۔ 620ویں جینتی عقیدت واحترام سے منائی گئی
مقررین کاسنت کبیرکی تعلیمات کی پیروی پرزور
جموں// 620ویںکبیرجینتی کے موقعہ پرسدگروکبیرسبھاکی جانب سے مختلف مقامات پرتقریبات کاانعقاد کیاگیا۔ اس سلسلے میںیہاں جموں میں کبیربھون موضع چک اوتارابشناہ میں سدگروکبیرسبھاکی جانب سے کبیرجینتی کے پرکاش اُتسوکے سلسلے میں پروگرام کااہتمام کیاگیاجس میں ریاست اوربیرون ریاست سے تعلق رکھنے والے کبیربھگتوںنے شرکت کی۔اس دوران عقیدت مندوں اورسنت کبیرکے پیروکاروں نے کبیرروٹری ،نزدیک بس سٹینڈ ،سنت کبیرکے مجسمے پرپھولوں کے ہارچڑھاکرخراج عقیدت پیش کیا۔اس دوران سنت کبیرکی تعلیمات پر مہاتمابھگوان داس جی، اداس مارگ ،آر ایس پورہ اوربابادیناناتھ ،پنجاب والی نے بنی میں کبیروانی کے تعلق سے خیالات کااظہارکیا۔اس بارے میں صدرآل جے اینڈکے سدگروکبیرسبھا ایف سی بھگت نے کہاکہ سنت کبیر کے فلسفے اورتعلیمات پرتبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہاکہ سنت کبیرسماج میں انقلاب لانے کے کواہاں تھے۔انہوں نے کہاکہ سنت جی کافلسفہ ہرکسی مذہب ،ذات ،قبیلے کے لوگوں کیلئے ہے۔اس دوران تقریب میں بھوشن ڈوگرہ سابق ایم اوایس ، پروفیسرگھارورام سابق ایم ایل اے، جی آربھگت، آئی اے ایس ریٹائرڈ، سینئرنائب صدر، پروفیسراشوک بھگت نائب صدر،یش پال نائب صدر، چمن لال، ڈاکٹرگرداس رام چیئرمین لٹی گیشن کمیٹی ،پردیپ بھگت ،منوہر لال جنرل سیکریٹری ،کوآرڈی نیٹرس سبھاش بھگت اوررویندربھگت، ضلع صدورجموں ،سانبہ ،کٹھوعہ، ادہم پور،ریاسی کے بلاک عہدیداران موجودتھے۔تقریب کے اختتام پر عقیدت مندوں کیلئے لنگرکابھی اہتمام کیاگیاتھا۔واضح رہے کہ 620 ویں کبیر جینتی کے سلسلے میںسالانہ پروگراموںمیں عام لوگوں اورخصوصی طور سے کبیر کے عقیدت مندوں نے شرکت کی جو صوبہ جموں میں ضلع ،بلاک اورکبیرمندروں میںمنعقدکئے گئے ۔
بی ایڈ، ایم بی اے، بی ٹیک و دیگر کورسز کیلئے
اردو یونیورسٹی میں کونسلنگ9 تا13جولائی
حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں مختلف ریگولر کورسز کے انٹرنس ٹسٹ کے نتائج جاری ہوچکے ہیں۔ اس سلسلے میں 9؍ جولائی تا 13؍ جولائی بی ایڈ، ایم ایڈ، ڈی ایل ایڈ، ایم بی اے، ایم سی اے، ایم ٹیک اور بی ٹیک میں داخلے کے لیے صبح 9 بجے سے کونسلنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔پروفیسر پی فضل الرحمن، ڈائرکٹر نظامت داخلہ نے بتایا کہ کونسلنگ کے وقت اسناد کی تنقیح کے لیے طلبہ کو اپنی اصل سندوں کے ساتھ ان کی نقل کے 2 سیٹ بھی رکھنے ہوں گے۔ دستاویزات کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ منتخب طلبہ کو فیس اسی وقت جمع کرانی ہوگی۔ فیس صرف آن لائن بینکنگ یا ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ ہی ادا کی جاسکتی ہے اس لیے امیدوار اپنے ہمراہ کارڈ یا نیٹ بینکنگ پاس ورڈ وغیرہ ضرور رکھیں۔ ہیڈر کوارٹر پر ڈی ایل ایڈ کی کونسلنگ 9؍ جولائی کو ہوگی۔ بی ایڈ (اردو اور سماجی علم) کے لیے حیدرآباد کے علاوہ کالجس برائے ٹیچر ایجوکیشن (دربھنگہ، سری نگر، بھوپال، آسنسول، نوح، سنبھل ، بیدراور اورنگ آباد) میں 10؍ جولائی کو کونسلنگ مقرر ہے۔ بی ایڈ طبیعیات کی کونسلنگ 11؍ جولائی ، بی ایڈ (ریاضی اور حیاتیات) کونسلنگ 12؍ جولائی کو مقرر ہے۔ ایم ایڈ کونسلنگ حیدرآباد اور کالجس برائے ٹیچر ایجوکیشن (دربھنگہ، سری نگر اور بھوپال) میں 13؍ جولائی کو مقرر ہے۔ایم بی اے ، ایم سی اے اور بی ٹیک کی کونسلنگ 10؍ جولائی اور ایم ٹیک کونسلنگ 11 ؍ جولائی کو مقرر ہے۔تمام کورسز کی عبوری رینک فہرست یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
