سماجی کارکن پرتشددکی مذمت
جموں//سماجی کارکن چوہدری محمد آصف لودھی نے رسانہ عصمت ریزی قتل معاملے کے خلاف لڑجہدوجہدکرنے والے سماجی کارکن چوھدری طالب خسین کو پولیس حراستی کے دوران حکام کی طرف سے کئے جانے والے زدوکوب اورتشددکی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ طالب حسین پربے بنیادالزام لگاکرمقدمہ درج کیاگیاہے اوراس کے پیش فرقہ پرست طاقتوں کاہاتھ ہے۔۔انھوں نے کہاکہ کہ سچائی کو دبایا نہیں جا سکتا اور نہ ھی اسے چھپایا جا سکتا ہے کیوں کہ طالب نے رسانہ قتل معاملے میں ملوث درندوں کو سب کے سامنے ننگا کر کے سچائی کو دنیا کے سامنے لایا جو طالب کی طرف سے انسانیت کا ایک جیتا جاگتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ اب فرقہ پرست عناصر بوکھلاہٹ کاشکارہوکر سچائی کو دبانے کیلئے سرگرم ہیںاوراپنی جڑیں مظبوط کرنا چاہتے ہیںجسے کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ فرقہ پرست لوگ ہوش کے ناخن لیں اور مسلمانوں کے خلاف اس قسم کی سازشیں بند کی جائیں ورنہ ریاست کے لوگ ایک جٹ ہو کر فرقہ پرست طاقتوں کا گلا گھونٹنے میں ہر گز گریز نہیں کریں گے۔ آصف لودھی نے مزید کہاکہ اگر طالب کے خلاف درج مقدمات کو خارج نہ کیا گیا تو ریاست کے لوگ ایک جٹ ہو کر ریاست گیر احتجاج شروع کریں گے جس کے بعدخالات کچھ اور ہوسکتے ہیں۔
کسانوں کا اتحاد ہی ان کے لئے برابری اور انصاف کا راستہ :بھیم سنگھ
جموں//بھارتیہ کسان یونین (امباوتا) کے بینر تلے پورے ملک سے آئے کسانوں کی کانفرنس آج نئی دہلی کے ماولانکر ہال میں ہوئی، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کئی قومی رہنماؤں نے حصہ لیا۔ نیشنل پنتھرس پارٹی کے سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ نے کسانوں کی اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک کے کسانوں سے کسانوں اور جوانوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے متحدہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جوان اور کسان ورکنگ کلاس سے آتے ہیں جو ملک کے 80 فیصد آبادی ہے۔ اس تاریخی کانفرنس کی صدارت بھارتیہ کسان یونین (امباوتا) کے چیئرمین جناب شررشی پال امباوتا نے کی ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنتھرس سربراہ نے کہا کہ انہیں اس بات سے گہرادکھ ہوتا ہے کہ پورے ملک میں کسانوں کو سرکاری ملازمتوں میں ان کے حصے کا ایک تہائی بھی نہیں ملا ہے۔ پینتھرس سپریمو نے کہا کہ وہ خود ایک کسان، جوان بھی تھے، کے بیٹے ہیں اور ان کے درد کو سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اودھمپور ضلع کے پسماندہ گاؤں بھگتریا سے تعلق رکھتے ہیں، جہاں سے انہیں اپنے پرائمری اسکول جانے کے لئے پانچ کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا تھا، اس وقت بھی کسانوں کے بچوں کی حالت گاووں میں ایسی ہی تھی اور آج بھی وہی ہے۔ دوسری طرف سرمایہ داروں اور تاجروں نے اپنے بچوں کے لئے پرائیویٹ اسکول کھول لئے ہیں، جہاں سے تعلیم حاصل کرکے ان کے بچے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں اعلی عہدے حاصل کررہے ہیں۔پینتھرس لیڈر نے کسان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ ہم کسان سرحدوں پر خدمت کر رہے ہیں، ملک کے دفاع میں جان کی قربانی دے رہے ہیں اور کسانوں کے بچے پولیس و دیگر محکموں میں چوتھے درجے کے ملازم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کی موضوع ہے کہ اس ملک میں کسان اور جوان جو مجموعی آبادی کے 80 فیصد سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں اپنے 25 فیصد بچوں کو بھی کو اسمبلی یا پارلیمنٹ بھیجنے کا موقع نہیں ملا۔ آج جو قوانین بن رہے ہیں وہ مکمل طور پر کاروبار کے بڑھانے والے اور غریب کو لوٹنے والے ہیں، جس کے نتیجے میں کسانوں کے بچوں کو برابری اور انصاف نہیں مل پارہا ہے۔ کسانوں کوریزرویشن کے نام پر تقسیم کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں مکمل کسان برادری کو ترقی کاموقع نہیں مل پارہا ہے۔ پروفیسربھیم سنگھ نے کسانوں کی قیادت سے مشرق سے مغرب اور جنوب سے شمال تک- کنیا کماری سے کشمیر تک کسانوں کو متحد ایک کرنے کی اپیل کی تاکہ ہندستان کے آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کسانوں کے ٹوٹے پھوٹے گھروں تک پہنچ سکیں جنہوں نے ملک کی تحریک آزادی اور دفاع میں سب سے زیادہ اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور یہی آج تک منی پور سے دوارکا تک اور کشمیر سے کنیا کماری تک ایک ہندستان کے لئے پرعزم ہیں۔بھارتیہ کسان یونین (اے) کے صدر رشی پال امباوتا نے پروفیسر بھیم اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر بھیم سنگھ نے بھارتیہ کسان یونین (اے) کے ذریعہ شروع کردہ تحریک کومضبوطی اور بڑھاوا دیا ہے۔
ایک پستول اور7 کارتوس ضبط، ایک شخص گرفتار
وویک ماتھر
جموں//جموں وکشمیرپولیس نے گذشتہ روز ایک شخص کو کنٹری میڈ(ملک میں تیارکی گئی ) ایک پستول اور7 زندہ کارتوس کے ساتھ پرانے شہرجموں کے چوک چبوترہ علاقہ سے گرفتارکرنے کادعویٰ کیاہے۔ایس ایچ او پکہ ڈنگا دھیرج ناگپال نے کشمیرعطمیٰ کوبتایاکہ سرکیولرروڈ ،لوئرمست گڑھ کے گوپال داس کوپولیس چوکی چوک چبوترہ کی ٹیم نے گرفتارکیاہے۔انہوں نے کہاکہ اس شخص کاپراناکوئی کرائم ریکارڈ نہیں ہے ۔اس نے یہ پستول ایک غیرریاستی باشندے سے چندروزپہلے خریدی تھی اورہتھیارخریدنے کے پیچھے کیامنشاتھی اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 119/2018 ،زیردفعہ 3/25 آف آرمز ایکٹ کے تحت پولیس چوکی چوک چبوترہ میں درج کی گئی ہے۔پولیس نے یہ گرفتاری ایس آئی پورب سنگھ ،انچارج پولیس چوکی چوک چبوترہ کی قیادت اورایس ایچ او پکاڈنگا دھیرج ناگپال کی نگرانی میں عمل میں لائی۔
پیشہ ورمجرم کیخلاف پی ایس عائد ، جیل منتقل
جموں//جموں کشمیرپولیس نے ایک پیشہ ورملزم کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ عائدکردیاہے اوراس ملزم کوسانبہ ضلع سے گرفتارکیاگیاتھا۔پولیس ذرائع کے مطابق شوراج سنگھ عرف راجو (26) نے ایک گروہ تیارکیاتھاتاکہ سانبہ میں لوگوں میں خوف وہراس پیداکیاجائے ۔پولیس نے راجوکے خلاف ڈویزرتیارکیاکیونکہ اس کے خلاف جرائم کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے مقدمات ہیں اورضلع بالخصوص وجے پورقصبہ میں لوگوں کیلئے خطرے کاباعث ہے۔ڈپٹی کمشنر سانبہ سشماچوہان نے ملزم کے خلاف پی ایس عائد کرنے کاحکمنامہ جاری کیااوراس کی عمل آوری کیلئے اسے سب جیل ہیرانگرمنتقل کیا۔بتایاجاتاہے کہ راجومنشیات سمگلنگ کے مختلف معاملات میں بھی ملوث ہے۔
مویشی سمگلنگ کی کوششیں ناکام
۔2 سمگلر،34مویشی آزادکرائے
جموں//پولیس نے جموں اورراجوری اضلاع میں چارمختلف واقعات میں دوسمگلروں کوگرفتارکرکے 34 مویشیوں کوآزاد کرانے کادعویٰ کیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق جموں کے مرالیاں علاقہ میں پولیس ٹیم نے ایک ٹرک کوروکااورتلاشی لینے پراس میں 20مویشیوں کوپایاگیا جنھیں سمگل کیاجارہاہے۔پولیس نے ان مویشیوں کوآزادکرادیا جنھیں کشمیروادی کی طرف لیجایاجارہاہتھا۔اس سلسلے میں پولیس نے دوافراد جگموہن اورمحمداسلم کوگرفتارکرکے معاملہ درج کرلیاہے۔دریں اثنا راجوری ضلع میں چودہ مویشیوں کوآزادکراگیاہے تاہم سمگلرموقعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
فوڈکرافٹ انسٹی چیوٹ کے زیراہتمام
