مہور کے عوام کا آصف کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ
زاہد ملک
مہور//18سالہ آصف ملک جو مہور بگا کا رہنے والا تھا، کی نعش جموں کے بٹھنڈی علاقہ میں اس کی گاڑی میں 9 جون کو پائی گی تھی۔تاہم ، ابھی تک یہ دریافت نہیں ہوسکا کی آصف کی موت کیسے واقع ہوئی۔مہور کی عوام نے انتظامیہ سے اس معالہ کی جلد از جلد تحقیقات کرنے کی مانگ کرتے ہوئے قصور واروں کو عبرتناک سزا دی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ آصف کے والدین نے کشمیر اعظمیٰ کو بتایا کہ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ایک مہینہ گزرنے کو ہے لیکن ابھی تک اس کی موت کا پتا نہیں لگایا گیا۔مہور کی عوام نے ایس ایس پی جموں سے مانگ کی ہے کہ آصف کی موت کا جلد سے جلد پتا لگایا جائے۔اس حوالے سے جب کشمیر اعظمیٰ نے چوکی آفیسر بٹھنڈی سب انسپکٹر راکیش سے بات کی انہوں نے بتایا پولیس اس کیس کو لے کر دن رات محنت کر رہی ہے اور یقین دلایا کہ جلد سے جلد اس کیس کو حل کیا جائے گا۔
ریٹائرڈ نان گزیٹیڈ پولیس آفیسروںکی میٹنگ منعقد
زاہد بشیر
رام بن//رام بن ہیڈکوارٹر میں نان گزیٹیڈ ریٹائرڈ پولیس آفیسر وںکی ایک میٹنگ زیر صدارت عبدالرشید بیگ ضلع صدر منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ساتویں تنخواہ کمیشن 1996 سے گورنمنٹ کی طرف سے لاگو نہ کرنے پر مذمت کی گئی۔سبکدوش پولیس کا پولیس تھانوں میں کوئی ریکارڈ نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا جب بھی کوئی ضلع ایس ایس پی سبکدوش ملازمین سے کوئی میٹنگ رکھتے ہیں مگر تھانوں میں ایسا کوئی ریکاڈ مکمل طور پر تیار ہی نہیں اور نہ ہی کوئی تفصیل درج ہے۔علاوہ ازیں حال ہی میں ساتویں تنخواہ کمیشن میں ریٹائرڈملازمین بعد از 2016 کا کوئی خیال نہیں اور ابھی تک یہ ملازمین ریٹائرڈنئی تنخواہ سے محروم ہیں ۔ میٹنگ میں ضلع نائب صدر عبدالرشید بٹ، جنرل سیکرٹری غلام محمد کاچرہ ،کیشئرحاجی محمد شفیع، ؎محمد شریف ملک و دیگر ممبران کے علاوہ دیگر افراد نے شمولیت کی ایسو سی ایشن کا وفد 9 جولائی کو ایس ایس پی رام بن سے ملاقات کریں گے اور اپنے مسائل ان کے سامنے رکھیں گے۔
پدیارنہ میں ویلڈنگ کورس کا اہتمام
کشتواڑ//ضلع کے پدیارنہ کے دور دراز دیہات کے نوجوانوں کیلئے فوج کی جانب سے ایک ویلڈنگ کورس کا اہتمام کیا گیا ،جس کا مقصد نوجوانوں کو ویلڈنگ کے ُہنر سے بااختیار بنا کر انہیں منافع بخش روزگار حاصل کرنے میں مدد دینا تھا ۔مورخہ05جولائی 2018 سے منعقدہ اس کورس کیلئے افتتاحی تقریب فوج کی جانب سے پدیارنہ میں جمعرات کو منعقد ہوئی،جس میں تحصیل ناگسینی کے مختلف دیہات سے منتخب کئے گئے 15نوجوان شرکت کر رہے ہیں۔تربیتی کورس کے دوران تھیوری کلاسوں کے علاوہ پریکٹکل تربیت پر زور دیا جائے گا، تاکہ تربیت پانے والے نوجوان ویلڈنگ کے ہنر سے بخوبی ماہر بن جائیں اور انہیں اپنا اینٹر پرائز قائم کرنے کے لئے یا مناسب روز گار حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ مقامی لوگوں نے دور دراز علاقہ کے نوجوانوں کے لئے خود اعتماد بنانے کے لئے ایسا منفرد موقعہ فراہم کرنے پر فوج کی پہل کی ستائش کی۔
کچلو کا اظہار تعزیت
کشتواڑ// سابق وزیر و ایم ایل سی کشتواڑ سجاد احمد کچلو نے ضلع آفسر محکمہ اگریکلچرپروین اختر شیخ جموں دختر مرحوم غلام محمدشیخ ساکنہ کشتواڑ کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ مرحوم ایک نیک سرت خاتون تھی، جن کی موت سے پورے کشتواڑ کو ایک بہت بڑا نقصان ہو اہے ۔وہ محکمہ کی ایک اعلی پوسٹ پر تعنیات تھی، جس سے عوام کو ایک بہت بڑا نقصان ہو اہے ۔کچلو نے جہاں اُنکے موت پر گہر ے دُکھ کا اظہار کیا، وہیں غم زدہ کنبہ کے ساتھ ہمدری کا اظہار بھی کیا ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دینے اور غم زدہ کنبہ کو یہ صدمہ بردشت کرنے کی توفیق عطا کرنے کی دعا کی۔
گندو میں نیشنل کانفرنس کی میٹنگ منعقد
رفیع چوہدری
گندو// نیشنل کانفرنس بھلیسہ اکائی کی ایک میٹنگ صدر مقام گندو میں منعقد ہوئی جس کی صدرات ضلع نائب صدر و سابق ایم ایل سی محمد اقبال بٹ نے کی۔اس موقعہ پر پارٹی لیڈارن ریاض احمد زرگر،حاجی عمردین نیک،کے علاوہ پارٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر محمد اقبال بٹ نے پارٹی کارکنوں سے گندو بھلیسہ کے درجنوں علاقوں میں درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ مقامی کارکنوں نے علاقہ میں در پیش بنیادی مسائل زیر غور لائے جن سے علاقوں میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ محمد اقبال بٹ نے کارکنوں سے کہا کہ پارٹی کو کامیاب کے لئے زمینی سطح پر لوگوں سے رابط بحال کریں اور لوگوں کی ہر مشکلات میں ساتھ ساتھ رہیں اور پارٹی کا منشوار گھر گھر تک پہنچائیں۔بٹ نے گندو بھلیسہ میں موجود کولیشن سرکار نے عوام کو صرف سبز باغ دکھا کر ووٹ حاصل کئے لیکن عوام ان بیدار ہو گئی ہے کہ نیشنل کانفرنس ہی ایک واحد جماعت ہے جو ریاست میں تعمیر و ترقی کے لئے وعد ہ بند ہے ۔ سینئر لیڈر ریاض احمد زرگر نے پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبدللہ و نائب صدر عمر عبدللہ سے اپیل کی کہ گندو بھلیسہ کے ساتھ بھدرواہ میں پارٹی کارکنوں کی حاصلہ افزائی کریں تاکہ آئند اسمبلی انتخابات کیلئے محنت شروع کریں۔ ریاض نے پارٹی کارکنوں پر زور دیتے ہو کہا کہ پارٹی کا میاب بنانا ہے تو ہم سب کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔میٹنگ میں حاجی عمر دین نیک،بلک صدر پانگل محمد حنیف ملک اور دیگر موجود تھے ۔