کرگل میں جنگلی حیاتیات سے متعلق ورکشاپ اختتام پذیر
کرگل /کرگل میں جنگلی حیاتیات سے متعلق تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوئی ۔ اختتامی تقریب پر خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے چیئر مین اور چیف ایگزیکٹیو کونسلر کاچو احمد علی خان مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے ۔ اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ ہمالیائی بھورے رنگ کے بھالو کے تحفظ کیلئے ایک پالیسی دستاویز کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے بھالو کے تحفظ کیلئے جنگلات کے تحفظ پر زور دیا ۔ انہوں نے مستقبل میں بھی ایسی ورکشاپوں کے انعقاد پر زور دیا ۔ ڈپٹی کمشنر کرگل نے اپنے خطاب میں کرگل میں بھورے رنگ کے بھالو کی تعداد کو جاننے کیلئے سروے اور میپنگ کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں چھ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں وائیلڈ لائف پارکوں کے طور فروغ دینے کا منصوبہ ہے ۔ تقریب سے دیگر کئی مقررین نے بھی خطاب کیا ۔
سدھ مہادیو میلے کادوسرادن
بھاری تعدادمیں عقیدت مندوں نے شنان کیا
جموں//تین روزہ سدھ مہادیومیلے کے دوسرے روزبھاری تعدادمیں عقیدت مندوں نے تاریخی شومندرمیںحاضری دے کربھگوان شیواکاآشیروادحاصل کیا۔اس دوران عقیدت مندوں نے بینی سنگھم میں شنان بھی کیا۔اس موقعہ پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے عقیدت مندوں کیلئے خاطرخواہ انتظامات کئے تھے۔میلے میںمتعددمحکموں مثلاً زراعت، ہارٹیکلچر، ہینڈلوم ،فشریز ،شیپ اینڈانیمل ہسبنڈری کی طرف سے سٹال بھی لگائے گئے تھے۔اس کے علاوہ رضاکارتنظیموں کی جانب سے لنگروں کابھی اہتمام کیاگیااوردھرمارٹرسٹ نے بھی انتظامات کئے تھے۔قابل ذکرہے
نگروٹہ اسمبلی حلقہ میں سیاحت کوفروغ دینے کی ضرورت:شائننگ سٹارسوسائٹی
جموں//شائننگ سٹارسوسائٹی نے نگروٹہ اسمبلی حلقہ کی سیاحتی گنجائش کو مدنظررکھتے ہوئے ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں شائننگ سٹارسوسائٹی کے صدرمحمدعارف چوہدری نے کہاکہ صوبہ جموں سیاحتی مقامات کے بیش بہت خزانے سے مالامال ہے،بالخصوص نگروٹہ اسمبلی حلقہ میں سیاحت کی بھرپورگنجائش ہے جس کوبروئے کارلانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ نگروٹہ کے سیاحتی مقامات کوترقی دینے سے جہاں ایک طرف یہاں کے لوگوں کی معیشت مضبوط ہوگی وہیں نوجوانوں کیلئے روزگارکے مواقعے بھی پیداہوں گے۔انہوں نے کہاکہ جیساکہ ریاستی حکومت بھی یہ تسلیم کرتی ہے کہ سیاحت کاشعبہ ریاستی معیشت کے اعتبارسے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اورسیاحت کی صلاحیتوں سے مزین مقامات کونظراندازکرناریڑھ کی ہڈی کوکمزورکرنے جیساہے۔اب ضلع جموں بالعموم اورنگروٹہ حلقہ کے سیاحتی مقامات کوترقی دینے کی ضرورت ہے۔عارف چوہدری نے کہاکہ متھواربلاک کے دھنوں رابطہ ،چکھڑگورڈہ میں بھی بہت سی زیارتیں اورسیاحتی مقامات ہیں جن میں چکھڑمیں دریاکے عین کنارے واقع ’’نیارا‘‘نامی مقام اوردھنوں میں باواوالاجاڑزیارت اہمیت کی حامل ہیں جن کوترقی دینے کی اشدضرورت ہے۔اسی طرح اکھنورمیں بابافیض بخش بلے دے باغ کافی مشہورزیارت ہے جہاں پرریاست اوربیرون ریاست کے عقیدتمندوسیاح آتے ہیں ۔انہوں نے ریاستی گورنرپرزوردیاکہ وہ نگروٹہ اسمبلی حلقہ کے سیاحتی مقامات کی طرف توجہ دی جائے تاکہ یہاں کے لوگوں کی معیشت بہترہوسکے۔
