوروں کے خلاف کارروائی پاکستان فریق،نظرانداز نہیں کیا جاسکتا:مصدق عادل کھلاڑیوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا شرمناک:ایڈوکیٹ نذیر ملک ضلع اطلاعاتی مرکز پلوامہ کا اظہار تعزیت