پریڈکالج میں طالبات کے مابین ککنگ مقابلے کااہتمام
جموں//فوڈکرافٹ انسٹی چیوٹ کی جانب سے خاطرتواضع کے سلسلے میں مختلف کورسزمثلاً فوڈپروڈکشن (ککس )، فوڈ اینڈ بیوریجز سروس(سروس)، ہائوس کیپنگ ، بیکری اورپیسٹری اورفرنٹ آفس (رسپیشن ) وغیرہ کورسزکے ذریعے تربیت دی جاتی ہے ۔یہ تمام کورسز فوڈ کرافٹ انسٹی چیوٹ واقع دھمی ،جگٹی نگروٹہ میں چلائے جارہے ہیں جن کامقصد ہنرکے ذریعے روزگارپیداکرناہے ۔اس ادارے سے دوتین سال کی تربیت حاصل کرنے کے بعد نوجوان لڑکے لڑکیاں مارکیٹ میں بہ آسانی روزگارحاصل کرلیتے ہیں۔یہ انسٹی چیوٹ جگٹی نگروٹہ میں جموں ۔ادہم پورنیشنل ہائی وے پرواقع ہے۔فوڈکرافٹ انسٹی چیوٹ نے طلباء میں کھانے پکانے کے مقابلہ کروانے کیلئے پریڈکالج میں ایک کورس کااہتمام کیا۔یہ کورس تین مہینے کاہے جس کاانعقاد فوڈکرافٹ انسٹی چیوٹ نے کیاتھا جس کے ذریعے طالباء کو ووکیشنل ٹریننگ دی گئی ہے اورانہیں کھانابنانے کی تربیت دی گئی ۔ کورس کے اختتام پر تقریب کااہتمام کیاگیا۔اس کورس میں ایف سی آئی جموں کے فوڈ پروڈکشن طلباء اورہوم سائنس طالبات ،پریڈکالج نے اپنے ہنرکامظاہرہ کیا۔اس دوران مقابلے کے منصف کے طورپر مس ویناکشی کول، جنرل منیجرجے کے ٹی ڈی سی ،ساکشی کول سابق ایچ اوڈی ہوم سائنسز جی سی ڈبلیوپریڈجموں، راجندرسنگھ اورریاض احمدفیکلٹیز،ایف سی آئی جموں تھے۔اس دوران تقریب میں پرنسپل پریڈکالج ڈاکٹرہیملا اگرول مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے اپنے خطاب میں پرنسپل ایف سی آئی کا پریڈکالج کی طالبات کوباہنربنانے کیلئے شکریہ اداکیا۔جیوتی بالا پرنسپل ایف سی آئی جموں نے پرنسپل وعملہ بالخصوص ڈاکٹرارونادوبے، ایچ اوڈی۔ڈاکٹرندھی کوتوال اورپروفیسرتبسم آراکاہرممکن تعاون دینے کیلئے شکریہ اداکیا۔
کٹھوعہ میں خاتون کی عصمت دری کاواقعہ رونما
حافظ قریشی
کٹھوعہ // کٹھوعہ ضلع میں گذشتہ روز راج باغ پولیس سٹیشن نے ایک خاتون کی شکایت پر عصمت ریزی کامعاملہ درج کیاہے۔تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ کے مطابق جمعرات وجمعہ کی درمیانی شب اس کی عصمت ریزی کی گئی ۔اس نے بتایاکہ وہ دیررات گھرسے باہرپیشاب کی غرض سے نکلی تھی ،اوراس دوران تین افرادنے اسے اغواکرکے قریبی جنگل میں لے جاکراس کی عصمت تارتارکی ۔راج باغ پولیس سٹیشن نے شکایت ملنے کے بعدایف آئی آر نمبر194،زیردفعات 376/323 معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک ملزم کوبھی گرفتارکرلیاہے۔
محکمہ باغبانی نے کسانوں کیلئے آن لائن پورٹل لانچ کیا
جموں//محکمہ ہارٹیکلچرکی جانب سے کسانوں کے مفادمیں ایک آن لائن پورٹل لانچ کیاجس میں مختلف قسم کی خصوصیات بشمول آن لائن رجسٹریشن ، ایکسپرٹ سے ملاقات اورشکایات کااندراج وغیرہ ہیں ۔کسانوں بالخصوص جموں صوبہ کے باغبانوںکوآن لائن خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے ڈائریکٹرہارٹیکلچر انورادھاگپتا نے آن لائن پورٹل کاافتتاح کیا۔اس موقعہ پرڈائریکٹرموصوفہ نے فیلڈعملہ پر کسانوں میں ویب سائٹ کے استعمال سے متعلق بیداری عام اورمحکمہ کی سکیموں سے متعلق جانکاری فراہم کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ویب سائٹ کے ذریعے گھربیٹھے کسان ایک کلک سے اپنی درخواست اورسوالات محکمہ کی ویب سائٹ www.hortijmu.jk.gov.in.پربھیج سکتے ہیںاورمختلف سکیموں کے فوائدحاصل کرنے کیلئے بھی آن لائن عرضی دائرکرسکتے ہیں۔اس موقعہ پرجوائنٹ ڈائریکٹرہارٹیکلچرترویندرسنگھ،ڈپٹی ڈائریکٹر سنٹرل راجیومہاجن ،نرسری رجسٹریشن آفیسرراجندرکمار، اسسٹنٹ ڈائریکٹرہارٹیکلچر شفیقہ خالد، سوائل اینالسٹ ایس جرنیل سنگھ اورہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ افسربھارت بھوشن بھی موجودتھے۔