پنشنرس ایسوسی ایشن کامیڈیکل الائونس بڑھانے کامطالبہ
جموں//جے اینڈکے سٹیٹ پنشنرس ایسوسی ایشن نے ریاستی گورنرسے پرزوراپیل کی ہے کہ میڈیکل الائونس پرنظرثانی کرکے اسے مرکزی حکومت کی طرز پر بڑھاکر1000روپے کیاجائے۔یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق جے اینڈکے سٹیٹ پنشنرس ایسوسی ایشن نے ایک مراسلے میں پرنسپل سیکریٹری فائنانس سے پرزوراپیل کی ہے کہ میڈیکل الائونس کو300 روپے سے بڑھاکر1000روپے کرنے کے ساتھ ملازمین اور2006سے پہلے کے پنشنروں کیلئے جنوری سے جون 2009 اورپری 2006 پنشنروں کے حق میں ڈی اے قسطیں واگذارکی جائیں۔ جے کے ای سپی اے کے صدرکرشن سنگھ نے پرنسپل سیکریٹری فائنانس کی جانب سے فارمولیشن II، گورنمنٹ آرڈرنمبر 222F آف 2018، کے تحت پنشن مقررکرنے سے متعلق گائیڈلائنز جاری کرنے اورروٹیشنل پنشن سٹریکچر پری یکم جنوری 2016 پرغورکرنے کیلئے اقدامات کوسراہا۔انہوں نے مانگ کی کہ لوکل باڈیزمثلاً جے ایم سی وغیرہ کے پنشنروں کیلئے بھی ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگوکی جائے۔
لڑکی کے ساتھ چھیڑخانی کامعاملہ درج
زاہدملک
ریاسی//پولیس سٹیشن ارناس نے ایک شخص کے خلاف لڑکی کے ساتھ چھیڑچھاڑکے سلسلے میں ایف آئی آردرج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس سٹیشن ارناس میں بنٹی دیوی دختر فقیرچند ساکن کنٹھان تحصیل ارناس نے شکایت درج کرائی کہ گذشتہ روزصبح ایک شخص موہن سنگھ ولد ہری رام ساکن کنٹھان سیکٹر ارناس نے اس کے ساتھ چھیڑخانی اورغیرمہذب زبان استعمال کی۔پولیس نے معاملے کانوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آرنمبر 45/2018،زیردفعہ 354/341/506/RPC معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کرد ی ہے۔
سالانہ پیہڑدیوتاسدبھاونایاترا
رانانے پریڈگرائونڈسے ہری جھنڈی دکھائی
جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندرسنگھ رانانے کہاہے کہ جولوگ مذہب کے نام پرسماج میں تفریق اورمنافرت پیداکرتے ہیں وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہاکہ جولوگ دیوی دیوتائوں کی ستائش نہیں کرتے ہیں وہ سماج اورملک کے دشمن ہیں ۔ان خیالات کااظہاردویندرسنگھ رانانے ،پریڈگرائونڈجموں سے سالانہ باباپیہڑدیوتاسدبھاونہ یاتراکوہری جھنڈی دکھانے کے موقعہ پرکیا۔اس موقعہ پر ایم ایل سی اشوک کھجوریہ ، ایم ایل اے جموں ایسٹ اوررن وجے سنگھ بھی موجودتھے۔سدبھاونہ یاتراپکاڈنگا، جین بازار، دونتھلی بازار،ریڈیوسٹیشن،سرکیولرروڈ، ایتھم سے ہوتی ہوئی پیہڑدیوتاپہنچ کراختتام پذیرہوئی۔باباپہڑدیوتاکامانناہے کہ توی کاپانی کالی کنڈی گلشیئربھدرواہ سے جموں آتاہے ۔اس دوران متعددہندوں نے باباپہڑدیوتاکے مقام پربچوں کی منڈن کافریضہ بھی انجام دیا۔اس دوران رانانے یاتراکے منتظمین کے رول کوسراہا۔اس دوران رانانے ریاست میں امن اورخوشحالی کیلئے دعاکی۔ اس موقعہ پر دھرم ویرسنگھ جموال، سوم ناتھ کھجوریہ ،سبھاش سنگھ ، ایڈوکیٹ بلونت سنگھ ،کرشن سنگھ،اشوک سنگھ منہاس، اشوک کمار،اشوک کمارودیگران بھی موجودتھے۔